30/05/2026
گوجرانوالہ میں قیمہ بنوانے کے پیسے مانگنے پر گاہک کی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان دکاندار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گلشن رحمان میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزم قیمہ کروانے آیا اور پسے دیے بغیر چلا گیا، دکاندار گھر شکایت لے کر گیا تو ملزم طیش میں آ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے باعث نوجوان دکاندار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا