22/05/2026
مریدکے، رانا محمد عارف کا انتقال، نماز جنازہ آج
رات ساڑھے نو بجے ریلوے پارک میں ادا ہو گی
(کرامت بھٹی نیوز)
سابق کونسلرز رانا محمد اعظم، رانا محمد مالک، سینئر صحافی رانا الطاف، رانا وارث ببی کے بھائی، صدر مریدکے پریس کلب رانا عرفان کے ماموں جان، رانا محمد عارف آف ٹاؤن مریدکے انتقال کر گئے۔ دل کا اچانک دورہ 56 سالہ رانا محمد عارف کی اچانک وفات کا سبب بنا۔ گھر والوں کے مطابق رانا عارف نماز جمعہ کی تیاری میں مصروف تھے۔ وہ غسل کر کے باہر ہی نکلے تھے کہ موت کا بلاوا آگیا۔ حالت غیر ہونے ہونے پر انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ مرحوم کو ابھی چھ ماہ پہلے ہی سٹنٹ ڈلوایا گیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ آج بائیس مئی بروز جمعہ رات ساڑھے نو بجے ریلوے پارک مریدکے میں ادا کی جائے گی۔ رانا عارف نے دیگر قریبی عزیزوں کے علاوہ سوگواروں میں بیوہ، دو بیٹے، تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں رانا فیملی نے رات دس بجے ٹاؤن مریدکے والی جنازگاہ میں نماز جنازہ کا پروگرام فائنل کیا تھا تاہم بعد ازاں آپسی مشورے سے نماز جنازہ کے وقت اور مقام میں تبدیلی کی گئی۔