Gujjar Etihad forum Jaba

Gujjar Etihad forum Jaba Official page of Gujjar Etihad forum JABA

20/06/2026

قومیں اپنی شناخت، تہذیب، زبان، روایات اور کردار کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں، اور دنیا کی تمام اقوام اپنی اپنی جگہ قابلِ احترام ہیں۔ اسلام بھی انسانوں کے باہمی تعارف، پہچان اور سماجی نظم کو تسلیم کرتا ہے، مگر ساتھ ہی یہ عظیم اصول عطا کرتا ہے کہ فضیلت قوم، رنگ، نسل، زبان یا علاقے کی بنیاد پر نہیں بلکہ تقویٰ، اخلاق اور کردار کی بنیاد پر ہے۔
اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو مختلف قبائل، برادریوں اور قوموں میں اس لیے پیدا فرمایا تاکہ وہ ایک دوسرے کو پہچانیں، سمجھیں اور خیر کے ساتھ تعلق قائم کریں، نہ کہ ایک دوسرے پر فخر، نفرت یا تحقیر کریں۔اسلامی تعلیمات ہمیں یہ سبق دیتی ہیں کہ اپنی قوم، برادری یا خاندان سے محبت ایک فطری عمل ہے، مگر اس محبت کو تکبر، تعصب، نفرت اور دوسروں کی تذلیل میں بدل دینا اسلام کی روح کے خلاف ہے۔
ایک مسلمان کی اصل شان یہ ہے کہ وہ اپنی شناخت پر شکر گزار ہو، اپنی قوم کی بھلائی چاہے، اپنے لوگوں کے لیے خیر کا ذریعہ بنے، مگر ساتھ ہی دوسری اقوام، برادریوں اور انسانوں کے احترام کو بھی اپنا دینی اور اخلاقی فرض سمجھے۔یاد رکھیں! قومیت اگر خدمت، اخوت، خیر خواہی اور باہمی عزت کا ذریعہ بنے تو باعثِ خیر ہے، لیکن اگر وہ نفرت، برتری کے زعم اور تقسیم کا سبب بن جائے تو یہی چیز معاشروں کو کمزور کر دیتی ہے۔

اسلام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ اپنی قوم سے محبت کرو،مگر انصاف کے ساتھ اپنی شناخت پر قائم رہو، مگر عاجزی کے ساتھ اپنے لوگوں کا ساتھ دو، مگر حق و سچائی کے ساتھ اور دوسری اقوام کا احترام کرو، کیونکہ عزت دینا بھی ایمان دارانہ اخلاق کا حصہ ہے۔

آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قوم، برادری اور نسب کو نفرت کا نہیں بلکہ تعارف، محبت، خدمت اور خیر کے راستے میں استعمال کریں۔ کیونکہ حقیقی عظمت اسی میں ہے کہ انسان اپنے کردار سے پہچانا جائے، اپنے اخلاق سے دل جیتے اور اپنے عمل سے انسانیت کے لیے آسانی پیدا کریں۔گجر اتحاد فورم جابہ کے پلیٹ فارم کیلئے تمام اقوام قابلِ احترام ہیں،ہمارے گاؤں جابہ کا حسین گلدستہ اور ہمارے سروں کا تاج ہیں۔۔مگر سب سے بڑی پہچان انسان کے کردار، تقویٰ اور اخلاق کی ہے۔
Media cell...
✨گجر اتحاد فورم جابہ✨

16/06/2026

🌹 اظہارِ تشکر و دعائے مغفرت 🌹

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میں، ملک وقار نور (چیئرمین گجر اتحاد فورم جابہ)،اپنی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت، دعاؤں اور ہمدردی کے جذبات کا اظہار کرنے والے تمام عزیز و اقارب، دوست احباب، سیاسی، سماجی، مذہبی، تعلیمی و کاروباری شخصیات، مختلف تنظیموں کے ذمہ داران، معزز عمائدینِ علاقہ اور تمام خیر خواہوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

والدہ محترمہ ایک طویل عرصہ علالت میں رہیں۔اس کٹھن آزمائش کے دوران اور ان کے وصال کے بعد آپ سب نے جس محبت، خلوص، شفقت اور اخلاص کا مظاہرہ کیا، ہسپتال میں عیادت فرمائی،جنازے میں شرکت کی،فون کالز، پیغامات اور سوشل میڈیا کے ذریعے تعزیت و دعائے مغفرت کا اظہار کیا،وہ ہمارے لیے باعثِ تسلی اور ناقابلِ فراموش ہے۔

غم کی اس گھڑی میں آپ سب کی دعائیں، حوصلہ افزائی اور خیر خواہی ہمارے لیے ایک مضبوط سہارا ثابت ہوئیں۔میں اور میری ٹیم مینجمنٹ گجر اتحاد فورم جابہ آپ سب کے اس جذبۂ محبت اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھیں،آپ کی زندگیوں میں خیر و برکت عطا فرمائیں،صحت، عزت، خوشحالی اور کامیابیاں نصیب فرمائیں،اور آپ کو ہر قسم کے دکھ، پریشانی اور آزمائش سے محفوظ رکھیں۔آمین

🤲 خصوصی گزارش:تمام احباب سے التماس ہے کہ میری والدہ مرحومہ سیمت تمام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت فرمائیں۔اللہ تعالیٰ ان سبکی کامل بخشش فرمائیں،ان کی قبروں کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائیں،درجات بلند فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ ؤ عرفہ مقام عطا فرمائیں۔۔
(آمین یا رب العالمین)
والسلام
احتراماً تشکر بجانب۔۔
ملک وقار نور اینڈ ٹیم مینجمنٹ۔
گجر اتحاد فورم جابہ

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَخبر غم۔۔۔گہرے دکھ اور انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ملک وقار نور ...
30/05/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
خبر غم۔۔۔
گہرے دکھ اور انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ملک وقار نور صاحب کی والدہ محترمہ وفات پا گئی ہیں۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج (30)مئی (2026) بروز (ہفتہ) بوقت دن (سہہ پہر)-- 3:00pm ---بجے بمقام گاؤں جابہ محلہ پہلوان (گلی) میں ادا کی جائے گی۔نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

🤲 دعاؤں کی اپیل 🤲ملک وقار نور کی والدہ ماجدہ شدید علیل ہیں اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔تمام دوست احباب سے گزارش ہے کہ ا...
29/05/2026

🤲 دعاؤں کی اپیل 🤲
ملک وقار نور کی والدہ ماجدہ شدید علیل ہیں اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
تمام دوست احباب سے گزارش ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دل سے دعا کریں۔
اللہ تعالیٰ کامل شفا عطا فرمائے۔ آمین۔

🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙گجر اتحاد فورم جابہ کی جانب سے تمام معزز احباب،بزرگوں،دوستوں اور اہلِ علاقہ جابہ کو دل کی گہرائیو...
27/05/2026

🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙
گجر اتحاد فورم جابہ کی جانب سے تمام معزز احباب،بزرگوں،دوستوں اور اہلِ علاقہ جابہ کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو۔
اللّٰہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے صدقے ہم سب کی قربانیاں،عبادات اور نیک تمنائیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں۔آمین
عید الاضحیٰ ہمیں صرف جانور قربان کرنے کا درس نہیں دیتی بلکہ اپنے غرور،حسد،منافقت، تعصب بازی ،نفرت اور خود غرضی کو بھی اللّٰہ کی رضا کیلئے قربان کرنے کا پیغام دیتی ہے۔ہمارے پیارے نبی آخر زمان(صلی علیہ وآلہ وسلّم) نے آخری خطبہ مبارک میں ارشاد فرمایا۔ کسی عربی کو کسی عجمی پر کوئی فوقیت حاصل نے سوا تقویٰ کے۔۔
قرآن پاک میں اللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
“اللّٰہ کو نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون، بلکہ اس تک تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔” (سورۃ الحج: 37)
آئیے اس عید پر اپنے اردگرد موجود غریب،یتیم،بیوا،سفید پوش اور مستحق گھرانوں کو ہرگز نہ بھولیں۔
اپنی خوشیوں میں ان کو شامل کریں،قربانی کے گوشت میں ان کا حق مقدم رکھیں،کیونکہ حقیقی خوشی دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے میں ہے۔
یاد رکھیں... جو انسان دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرتا ہے،اللّٰہ تعالیٰ اس کیلئے رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔
محبت، اخوت، اتحاد و اتفاق ،بھائی چارے اور انسانیت کا یہی جذبہ ایک بہترین معاشرے کی بنیاد ہے۔قوم پرستی سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت ہمارا اولین مشن ہے۔تمام معزز برادریوں کے باسی ہمارے سروں کا تاج ہیں اور ہمارے لیے انتہائی قابلِ احترام ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص،ایثار اور خدمتِ خلق خدا کی حقیقی روح اپنانے کی توفیق عطا فرمائیں۔آمین
چیئرمین اینڈ ٹیم انتظامیہ ۔۔
گجر اتحاد فورم جابہ
اشاعت کنندہ۔۔
✨Media cell.GEFJ✨

20/05/2026

📍 خانپور ۔۔
خوش آئند خبر۔۔۔
چیئرمین گجر اتحاد فورم جابہ، جناب ملک وقار نور صاحب سے سردار محمد لیاقت صاحب کی خانپور پمپ پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں گاؤں جابہ کے جملہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اس بات کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی کہ گزشتہ گجر اتحاد فورم کی طے شدہ لسٹ کے مطابق تمام ترقیاتی کاموں کا جلد از جلد آغاز کیا جائے گا۔ابتدائی مرحلے میں:
✔️ پہلوان لینک روڈ کی پختگی
✔️ جابہ کلس میں بجلی کے مسائل کا فوری حل (فیز ٹو)
✔️ ٹارہ گلی میں بجلی کی فراہمی
✔️ کلوٹ (پلی) چھم اور کلوٹ (پلی) سردار دلدار
✔️ سکی کسی روڈ اور گڈوائی روڈ کی پختگی
یہ تمام منصوبے اسی فیز کا حصہ ہوں گے۔
گجر اتحاد فورم جابہ ہمیشہ کی طرح اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے گاؤں جابہ کی تمام اقوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔
🤝 ترقی کا سفر جاری ہے — آپ کے تعاون سے!

💞تشکّر و امتنان💞جابہ چناری (PSO) پیٹرول پمپ کی پُروقار افتتاحی تقریب کے موقع پر محترم جناب راشد روشن صاحب کی جانب سے دی ...
12/05/2026

💞تشکّر و امتنان💞
جابہ چناری (PSO) پیٹرول پمپ کی پُروقار افتتاحی تقریب کے موقع پر محترم جناب راشد روشن صاحب کی جانب سے دی گئی خصوصی دعوت اور شاندار میزبانی پر ہم دل کی گہرائیوں سے اُن کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں۔
اس باوقار تقریب میں جن معزز شخصیات کو خصوصی دعوت دی گئی،اُن میں گروپ
چیئرمین(گجر اتحاد فورم جابہ)
ملک وقار نور صاحب،
محترم گلستان صاحب(صدر کور کمیٹی گجر اتحاد فورم جابہ)
صفدر عرف (دفتر)،
لیاقت روشن،
حفیظ لطیف،
سردار دلدار ،
شکیل بھائی،
سردار ظہیر ،
اویس طفیل،
ریاض بھائی،
ملک سنی نور،
صدیر بھائی،
ملک عثمان،
سردار چنزیب،
اور ملک فیاض شامل تھے۔
محترم راشد روشن صاحب کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں جس اعلیٰ درجے کا پروٹوکول،خلوص اور پرتکلف اہتمام کیا گیا،وہ یقیناً قابلِ تحسین اور یادگار ہے۔یہ محبت،عزت اور اپنائیت اُن کی اعلیٰ شخصیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ہم ایک بار پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے محترم راشد بھائی کی اس پُرخلوص دعوت اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گوہ ہیں کہ
اللہ تعالیٰ انکے عزت و وقار میں مزید اضافہ کریں..
آمین ثمہ آمین۔۔۔
خصوصی تشکّر بجانب۔۔۔
میڈیا سیل گجر اتحاد فورم جابہ

