20/08/2026
آج ایک دلچسپ واقعہ ہوا
ہماری ایک ریگولر کسٹمر جو ہر مہینے ہم سے ہی شاپنگ کرتی ہیں انھوں نے اس ماہ ہم سے مصالحہ نہیں خریدا۔
ہم دل ہی دل میں پریشان کہ نہ جانے کیا مسئلہ ہوا۔ ہم تو ایک ایک چیز دیکھ بھال کے پیک کرتے ہیں پھر بھی کسٹمر کو مکمل اجازت ہے کہ کوئی مسئلہ ہو تو وہ ہمیں چیزیں واپس کرے اور اپنے پیسے واپس لے لے۔
خیر آج آخر ہمت کر ہی لی کہ جب چاول وغیرہ ہر چیز ہم سے لی ہے تو مصالحہ کیوں نہیں؟
اب ان کا جواب!
اس دفعہ کیسے خریدتی پچھلی ختم ہوں تو پھر نہ۔ آپ کے مصالحے میں اتنی برکت ہے کہ جتنا مصالحہ میں پہلے ایک مہینے کے لیے لیتی تھی اب دو مہینے چلتا ہے😍
یہ ہی ہوتا ہے جب چیز خالص، معیاری اور ملاوٹ سے پاک ہو۔ آپ بھی اس مہینے کا مصالحہ آرڈر کریں فرق خود محسوس کریں گے انشاءاللہ