ROZ News

ROZ News سچ کی آواز

05/04/2026

اوگی: روز نیوز پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ مقام کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اوگی گاؤں بیلیاں کے سامنے پہاڑی علاقے املوک پیزہ میں مقامی افراد کی جانب سے شیرنی اور اس کے بچوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا تھا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

اس خبر کے بعد آج وائلڈ لائف ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مکمل جائزہ لیا اور تحقیقات کے بعد واضح کیا کہ یہ شیرنی نہیں بلکہ ایک جنگلی بلی ہے۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق جنگلی بلی عام طور پر انسانوں کے لیے خطرناک نہیں ہوتی اور اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں اور کسی بھی جنگلی جانور کی موجودگی کی صورت میں متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

اس وضاحت کے بعد علاقے میں پھیلنے والا خوف کافی حد تک کم ہو گیا ہے اور شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے*اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے گ...
03/04/2026

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے*

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
گردونواح میں زلزلے کے خوفناک جھٹکے~

دارالحکومت مظفرآباد و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، جہلم سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلہ پیما مرکز

زلزلہ کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز

تحریر:  محمد ابرہیم                             بانڈی شنگلی ڈنہ                      باندی شنگلی کے علاقے گاؤں پھگوڑہ کا...
03/04/2026

تحریر: محمد ابرہیم
بانڈی شنگلی ڈنہ

باندی شنگلی کے علاقے گاؤں پھگوڑہ کا ایک رہائشی اپنی فیملی کو سیر و سیاحت کے لیے پنجہ گلی لے کر گے تھے .وہ اور ان کی فیملی اس سیر و سیاحت کا لطف اٹھا رہے تھے .کہ وہیں پر ان کی نظر اپنی دیسی خوراک "ساگ" پر پڑی اور انہوں نے اسے اپنی حوراک کے طور پر اکٹھا کیا اور سیاحت کا لطف اٹھاتے ہوئے گھر روانہ ہوئے ۔

گھر کو پہنچ کر انھوں نے اس ساگ کو پکایا اور پوری فیملی نے اس کو کھاتے ہوئے لطف اندوز ہونے کیوں کہ یہ بہت دور سے لایا گیا تھا اور ان کا پسندیدہ کھانا بھی تھا ۔ لیکن ان کا کیا پتہ تھا کہ وہ ان کے لیے کھانا نہیں بلکہ " زہر " ہے ۔

اس زہر کو کھانے کے بعد تمام فیملی ایک زہریلی بیماری کا شکار ہو گئی. اور ان کو ایبٹ آباد کمپلیکس میں ایڈ مٹ کیا گیا ہے. اور اسی بیماری کی وجہ سے ابرار نامی شخص خالق حقیقی سے جا ملا اور باقی فیملی میمبر کر لا علاج کر دیا گیا ہے. اور اب وہ وقت کا انتظار کر رہے ہیں .

اس واقعے کو سن کر کوئی ایسی آنکھ نہیں ہے کہ جو نم نا ہوی ہو. یہ واقع بہت ہی درد ناک ہے کیونکہ جب ساری فیملی کو موت اپنے آغوش میں لے لیتی ہے تو ان پر کوئی آنکھیں نم کرنے والہ نہیں ہوتا اور نا ہی ان کی قبروں پر مٹی ڈالنے والا کوی ہوتا ہے .

آپ تمام حضرات سے دعاؤں کی درخواست کی جاتی ہے کہ آللہ لا علاج مریض کو شفاء کاملہ عطا فرمائے. اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. اور تمام امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے۔ آمین ثم آمین 🤲


Bandi Shungli - بانڈی شنگلی

03/04/2026

اوگی: گاؤں بیلیاں کے سامنے واقع پہاڑی علاقے املوک پیزہ میں شیرنی اور اس کے بچوں کی موجودگی نے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

اہلیانِ علاقہ کے مطابق گزشتہ روز پہاڑی علاقے میں شیرنی کو اس کے بچوں کے ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد مقامی لوگوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت متعدد کوششیں کیں تاکہ جنگلی جانوروں کو آبادی سے دور بھگایا جا سکے، تاہم اب تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

اوگی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی افراد نے بتایا کہ بچوں اور خواتین میں خاص طور پر خوف پایا جا رہا ہے اور لوگ اپنے معمولات زندگی انجام دینے میں بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

اہلیانِ علاقہ نے محکمہ وائلڈ لائف سے فوری نوٹس لینے اور شیرنی کو اس کے بچوں سمیت محفوظ طریقے سے جنگل منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

خیبر پختونخوا   چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی , متاثرہ لڑکی کی شکایت پر دو ماہ بعد FIR درج ۔۔
02/04/2026

خیبر پختونخوا چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی , متاثرہ لڑکی کی شکایت پر دو ماہ بعد FIR درج ۔۔

30/03/2026

‏خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 17 افراد جاں ب حق 56 افراد زخمیے
پی ڈی ایم اے

29/03/2026

صدیق احمد ڈنہ کریکٹ ٹورنامنٹ سے خطاب کرتے ہوے

28/03/2026
28/03/2026

عید الفطر کرکٹ ٹورنمنٹ ڈنہ ۔
سر سلمان لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے ۔

عید الفطر کرکٹ ٹورنمنٹ ڈنہ ۔رنر ٹیم باندی 11 کے کیپٹن اپنی رنر ٹرافی وصول کرتے ہوئے ۔
27/03/2026

عید الفطر کرکٹ ٹورنمنٹ ڈنہ ۔
رنر ٹیم باندی 11 کے کیپٹن اپنی رنر ٹرافی وصول کرتے ہوئے ۔

Address

Danna Bandi Shungli
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ROZ News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share