Assistant Commissioner Muslim Bagh

Assistant Commissioner Muslim Bagh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Muslim Bagh, Grocers, Muslim bagh, Muslimbagh.

سب تحصیل لوے بند اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ، دھیرج کالرا نے سب تحصیل لوے بند کا دورہ کیا، جہاں دو فریقین کے درمیان زمین کا تن...
29/04/2026

سب تحصیل لوے بند
اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ، دھیرج کالرا نے سب تحصیل لوے بند کا دورہ کیا، جہاں دو فریقین کے درمیان زمین کا تنازع زیرِ غور تھا۔ انہوں نے دونوں فریقین کا مؤقف سن کر مسئلے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
دورے کے اختتام پر علاقہ مکینوں نے قبائلی روایت کے مطابق انہیں پگڑی پہنائی، جو احترام اور اعتماد کا اظہار تھا۔

تحصیلدار مسلم باغ اسداللہ شیرانی نےشہید باز محمد کاکڑ ڈگری کالج میں قائم ایف اے / ایف ایس سی امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔دو...
28/04/2026

تحصیلدار مسلم باغ اسداللہ شیرانی نے
شہید باز محمد کاکڑ ڈگری کالج میں قائم ایف اے / ایف ایس سی امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد امتحانات میں شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانا تھا۔
معائنے کے دوران عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتا پایا گیا،
جبکہ طلباء نے بھی بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر نگران عملے کو ہدایت دی گئی کہ نقل اور موبائل فون کے استعمال کو ہر صورت روکا جائے

25 اپریل 2026مسلم باغ: نائب تحصیلدار مسلم باغ عبدالسلیم نے شہید باز محمد کاکڑ ڈگری کالج میں قائم ایف اے/ایف ایس سی امتحا...
25/04/2026

25 اپریل 2026
مسلم باغ: نائب تحصیلدار مسلم باغ عبدالسلیم نے شہید باز محمد کاکڑ ڈگری کالج میں قائم ایف اے/ایف ایس سی امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد امتحانات کے دوران شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانا تھا۔
معائنے کے دوران امتحانی عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتا پایا گیا جبکہ طلباء نے بھی نظم و ضبط کا مثالی مظاہرہ کیا۔
نائب تحصیلدار نے نگران عملے کو ہدایت جاری کی کہ نقل اور موبائل فون کے استعمال کو ہر صورت روکا جائے، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

24/04/2026

*اہم اطلاع:*
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈیٹا رجسٹریشن سینٹر، لیبر ہسپتال، نزد گرڈ اسٹیشن، مسلم باغ
جن خواتین کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی ادائیگی روک دی گئی ہے، وہ دوبارہ لیبر ہسپتال مسلم باغ میں اپنا اندراج کروائیں۔
*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل مسلم باغ کے لیے یونین کونسل کی بنیاد پر اندراج کا شیڈول درج ذیل ہے:*
📅 رجسٹریشن شیڈول (یونین کونسل کی بنیاد پر)
🗓 27 اپریل تا 07 مئی
یونین کونسل کان مہترزئی 1
چیئرمین: سیف الرحمن
📞 03357847547
یونین کونسل کان مہترزئی 2
چیئرمین: قاہر خان
📞 03337783501
یونین کونسل سوری کان مہترزئی
چیئرمین: مولوی اکرم
📞 03327811751
🗓 11 مئی تا 14 مئی
یونین کونسل کنچوغی
چیئرمین: انعام اللہ
📞 03337278215
🗓 18 مئی تا 21 مئی
یونین کونسل راغہ سلطان زئی
چیئرمین: اللہ داد
📞 03337985556
ڈپٹی چیئرمین: سعداللہ
📞 03358468118
🗓 01 جون تا 04 جون
یونین کونسل ارگس مرزغن
چیئرمین: علاؤالدین
📞 03337773784
🗓 08 جون تا 18 جون
یونین کونسل مرغی فقیر زئی
چیئرمین: مولوی قاسم
📞 03362644288
یونین کونسل لوئ بند
چیئرمین: محمد رسول
📞 03312396788
🗓 22 جون تا 25 جون
یونین کونسل نسائی / برات چینہ
چیئرمین: خلیل
📞 03337950945
📞 03327940352
🗓 29 جون تا 02 جولائی
یونین کونسل خواجہ عمران غنڈی منہ
چیئرمین: مولوی فیض اللہ
📞 03333208784
🗓 06 جولائی تا 09 جولائی
یونین کونسل کژہ میرزئی بندات نالی کلی
چیئرمین: عبدالرشید
📞 03362770194
🗓 13 جولائی تا 16 جولائی
یونین کونسل شنہ خوڑہ
چیئرمین: ملک حیات اللہ
📞 03333325403

