الشان ٹریڈرز پاکپتن

الشان ٹریڈرز پاکپتن Quality seeds & fertilizers for gardens and farms. Expert advice available! Visit us at SHAN TRADERS

22/05/2026

محترم تمام،

*سونا ڈی اے پی کی قیمت میں 300 روپے فی بیگ اضافہ کر دیا گیا ہے، جو 22 مئی 2026 سے نافذالعمل ہے۔*

حوالے،

*سونا یوریا (لیمس ٹریٹڈ)*Limus عالمی کیمیکل کمپنی BASF کی تیار کردہ ایک جدید ترین نائٹروجن سٹیبلائزر ٹیکنالوجی ہے۔یہ کوئ...
20/05/2026

*سونا یوریا (لیمس ٹریٹڈ)*

Limus عالمی کیمیکل کمپنی BASF کی تیار کردہ ایک جدید ترین نائٹروجن سٹیبلائزر ٹیکنالوجی ہے۔
یہ کوئی روایتی کوٹنگ (جیسے نیم یا سلفر) نہیں ہے، بلکہ یہ ایک انتہائی جدید مائع فارمولا ہے جسے کھاد کی تیاری کے دوران یوریا کے دانوں کے اندر جذب کیا جاتا ہے۔

مارکیٹ میں موجود عام کھادیں نائٹروجن کو بچانے کے لیے صرف ایک ایکٹو انگریڈینٹ استعمال کرتی ہیں۔ لیمس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دو فعال اجزاء (NBPT اور NPPT) شامل ہیں۔ چونکہ مختلف زمینوں میں نائٹروجن کو ضائع کرنے والے انزائمز مختلف ہوتے ہیں، اس لیے یہ دوہرا فارمولا ہر قسم کی مٹی میں یکساں کام کرتا ہے۔

جب عام یوریا زمین پر ڈالی جاتی ہے، تو مٹی میں موجود یوریز انزائمز اسے بہت تیزی سے امونیا گیس میں تبدیل کر دیتے ہیں، جس سے کھاد ہوا میں اڑ کر ضائع ہو جاتی ہے۔ لیمس ان انزائمز کے عمل کو عارضی طور پر سست کر دیتا ہے، جس سے یوریا کو مٹی میں اچھی طرح جذب ہونے اور جڑوں تک پہنچنے کا پورا وقت مل جاتا ہے۔

بین الاقوامی زرعی تحقیقات کے مطابق، لیمس ٹیکنالوجی نائٹروجن کو گیس بن کر اڑنے سے 98 فیصد تک محفوظرکھتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی قیمتی کھاد کا ایک ایک دانہ ضائع ہونے کے بجائے پودے کے کام آتا ہے۔

عام یوریا ڈالتے وقت کسان کو یہ فکر ہوتی ہے کہ اگر فوراً پانی نہ لگا یا بارش نہ ہوئی تو کھاد اڑ جائے گی۔ لیمس کی موجودگی کی وجہ سے کھاد زمین کی سطح پر محفوظ رہتی ہے، اور اگر پانی دینے میں چند دن کی تاخیر بھی ہو جائے تو نائٹروجن ضائع نہیں ہوتی۔

