Somroo Farms By Malik Ans

Somroo Farms By Malik Ans Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Somroo Farms By Malik Ans, Fruit & vegetable shop, Near jamia Toba Masjid Jhang Road Muzaffargarh, Muzaffargarh.

اسلام و علیکم ہمارے پاس آم کی ساری اقسام موجود ہیں آپ گھر بیٹھے اپنے لئے اور اپنے پیاروں کے لئے آم منگوا سکتے ہیں
ہمارے پاس ایکسپورٹ کوالٹی کا آم ہوتا ہے ،قدرتی ذائقے کے ساتھ آپ لطف اندوز ہو سکتے ہیں شکریہ

15/07/2026

Gohar Ali Jadoon

  (خوراک+ کیڑوں و بیماریوں سے حفاظت)نوٹ: یہ ایک جنرل پلین ہے، آپ اپنے باغ کی منجمنٹ، باغ کی لوکیشن، پودوں کی اقسام، عمر،...
21/01/2026

(خوراک+ کیڑوں و بیماریوں سے حفاظت)
نوٹ: یہ ایک جنرل پلین ہے، آپ اپنے باغ کی منجمنٹ، باغ کی لوکیشن، پودوں کی اقسام، عمر، پچھلے سال کی پیداوار، پودوں کی صحت، زمین کی نوعیت، پودوں کی موجودہ کنڈیشن بتا کر پریکٹس کریں۔
اب آم کے پودے انگڑائی لینے کو بےتاب ہیں۔ ہفتہ دس دن میں جیسے ہی موسم کی شدت میں کمی آنا شروع ہو گئی آم کے پودوں پر پھولوں کی آمد کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اس مرحلہ پر بروقت بھرپور پھول لینے اور پھل بننے کے ساتھ ساتھ پھولوں کو بیماریوں اور حشرات سے بچانا بھی بہت ضروری ہے۔
لہذا اس مقصد کے لیے تین اہم باتیں ذہن میں رہے
1۔ جیسے ہی رات کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنا شروع ہو گا پھولوں کی آمد ہو جائے گی۔ کم درجہ حرارت پر جو بھی بڑھوتری ہوگی اس پر پھول نکلتے ہیں۔ اگر درجہ حرارت زیادہ ہو جائے تو آم کے پودے پھول لینے کی بجائے پتے پیدا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ لہذا جن باغات کا پانی سردی سے پہلے سے بند ہے ان کو فروری کے پہلے ہفتے میں ڈیڑھ کلو گوارا کھاد فی پودا (25 سال سے بڑے اور صحت مند پودے) (نائیٹروجن) دیں آب پاشی کریں۔یاد رہے کہ یہ پودوں کی خوراک میں نائیٹروجن کا وہ حصہ ہے (30%) جو کہ پھولوں کی آمد پر دیا جاتا ہے۔ درجہ حرارت کی مانیٹرنگ کرتے رہیں اگر پودے پھوٹ نہ کریں تب پوٹاشیئم نائیٹرٹ کا سپرے ایک فیصد محلول کے حساب سے کریں یعنی ایک کلو 100 لیٹر پانی میں۔
2۔ آم کے پھولوں پر پھولوں کے جھلساؤ اور سفوفی پھپھوند نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ پھولوں کو ضائع ہونے اور بیماری کا شکار ہونے سے بچاؤ کے لیے جب پودوں کی چوٹی اور جنوبی طرف پھول نکل آئیں تو ایک حفاظتی سپرے کاپرآکسی کلورائیڈ 250 گرام اور بائی فینتھرین 120 ملی لیٹر دونوں 100 لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔ مزید باغ میں تیلہ یا سکیل بھی اکثر خراب کرتی ہیں، ان کی صورت حال بتا کر آپ مشورہ بھی کر لیں۔
پھولوں کی ابتدا میں جب درجہ حرارت کم ہوتا ہے پھولوں کے جھلساؤ کی پھپھوندی نقصان کا باعث بنتی ہے۔ جیسے جیسے درجہ حرارت بڑھتا جاتا ہے پھر سفوفی پھپھوندی کے لئے سازگار ماحول بن جاتا ہے۔ لہذا دوسرا سپرے وسیع اثر براڈ سپیکٹرم والی پھپھوند کش کا سپرے کا ہوگا اور پھر سفوفی پھپھوند کش کا آخری سپرے ہوگا۔
3۔ حشرات میں بعض اوقات بور کی مکھی پھولوں کے نقصان کا سبب بنتی ہے۔ اس کے لیے کیڑے مار دوائی کے سپرے کے ساتھ ساتھ آب پاشی بھی کرنا ہوتی ہے کیونکہ اس کے بچے زمین کی دراڑوں میں پرورش پاتے ہیں۔

ملک انس سومرو ✅

Address

Near Jamia Toba Masjid Jhang Road Muzaffargarh
Muzaffargarh
34200

Telephone

+923186565501

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Somroo Farms By Malik Ans posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Somroo Farms By Malik Ans:

Shortcuts

Share