Ubk Foods

Ubk Foods Foods delivery wholesaler etc.

16/03/2026

جامعہ عمر بن الخطاب ملتان میں تکمیلِ قرآن کریم بسلسلہ نمازِتراویح
16مارچ بروز سوموار کی رات (27ویں شب رمضان المبارک) کو ہوگا
ان شاءاللہ تعالٰی
اس مبارک موقع پراہم بیان اور رقت آمیز دعاء ہوگی
حدیث شریف کا مفہوم ہے
ختم قرآن پاک کے موقع پر دعاء قبول ہوتی ہے
اور فرشتے آمین کہتے ہیں
اس پرنور محفل میں آپ کو مع احباب شرکت کی
دعوت دی جاتی ہے
نوٹ: نماز عشاء 8:30بجے ادا کی جائے گی ان شاء اللہ تعالی

12/02/2026

نقشه اوقاتِ سحر و افطار رمضان المبارک۱۴۴۷ھ بمطابق2026ء
برائے ملتان و مضافات ملتان

زیراہتمام
Jamia Umar Bin Al Khattab Multan جامعہ عمربن الخطاب ملتان
فدئہ صوم و صدقۃ الفطر تقریبا250 روپے ہے
جامعہ عمر بن الخطاب ملتان کامختصر تعارف اور رمضان المبارک میں روزمرہ پیش آنیوالے مسائل کو بھی قلمبند کیاگیاہے

Molana Karim Bakhsh مولاناکریم بخش آفیشل
Muaaz Karim مُعاذ کریم Molana Waqas Karim مولانا محمد وقاص کریم Maktaba Umar Bin Al Khattab Multan مکتبہ عمربن الخطاب

05/12/2025

Happy birthday 🎂 Muaaz Karim
مبارک ہو ،جنم دن وغیرہ وغیرہ
رات 12 بجے سے یہ میسج آنا شروع ہو گئے

پر ہم نے کبھی یہ سوچا یہ سالگرہ کیا ہے سال گِرہ یعنی ایک سال کو گرہ لگنا صفحہِ زندگی کا ایک سال ختم ہوجانا
ہم جب تک زندہ رہتے ہیں سال میں ایک مرتبہ ہمارا پیدائش کا دن ضرور آتا ہےاور اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہماری زندگی کا ایک سال ختم ہوگیا۔ مغرب میں عیسائیوں نے جنم دن یعنی سالگرہ کی خوشیاں منانے کے کلچر کو جنم دیا وہ ہر سال پچیس دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کی خوشی کا دن بطور عید/ کرسمس مناتے ہیں۔ گھر سجاتے ہیں۔ تحائف دیتے ہیں۔ ناچتے گاتے ہیں۔ چرچ میں خصوصی دعا کرتے ہیں۔ اس طرح وہ بچوں کی اپنی اور شادی کی سالگرہ بھی منانے لگے۔ آہستہ آہستہ یہ سالگرہ کا رواج مغرب سے ہوتا ہوا مشرق میں بھی داخل ہوگیا ہندو سکھ اوردیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی اسے اپنا لیا اور پھر بہت سے مسلمانوں میں بھی ان کی تقلید میں سالگرہ منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
دین دراصل زندگی گزارنےکاراستہ ہے پوری زندگی اللہ کی بندگی اور فرماں برداری کرنا۔ مقصد زندگی رضائے الٰہی کے حصول کی جدوجہد میں لگے رہنے کا نام ہے۔
سوچنے کی بات :
سوال یہ ہے کہ جب ہماری زندگی کا ایک سال ختم ہوگیا اور موت سے ایک سال قریب ہوگئے تو پھر خوشی کس بات کی منائی جائے ؟ بیشک ہر انسان کی زندگی میں اس کی پیدائش کا دن یعنی جنم دن سالگرہ اہم اور خاص ہوتا ہے کہ اس دن اس کی زندگی کا آغاز ہوا تھا۔
زندگی کیا ہے ؟ دنیا میں اللہ کی جانب سے انسان کو عطا کردہ مقصد زندگی کےحصول کے لیے مہلت عمل ہے۔ جسے وہ اللہ کے نائب کی حیثیت سے دین پر قائم رہتے گزارنے کا پابند ہے۔
میرے خیال سے ایسی صورتحال میں سالگرہ پر خوشی منانا کسی طور پر مناسب نہیں۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ سالگرہ کے دن اپنے پورے سال کے اعمال کا جائزہ لے کر آئندہ سال کو بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ و خیرات کا اہتمام کیا جائے تاکہ غلط کاموں کا کچھ کفارہ ادا ہوجائے۔ یا ضرورت مندوں کو کھانا کھلایا جائے۔توبہ و استغفار کیا جائے۔۔ غلطیوں کی اصلاح کی کوشش کی جائے اور مقصد زندگی کے حصول کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔
اللہ تعالیٰ اپنے دین متین کی صحیح سمجھ عطافرمائے۔ آمین