22/04/2026
مسلم باغ اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا امتحانی مرکز کا دورہاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ دھیرج کالرا نے شہید باز محمد کاکڑ ڈگری کالج ...
21/04/2026

مسلم باغ
اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا امتحانی مرکز کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ دھیرج کالرا نے شہید باز محمد کاکڑ ڈگری کالج مسلم باغ میں قائم ایف اے / ایف ایس سی امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد امتحانات میں شفافیت، نظم و ضبط کو یقینی بنانا اور نقل کی روک تھام تھا
معائنے کے دوران امتحانی عملہ اور نگران اساتذہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے پائے گئے جبکہ طلباء نے بھی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر نگران عملے کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہمہ وقت چوکس رہیں اور نقل یا موبائل فون کے استعمال کی ہرگز اجازت نہ دیں خلاف ورزی کی صورت میں فوری سخت کارروائی کی جائے گی

مسلم باغ میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوامی مسائل پر فوری اقدامات کا یقین دہانی۔مسلم باغ (21 اپریل 2026) – ڈپٹی کمشنر قلعہ ...
21/04/2026

مسلم باغ میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوامی مسائل پر فوری اقدامات کا یقین دہانی۔

مسلم باغ (21 اپریل 2026) –

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کی زیر صدارت آج پی اے ریسٹ ہاؤس مسلم باغ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ، سربراہان لائن ڈیپارٹمنٹس، تحصیلدار اور ڈی ایس پی مسلم باغ سمیت متعلقہ حکام موجود تھے۔
مقامی شہریوں، عوامی نمائندگان نے کھلی کچہری میں بھرپور شرکت کی اور تعلیم، صحت، پینے کے پانی، بجلی، روزگار اور زراعت جیسے بنیادی مسائل اٹھائے۔ ہر محکمے کے سربراہ نے اپنے متعلقہ مسائل کا بروقت جواب دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کو ہر مسئلے پر تفصیلی بریفنگ دی اور متعدد شکایات موقع پر ہی حل کر دئے۔ باقی مسائل کو متعلقہ محکموں کو ضروری کارروائی اور فالو اپ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
اس اقدام کو عوامی مسائل کے فوری اور شفاف حل کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تحصیلدار مسلم باغ اسداللہ شیرانی نے شہید باز محمد کاکڑ ڈگری کالج میں قائم ایف اے/ایف ایس سی امتحانی مرکز کا دورہ کیا، جس...
20/04/2026

تحصیلدار مسلم باغ اسداللہ شیرانی نے شہید باز محمد کاکڑ ڈگری کالج میں قائم ایف اے/ایف ایس سی امتحانی مرکز کا دورہ کیا، جس کا مقصد امتحانات میں شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانا تھا۔
دورے کے دوران عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتا پایا گیا جبکہ طلباء نے بھی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔
نگران عملے کو ہدایت دی گئی کہ نقل اور موبائل فون کے استعمال کو ہر صورت روکا جائے، بصورتِ دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مسلم باغ میں داخلہ مہم 2026 کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقادمسلم باغ: آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول...
16/04/2026

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مسلم باغ میں داخلہ مہم 2026 کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد
مسلم باغ: آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مسلم باغ میں داخلہ مہم 2026 کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جناب دھیرج کالرا، یونیسف کے ای ایس پی پروگرام سے عبدالغفار صاحب، سکول کے پرنسپل شفیع اللہ صاحب، اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
واک کا مقصد والدین اور عوام میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں داخل کروانے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔ شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

اسسٹنٹ کمشنرمسلم باغ دھیرج کالرا  اپنے دفتر میں پولیو مہم اپریل 2026 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محترم استاد ڈ...
16/04/2026

اسسٹنٹ کمشنرمسلم باغ دھیرج کالرا اپنے دفتر میں پولیو مہم اپریل 2026 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محترم استاد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر جناب غلام محمد صاحب کو حسن کارکردگی کا سند پیش کر رہے ہیں۔ صدر مسلم باغ اور ٹاون مسلم باغ کے یو۔سی۔ایم۔اوز کو بھی سند پیش کئے۔

Address

Muslim Bagh
Muslimbagh
84600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Muslim Bagh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category