10/05/2026

مبارکباد اور نیک تمناؤں کے ساتھ ایک خوش آئند آغاز۔۔۔۔۔
گجر اتحاد فورم جابہ کے صدر، نہایت معزز و محترم شخصیت شیر افضل میاں صاحب (اونر PSO پیٹرولیم)، ان کے قابل فخر فرزند فدا میاں اور جملہ معزز میاں برادران کو نئے پیٹرول پمپ کے پُروقار اور شاندار افتتاح پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ محض ایک کاروباری کامیابی نہیں بلکہ گاؤں جابہ کی عوام کے لیے ایک اہم سہولت کا اضافہ ہے، جو علاقے میں ترقی، آسانی اور معیاری خدمات کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔ ہمیں کامل یقین ہے کہ میاں برادران کی یہ کاوش مستقبل میں ایک مثالی سروس کا درجہ حاصل کرے گی۔
آج اس پُروقار افتتاحی تقریب میں گجر اتحاد فورم جابہ کے چیئرمین،محترم جناب ملک وقار نور صاحب اور محترم شکیل بھائی نے (خانپور)سے طویل مسافت کے بعد خصوصی شرکت کر کے اس خوشی کو دوبالا کیا اور میاں برادران کو اپنی جانب سے بھرپور مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میاں برادران کے اس نئے کاروبار میں بے شمار برکتیں عطا فرمائیں،اسے دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب کریں اور اسے اہلِ علاقہ، خصوصاً گاؤں جابہ کی عوام کے لیے خدمت کا بہترین ذریعہ بنائیں۔
آمین ثمہ آمین
💫 گجر اتحاد فورم جابہ
اتحاد، خدمت اور ترقی کا عزم ۔۔
میڈیا سیل۔۔گجر اتحاد فورم جابہ

03/05/2026

چیئرمین گجر اتحاد فورم جابہ، ملک وقار نور صاحب کی رہائش گاہ پر آج ایک اہم اور نتیجہ خیز ملاقات منعقد ہوئی، جس میں ٹھکیدار کامران صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران علاقہ جابہ کی ترقی اور بالخصوص سڑکوں کی پختگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ٹھکیدار کامران صاحب نے یقین دہانی کرواتے ہوئے دو ہفتوں کا واضح ٹائم فریم دیا، جس کے تحت فیز ون کے آغاز میں محلہ پہلوان روڈ کی پختگی کا باقاعدہ کام شروع کیا جائے گا۔
اس منصوبے کی تکمیل کے بعد علاقے کی دیگر لنک روڈز، جن کے ٹینڈرز وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف صاحب کی جانب سے جاری کیے جا چکے ہیں، پر بھی عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ اقدامات علاقہ کی تعمیر و ترقی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کریں گے۔
اس موقع پر لیاقت روشن، سردار حفیظ لطیف، بشارت اور دیگر معزز احباب بھی موجود تھے، جنہوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
گجر اتحاد فورم جابہ ہمیشہ کی طرح عوامی خدمت، علاقائی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی الحمدللہ کاوشیں جاری رکھے گا۔

Address

Village Sheep Farm Jaba District &Tehsil Manshera KPK
Mansehra
ISLAMABAD

Telephone

+923135001542

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujjar Etihad forum Jaba posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gujjar Etihad forum Jaba:

Share