Muaaz Karim مُعاذ کریم
جامعہ عمر بن الخطاب ملتان پاکستان

30/11/2025

امی جان !
آج انڈونیشیا عالمی اجتماع کی دعاء تھی اور دوسری طرف نشتر ہسپتال ملتان میں امی جان ICU میں زیر علاج تھیں، لاکھوں لوگوں کی دعاؤں وجہ سے اللہ تعالیٰ نے فضل و عافیت والا معاملہ فرمایا۔
رشتوں کی پہچان اس وقت ہوتی ہے جب انسان کسی رشتہ سے متعارف ہو تا ہے اسی طرح جب کوئی رشتہ نہ رہے تو اس کی قدروقیمت کا اندازہ بھی تب ہی ہوتا ہے۔جیسا کہ ابو جان رحمہ اللہ اب دنیا میں نہیں ہیں تو ان کی ایک ایک بات یاد آتی ہے اور غم ہرا ہوجاتا ہے۔
ماں احسانات، احساسات، خوبیوں اور جذبات کا وہ بے مثال مجموعہ ہے جو سارے زمانے کے حالات اور موسم کی سختیاں خودسہتی ہے مگر اس کا ہر لمحہ اپنی اولاد کے لیے فکر ودعاکرتے گزرتا ہے،ماں باپ جتنی دعائیں اولاد کے لئے کرتے ہیں اللہ وہ تمام دعائیں ضرور قبول فرماتا ہے ،ماں کے اندر ممتا کا جو جذبہ ہوتا ہے وہ کسی اور میں نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ نے جب ماں کی تخلیق کی تو اسے رحمت کی چادر، چاہتوں کے پھول، دعاؤں کے خزانوں، زمین و آسمان کی وسعتوں، جذبوں، چاہتوں، پاکیزہ شبنم، دھنک کے رنگوں، چاند کی ٹھنڈک، خلوص، رحمت، راحت، برکت، عظمت، حوصلے اور ہمت سمیت تمام اوصاف سے مزین کیا، یہاں تک کہ اس کے قدموں میں جنت ڈالی۔ یوں ماں قدرت کا بہترین تحفہ اور نعمت ہے جس کی قدر ہم پر فرض ہے۔ ماں کے احسانات، احساسات اور چاہتوں کا بدلہ کوئی بھی نہیں ادا کر سکتا،ہم تو ماں کی ایک رات کا قرض بھی نہیں چکا سکتے،ماں عزم و حوصلے اور ایثار و قربانی کا پیکر ہوتی ہے۔ والدین کے احسانات کے بارے میں سوچیں بھی، تو سوچ ان کے احسانات کے مقابلے میں بہت پیچھے رہ جاتی ہے۔حقیقت یہ ہے ان کااحسان تمام زندگی نہیں اتار سکتے یہ ایسا رشتہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، بلاشبہ ماں کا وجود ایک نعمت اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے۔
یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ماں باپ کی خدمت اور ان کے ساتھ حسن سلوک کا حکم توحید اور عبادت کے ساتھ دیا ہے۔صحابی نے رحمت اللعالمین سے سوال کیا مجھ پر خدمت اور حسن سلوک کا سب سے زیادہ حق کس کا ہے تو آپ نے تین مرتبہ ماں کا فرمایا اور چوتھی مرتبہ سوال کرنے پر فرمایا کہ باپ کا ہے اور فرمایا کہ اگر ماں باپ ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے آگے اف تک نہ کرناادب و احترام اور حسن سلوک کا معاملہ رکھنا اور فرمایا کہ اللہ کو والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا عمل بہت پسند ہے۔ماں کا وجود صرف ہماری زندگیوں کے لیے ہی نہیں بلکہ سارے گھرخاندان کے لئے بھی باعث رحمت و نجات ہے۔ ماں تو تپتے صحرا میں ٹھنڈی پھوارکا نام ہے۔ ماں کڑی، چلچلاتی دھوپ میں ابر کی مانند ہے۔ماں کی دعاء سیدھے عرش تک جاتی ہے، ماں میں ممتا کا وہ جذبہ ہوتا ہے جو کسی اور میں نہیں ہوتا اولاد کے لئے اپنی ہر خوشی قربان کر دیتی ہے تکالیف برداشت کرتی ہے ،

