تحریکِ تحفظ حقوقِ نگدر

تحریکِ تحفظ حقوقِ نگدر Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from تحریکِ تحفظ حقوقِ نگدر, Grocers, نیلم ویلی نگدر, Nagdara.

29/01/2026

محکمہ برقیات کی سنگین غفلت کے باعث اپر نگدر گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی سے مکمل محروم ہے۔
شدید سردی، اندھیری راتیں اور روزمرہ زندگی کا مفلوج ہو جانا یہ سب کچھ عوام برداشت کر رہے ہیں، مگر ذمہ دار ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
یہ صورتحال نہ صرف نااہل انتظامیہ کی عکاسی کرتی ہے بلکہ نااہل نمائندوں کے کردار پر بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، جو عوام کے ووٹ لے کر ان کی بنیادی ضروریات تک پوری کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
کیا اپر نگدر کے عوام کو اندھیرے اور بے حسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا؟
تحریکِ تحفظ حقوقِ نگدر

15/01/2026

آپ کا آئی ڈی کارڈ ہی آپ کا صحت کارڈ ہو گا ـ
شکریہ عوامی ایکشن کمیٹی
تحریکِ تحفظ حقوقِ نگدر

19/12/2025

حکومت اور محکمہ جنگلات کی نااہلی آزاد کشمیر بالخصوص نیلم کے جنگلات میں تقریباً ایک مہینے سے آگ لگی ہوئی ہے لیکن ابھی تک قابو نہیں کیا جا سکا

ایک وقت میں آزاد کشمیر کے جنگلوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
آخر کار اس سب کا ذمہ دار کون ہے ؟
محکمہ کی ملی بھگت ؟
عوام میں چھپے درندے جو جنگلات کو سر سبز نہیں دیکھنا چاہتے ؟
تحریکِ تحفظ حقوقِ نگدر

گرلز کالج نگدر زبوں حالی کا شکار  ذمہ دار کون؟گرلز کالج نگدر عرصہ دراز سے انتظامی بدحالی اور غفلت کا شکار ہے۔ تعلیمی ادا...
28/11/2025

گرلز کالج نگدر زبوں حالی کا شکار
ذمہ دار کون؟

گرلز کالج نگدر عرصہ دراز سے انتظامی بدحالی اور غفلت کا شکار ہے۔ تعلیمی ادارے کا بنیادی ڈھانچہ نہ صرف بکھر رہا ہے بلکہ کالج کا اندرونی نظم و نسق بھی شدید بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ ٹھیکہ سسٹم کے بے جا اثر و رسوخ نے کالج کو ایک تعلیمی ادارے کے بجائے ذاتی مفادات کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔ صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ پرنسپل صاحبہ سمیت متعدد سینئر اساتذہ اور کلرک کئی کئی ماہ سے کالج میں اپنی حاضری تک یقینی نہیں بنا رہے۔

سوال یہ ہے کہ اس سنگین بدانتظامی اور لاپرواہی کا اصل ذمہ دار کون ہے؟
کیا یہ انتظامیہ کی کمزوری ہے، حکومت کی بے توجہی یا مقامی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کی چشم پوشی؟
مزید افسوس ناک امر یہ ہے کہ نگدر کے اندر موجود وہ بااثر افراد، جو مقامی نمائندگان شاہ غلام قادر اور میاں عبد الوحید کے قریبی سمجھے جاتے ہیں، علاقے کے مسائل کے حل کے بجائے محض خوشامد اور سیاسی نمائندگی کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں۔ علاقے کی تعمیر و ترقی یا تعلیمی اداروں کی بہتری سے ان کا کوئی واضح تعلق نظر نہیں آتا۔
تحریک تحفظ حقوقِ نگدر کے نوجوانوں نے اس بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایل اے شاہ غلام قادر اور وزیرِ حکومت میاں عبد الوحید کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر 10 سے 15 دنوں کے اندر گرلز کالج نگدر میں پرنسپل صاحبہ سمیت پورا تدریسی و دفتری عملہ بحال نہ کیا گیا تو پھر آنے والے انتخابات میں یہ نوجوان نگدر میں آپ کے لیے گلے کی ہڈی بن کر سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بدحالی اور عوامی استحصال پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے، اور اب نگدر کے نوجوان اپنے حقوق کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
گرلز کالج نگدر کی موجودہ حالت صرف ایک ادارے کی نہیں بلکہ پورے علاقے کے مستقبل کی تباہی کا پیش خیمہ ہے۔ اب فیصلہ حکام اور نمائندگان کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرتے ہیں یا پھر آنے والے وقت میں عوام کے سخت ردِعمل کا سامنا کرتے ہیں
منجانب: تحریک تحفظ حقوقِ نگدر

آخر کار قصور وار کون ہے بچے اساتذہ یا والدین یہ کب تک چلے گا نگدر کالج میں فسٹ ایئر کا ایک طلب علم بھی پاس نہ ہو سکاـکال...
02/11/2025

