Allama Dr Muhammad Kazim Naqvi

Call

Allama Dr Muhammad Kazim Naqvi مزید معلومات کے لئے اس نمبرز پر رابطہ کریں
پیج ایڈمینز
Ammar Kazim Naqvi
03126490484
Zaheer ul Hassan Sindhi
03366425494

Inshallah Sindh
17/10/2026

Inshallah Sindh

16/10/2026

مصائب جناب سیدہ فاطمةالزہرا س 😭

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم📢 شیڈول ایامِ فاطمیہؑ — صوبہ سندھالحمدللہ! استاذُالعلماء، حجةالاسلام مذہبی اسکالر علامہ ڈاکٹر سید...
16/10/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

📢 شیڈول ایامِ فاطمیہؑ — صوبہ سندھ

الحمدللہ! استاذُالعلماء، حجةالاسلام مذہبی اسکالر علامہ ڈاکٹر سید محمد کاظم نقوی حفظہ اللہ (نائب مہتمم، حوزہ علمیہ جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی، ملتان) کے ایامِ فاطمیہؑ کے سلسلے میں 25 جمادی الاول تا 8 جمادی الثانی صوبہ سندھ کے مختلف مقامات کے پروگرام کنفرم ہو چکے ہیں۔ مکمل شیڈول جلد جاری کیا جائے گا، ان شاء اللہ۔

معذرت و وضاحت: بعض مجبوریوں کے باعث چند مقامات پر پروگرام منعقد نہیں ہو سکے۔ تمام احباب کی محبت اور دعوت کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان شاء اللہ، آئندہ سال دوبارہ حاضری کی کوشش ہوگی۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آرگنائزر: ظہیرالحسن جاگیرانی
رابطہ نمبر: 03366425494

https://chat.whatsapp.com/JppjPOTPRke0zFkfCpR7mx?s=cl&p=a&mlu=4&ilr=4

Inshallah
15/10/2026

Inshallah

15/10/2026

توبہ کا مطلب کیا ہے؟

15/10/2026

محمد و آل محمد علیہ السلام پر درود شریف پڑھنے کی عظمت 🫀

12/10/2026

اللہ تعالیٰ نے کروڑوں ملائکہ کو اس حکم کے ساتھ پیدا فرمایا ہے کہ جہاں بھی علیؑ اور اولادِ علیؑ کا ذکر ہو، وہاں اتر جاؤ اور مومنین کے لیے دعا و مغفرت کرو۔

علمی و روحانی تحفہ — خزینۂ ایمانیہحجةالاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد کاظم نقوی حفظہ اللہ نے اپنے والدِ بزرگوار، ...
11/10/2026

علمی و روحانی تحفہ — خزینۂ ایمانیہ
حجةالاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد کاظم نقوی حفظہ اللہ نے اپنے والدِ بزرگوار، جلیل القدر عالمِ دین علامہ سید گلاب علی شاہ نقویؒ کی علمی و فکری میراث پر مشتمل عظیم الشان کتاب „خزینۂ ایمانیہ“، جو شیعانِ حیدرِ کرارؑ کی عظیم توحید کے موضوع پر ایک گراں قدر تصنیف ہے، عالمی شہرت یافتہ انقلابی نوحہ خواں جناب شاہد علی شاہد بلتستانی کو بطورِ ہدیہ پیش کی۔
یہ علمی و روحانی تحفہ نہ صرف اہلِ بیتؑ سے محبت و عقیدت کی علامت ہے بلکہ علم، معرفت اور توحیدِ الٰہی کے فروغ کی ایک خوبصورت روایت کا مظہر بھی ہے۔ بلاشبہ، بزرگ علماء کی علمی میراث نئی نسل تک پہنچانا ایک قابلِ قدر خدمت ہے۔

معروف انقلابی نوحہ خواں جناب شاہد علی شاہد بلتستانی نے حوزہ علمیہ جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ، شیعہ میانی ملتان پہنچ کر م...
11/10/2026

معروف انقلابی نوحہ خواں جناب شاہد علی شاہد بلتستانی نے حوزہ علمیہ جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ، شیعہ میانی ملتان پہنچ کر مرحوم علامہ سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان کے برادرِ محترم علامہ ڈاکٹر سید محمد کاظم نقوی حفظہ اللہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ محمد و آلِ محمدؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل و اجرِ جزیل عنایت فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

آج جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ ملتان میں عالمی شہرت یافتہ منقبت و نوحہ خواں جناب شاہد علی شاہد بلتستانی نے حجةالاسلام علا...
10/10/2026

آج جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ ملتان میں عالمی شہرت یافتہ منقبت و نوحہ خواں جناب شاہد علی شاہد بلتستانی نے حجةالاسلام علامہ ڈاکٹر سید محمد کاظم نقوی حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔

اس پرنور محفل میں سید محسن رضا نقوی، سید شہنشاہ حسین بخاری، بلال مرید حسین، ظہیر الحسن جاگیرانی، منتظر مہدی، ابوتراب نقوی، وسیم عباس اور دیگر طلاب کرام و مومنین کرام بھی موجود تھے۔

ملاقات نہایت خوشگوار اور فکری ماحول میں ہوئی، جس میں ملت کے اتحاد اور تبلیغِ ولایت پر گفتگو ہوئی۔

اللہ تعالیٰ تمام خدامِ ولایت کو سلامت رکھے۔

#ملتان

Address

Multan

Telephone

+923313825494

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allama Dr Muhammad Kazim Naqvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share