الحمدللہ آپ تمام حضرات کی دعاؤں کی ہی بدولت آج امی جان ہسپتال سے صحت یاب ہوکر گھر پہنچ گئی ہیں
اللہ تعالیٰ دعاء کرنے والوں اعمال ہدیہ کرنے اور امی جان کی خدمت کرنے والوں کو اپنی شایان شان بدلہ عطا فرمائے، امی جان کو اللہ تعالیٰ مزید پوری طرح صحت یاب فرمائے۔ آمین
اور دعا ہے کہ والدین کا سایہ تا دیر سلامت رہے اور وہ ہر دکھ، پریشانی، آفت اور آزمائش سے محفوظ ہوں، پورے خلوص اور سچے دل کے ساتھ والدین کی خدمت کریں والدین کی رضا میں اللہ کی رضا شامل ہے۔ اور جو لوگ والدین کی نعمت سے محروم ہیں وہ اس دعا کا ورد کرتے رہا کریں،’’اے میرے رب میرے ماں باپ پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن مجھ پر رحم کیا
اے اللہ ہمیں والدین کی قدر نصیب فرمااور ان کے لئے محبت، خدمت،اطاعت و حسن سلوک کا جذبہ عطا فرما اور جن کے ماں باپ اس دنیا میں نہیں رہے،ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ آمین
Molana Karim Bakhsh مولاناکریم بخش آفیشل
Muaaz Karim مُعاذ کریم
جامعہ عمر بن الخطاب ملتان پاکستان
حال مقیم جکارتاانڈونیشیا

12/03/2025

‎جامعہ عمر بن الخطاب ملتان
‎میں اعتکاف مسنون کی برکات حاصل کیجئے
‎اعتکاف آپ ﷺ کی مبارک سنت ، لیلتہ القدر کے حصول کا ذریعہ اور اللہ تعالٰی کی رضا کا سبب ہے۔
‎اجتماعی سنت و نفل اعتکاف کی برکات سمیٹنے کا بہترین سنہری موقع
‎یومیہ پانچ اعمال کے ساتھ ، آپ کی زندگی کا بہترین اعتکاف ہوگا
‎ان شاءاللہ تعالٰی
13 رمضان المبارک 1446ھ بمطابق 14 مارچ 2025 بروز جمعۃ المبارک کو اپنی رجسٹریشن کروائیں
جزاکم اللہ خیرا
0300 7345151

