10/07/2026
2005 کے زلزلے میں لاپتہ بچی کے والد کو آج بھی بیٹی کی تلاش
اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلے میں مظفرآباد کی 10 سالہ ارفع لاپتہ ہوگئی۔ اس کی چند کلاس فیلوز، جو اس سانحے میں زندہ بچ گئیں، آج بھی یہ گواہی دیتی ہیں کہ انہوں نے ارفع کو اسکول کے باہر زخمی حالت میں دیکھا تھا۔ یعنی ارفع ملبے سے زندہ نکل آئی تھی۔ اس کے والد طارق محمود،، والدہ منور سلطانہ، بہنیں گل افشاں اور زنیرہ طارق آج بھی اس کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ ارفع کی تلاش کیلئے بچھڑوں کو ملانے والے معروف سماجی کارکن ولی اللہ معروف نے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگائی ہے۔ وہ لکھتے ہیں ’’اگر ارفع زندہ ہے تو آج اس کی عمر تقریباً 31 سال ہوگی۔ ممکن ہے اسے اپنا بچپن یاد نہ ہو، اپنا نام بھی یاد نہ ہو، مگر شاید کوئی چہرہ، کوئی یاد، کوئی نشان اسے اس کے اپنے خاندان تک واپس لے آئے۔’’