آخر کار قصور وار کون ہے
بچے اساتذہ یا والدین
یہ کب تک چلے گا
نگدر کالج میں فسٹ ایئر کا ایک طلب علم بھی پاس نہ ہو سکاـ
کالج تباہی کے دہانے پر

27/09/2025

بند مطلب بند
ممبر ضلع کونسل یونین کونسل نگدر نیلم کی غیر قانونی گرفتاری پر نیلم ویلی کے غیور نوجوانوں نے کیرن سے پچھلے پندرہ گھنٹے سے روڈ مکمل بند کر رکھی ہے
راجہ افتخار خان صاحب کی رہائی تک روڈ مکمل بند رہے گی غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں
تحریکِ تحفظ حقوقِ نگدر

19/09/2025

اِن شاءاللہ
۲۵ ستمبر سے تحریکی سرگرمیاں کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا -
۲۹ ستمبر کو عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مظفرآباد تحریک تحفظ حقوقِ نگدر کے نوجوان بڑی تعداد میں نکلیں گی-
اس کے بعد ایک مرتبہ پھر ہم عزمِ نو کے ساتھ اپنے مشن کی جانب بڑھیں گے، اور خدمتِ خلق کے اس مبارک سفر کو مزید فعال انداز میں جاری رکھیں گے۔
اکتوبر کے مہینے میں ایک اہم فلاحی اقدام کے تحت تقریباً ڈیڑھ سو مستحق بچوں میں اسکول بیگز، کاپیاں اور دیگر ضروری تعلیمی اشیاء تقسیم کریں گے۔
یہ سرگرمی نہ صرف ایک وقتی مدد ہو گی بلکہ ایک روشن مستقبل کی طرف ایک مثبت قدم بھی ہو گا -
ہماری کوشش ہوگی کہ یہ تمام امداد خالص نیت، شفاف طریقے اور منظم حکمتِ عملی کے ساتھ اُن بچوں تک پہنچائی جائے جو واقعی اس کے مستحق ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیم صرف کتابوں سے نہیں، بلکہ مواقع سے جڑی ہوتی ہےاور اگر ہم کسی کی راہ آسان کر سکتے ہیں تو یہ ہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص کے ساتھ اس کام کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمارے اس چھوٹے سے عمل کو ان بچوں کی زندگیوں میں بڑا اثر پیدا کرنے والا بنا دے۔
آمین۔
منجانب: تحریکِ تحفظ حقوقِ نگدر

17/09/2025

الحمدللہ
تحریک تحفظ حقوقِ نگدر کے نوجوانوں نے حق حکمرانی حقِ ملکیت کانفرنس میں بھرپور شرکت کی ـ
ان شاءاللہ تحریک تحفظ حقوقِ نگدر کے نوجوان عوامی حقوق کے حصول کے لیے ہمیشہ صف اول رہیں گے
ممبر مجلس شوریٰ تحریک تحفظ حقوقِ نگدر دائم بٹ کی مختصر مگر انتہائی اہم گفت گو کی جھلک
تحریکِ تحفظ حقوقِ نگدر

ستمبر 17 کو ہیڈ کوارٹر آٹھمقام نیلم میں ہونے والے گرینڈ عوامی اجلاس  کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور بھر پور شرکت کر...
13/09/2025

ستمبر 17 کو ہیڈ کوارٹر آٹھمقام نیلم میں ہونے والے گرینڈ عوامی اجلاس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور بھر پور شرکت کریں گے ان شاءاللّٰه‎‎
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران کو نیلم کی سر زمین پہ خوش آمدید کہتے ہیں۔
اور نیلم ویلی کی عوام سے گزارش ہے کہ شرکت کو یقینی بنائیں۔
تحریکِ تحفظ حقوقِ نگدر

19/08/2025

وائس چیئرمین یونین کونسل نگدر نیلم ساجد امان صاحب تحریک تحفظ حقوقِ نگدر کی عوامی بیٹھک میں اظہار خیال کر رہے ہیں
تحریکِ تحفظ حقوقِ نگدر

ایسا نہ ہو کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے ہم کچھ کہیں گے تو برا نہ ماننا بہت جلد نام کے ساتھ حاضر ہوں گے یاد رہے ہم کسی بھی ایس...
13/08/2025

ایسا نہ ہو کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے
ہم کچھ کہیں گے تو برا نہ ماننا
بہت جلد نام کے ساتھ حاضر ہوں گے یاد رہے ہم کسی بھی ایسے شخص کا نام پبلک نہیں کریں گے جس نے ساٹھ پرسنٹ کام کیا ہو گا لیکن وہ جنہوں نے بلکل زمین پر ایک روپیہ بھی نہیں لگایا انہیں ضرور پبلک کریں گے
تحریکِ تحفظ حقوقِ نگدر
گیم آن ہے

11/08/2025

تحریکِ تحفظ حقوق نگدر کے زیر اہتمام ہونے والی عوامی بیٹھک میں شکور بانڈے صاحب اظہارِ خیال کر رہے ہیں
تحریکِ تحفظ حقوقِ نگدر

Address

نیلم ویلی نگدر
Nagdara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تحریکِ تحفظ حقوقِ نگدر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category