07/03/2025

آپ کے صدقات،خیرات، عطیات، زکوۃ،عشر،فطرانہ
اورفدیۂ صوم کا بہترین مصرف جامعہ کے مسافر طلباء وطالبات ہیں،
اہل ثروت حضرات اپنی مالی وسعت کے مطابق ادا کریں
طالب دعاء
محمد وقاص کریم مہتمم جامعہ عمربن الخطاب ملتان پاکستان
اکاؤنٹ ٹائٹل:محمد وقاص
ایچ بی ایل اکاؤنٹ نمبر
PK83HABB0022257902272703
میزان بینک اکاؤنٹ نمبر
PK66MEZN0005810100160506
رابطہ نمبر
+923007345151

̇slam

02/02/2025

جامعہ عمر بن الخطاب للبنات (شعبہ طالبات ) بمقام 10 k بلاک نزد گورنمنٹ ڈگری کالج شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے امسال تقریبا 430 طالبات زیر تعلیم رہیں ، الحمدللہ ! جامعہ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خوب توجہ دی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے شعبہ طالبات میں زیادہ تر دور دراز سے ، خصوصاً پسماندہ علاقوں سے آئی ہوئی رہائشی طالبات ہیں ، زیادہ تعداد کی وجہ سے شعبہ طالبات میں جگہ کی قلت کی شکایت رہی ۔
اب الحمدللہ مدرسہ بنات کے متصل عقب میں 14 مرلے جگہ اللہ تعالی نے عطا فرمائی دی ہے اس لئے فوری مدرسہ بنات کی تعمیر و توسیع کی اشد ضرورت ہے ۔ زیر تعمیر شعبہ بنات پر تقریباً چار کروڑ روپے کی لاگت سے بیسمنٹ اور مزید 4 منزلہ عمارت ، وسیع و عریض دارالقرآن اور تعلیمی بلاک تعمیر کیاجائے گا ان شاء اللہ تعالی !
احباب سے بھرپور دُعاؤں اور تعاون کی درخواست ہے۔ جامعہ کی موجودہ اور سابقہ فاضلات اور ان کے خاندان والوں سے تعاون کرنے ، دوسروں کو اس کار خیر کی طرف متوجہ کرنے کی خصوصی درخواست ہے ۔جزاکم اللہ خیرا
آئیے اور اس صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالئے !
طالبِ دعا : محمد وقاص کریم (مہتمم جامعہ عمر بن الخطاب ملتان پاکستان)
اکاؤنٹ ٹیٹل محمد وقاص
ایچ بی ایل اکاؤنٹ نمبر IBN: PK83HABB0022257902272703
میزان بینک اکاؤنٹ نمبر IBN: PK66MEZN0005810100160506
رابطہ نمبر +923007345151

03/01/2025
19/12/2024

الحمدللہ تبلیغی اجتماع ملتان کے لئے اندرون وبیرون ملک سے مہمانوں کی
آمد کا سلسلہ جاری ہے
اوراجتماع کی شرکت کے لئے آنیوالے احباب سے گزارش ہے کہ جمعۃ اجتماع گاہ میں ادا فرمائے نیز موسم کے مطابق بستر ہمراہ لائیں
سواریوں کے لئے پارکنگ کا وسیع انتظام ہے جو جگہ پارکنگ کے لئے مخصوص کی گئی ہے احباب سواریوں کو وہی پر لے جائیں
اور اجتماع گاہ میں پہنچنے کے لئے لوکیشن بھی درج کردی گئی ہے
تاکہ اجتماع گاہ تک پہنچنے کے لئے آسان ہوجائے
اللہ رب العزت اس اجتماع کو کامیاب وکامران فرمائے اور سارے عالم کی
ہدایت کاذریعہ بنائے (آمین)
تمام حضرات سے مع احباب شرکت کی درخواست ہے
اس پیغام کو شیئر بھی کریں
جزاکم اللہ خیرا

📍 https://maps.app.goo.gl/zzqezFEENQi1JmS89?g_st=com.google.maps.preview.copy

29/11/2024

Address

SRA Colony
Multan
66000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ubk Foods posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share