17/05/2026

Dear BAs,

*Sarsabz NP price is increased by Rs. 250 per bag effective from 18 May 2026.*

Regards,

10/05/2026

*گندم|WHEAT*🆙🔥

گندم مارکیٹ کی مارکیٹ کی بات کرئے تو سندھ کے بعد پنجاب کی فصل 100 فیصد مکمل ہو چکی ہے سندھ سائیڈ حکومت کو پچھلے 20 دن سے مال ملنا بند ہو چکا ھے ٹوٹل خریداری کا 8.16 فیصد ہی مکمل ہو سکا تھا جو اونٹ منہ میں زیرہ برابر اس پوزیشن میں جبکہ پنجاب سائیڈ صورتحال سندھ سے زیادہ بری رہی ہے پرائیویٹ کمپنیاں ریٹ فیکس ہونے کی وجہ مطلوبہ رزلٹ سے بہت دور دکھائی دی وجہ لوکل مارکیٹ میں ریٹ 3700-3800 تک بن گئے جبکہ حکومتی خریداری پالیسی ھی کسان اور ٹریڈر کی سمجھ سے باہر رہی جب ریٹ شروع سے ہی حکومتی ریٹ سے اوپر تھے کس وجہ سے حکومت کی طرف گندم جاتی مڈل مین کی خریداری بھی سرکاری ریٹ سے اوپر ہو رہی تھی حکومت امپورٹ کی بجائے اگر یہی زرمبادلہ بچا لیتی تو بہت بہتر تھا اچھی خریداری کیلئے اگر حکومت سنجیدہ تھی تو 4000 بہت بہتر تھا اب حکومت پنجاب نے خریداری ہدف 30 لاکھ ٹن سے کم کر کے محض 9 لاکھ 50 ہزار ٹن مختص کیا ھے کم سے کم اور میری اطلاعات کے مطابق جو کل ہی بتا دیا تھا کم سے کم ٹارگٹ کا 10 فیصد مشکل سے لگ رہا ھے 10 فیصد بھی اس وجہ سے پکڑ دھکڑ والا مال جو ہوا ہے اسکے ساتھ جب کہ حکومت نے رحیم یار خان والی سائیڈ سے سندھ سائیڈ جانے والی گندم کو روکنے کیلئے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں لیکن رکنی پھر بھی نہیں ھے اس بار میری معلومات کے مطابق گندم اب تک پنجاب کی کم سے کم 25 فیصد مال سندھ اور کے پی کے محفوظ جگہوں پر لگ گئے ھیں اسٹاکیہ پچھلے سال جو مئی جون میں سختی ہوئی تھی اس وجہ سے شروع سے ہی انتظامات کیے ذرائع کے معلومات کے مطابق لوکل گندم مارکیٹ میں ایک ہی صورت آ سکتی ہے جو نئے نئے اسٹاکسٹ گھسے ھیں اگر گندم سنبھال نہیں سکے اچھے طریقے سے تو جس طرح کی کوالٹی ہے مالوں کی خراب ہونے کے امکان زیادہ ہیں جو مال خراب ہونے لگے انکی بیچ آئیگی پچھلے سالوں میں صورتحال ایسی کبھی نہیں تھی کم سے کم پرانے مال 2/3 ماہ مارکیٹ میں ملتے رہتے تھے لیکن اس بار پرانے مال اس سیزن کے شروع میں ہی نایاب ہو گئے میری اطلاعات کے مطابق گندم میں شارٹ ٹرم تیزی بنائے جائیگی اس سے شارٹ ٹرم اسٹاکیہ کی بیچ بھی آ سکتی ھے جبکہ ریٹ اگر جلدی مزید تیز ہوتے ہیں تو امپورٹ کیلئے حکومت پھر سنجیدگی سے سوچیں گی اس سیزن سارئے عوامل فلحال مارکیٹ میں مزید تیزی کی طرف ہی جاتے ہیں جو مال سنبھال جائیگا اور پریشر بھی وہی جیتے گا مارکیٹ میں آنے والے دنوں میں مزید بہتری لگتی ہے ایک بات مزید ایڈ کرتا چلوں کے پی کے والے ممبران کیلئے آگر آپ نے لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کی تو حالات سب سے زیادہ کے پی کے میں خراب ہونگے تمام کے پی کے لائن کے ممبران لانگ ٹرم مال ہولڈ رکھے پنجاب حکومت نے آگے آٹے گندم دونوں پر سختی کرنی ہے اگر بروقت امپورٹ نہ ہوئی گندم تو کے پی کے میں آٹا اس سیزن سارئے ریکارڈ توڑ دیگا ممبران کو یہی رائے ہیں فلحال اچھی بہتری ہے مال ہولڈ رکھے وقتی امپورٹ کی صرف خبریں چلوا کر مارکیٹ میں مالوں کی پوزیشن دیکھی جا رہی ہے ابھی تک حکومت کنفرم اعدوشمار ہی نہیں مکمل کر سکی کہ مال کتنے کم ہیں میں نے اپنے ہفتہ وار تجزیہ میں پہلے بھی بتایا ہے میری انفرمیشن کے مطاپق کم سے کم 28 فیصد مال کم ہیں اپنی ضرورت کیلئے جو کہ بہت زیادہ ہیں مزید ہر بدلتی صورتحال پر ساتھ ساتھ آگاہی دونگا مارکیٹ کی بات کرئے تو پنجاب آج لوڈ مارکیٹ 9500-9550 روپے سندھ کی بات کرئے تو لوکل میں مل کوالٹی 3700-3800 تک کام ہو رہے جبکہ چکی کوالٹی مال اچھے کھانے والے مال 4000-4200 روپے فی نن تک ہیں ہیں سندھ سائیڈ کراچی پہنچ پر 10050-10100 جبکہ حیدر آباد میں 9950-9975 روپے فی 101 کلو گرام تک کی پوزیشن رہی کوئٹہ گولڈن مال 10400 روپے پر کوئنٹل تک ریٹ ہیں جبکہ کے پی کے سائیڈ پشاور پہنچ 10900 جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان 10650-10700 روپے 101 کلو گرام تک ریٹ بن گئے ہیں۔ مزید بلوچستان والے بھائیوں جیسی کوالٹی اس بار آپکے پاس ہے یہ کراچی میں اس سیزن ہر ریٹ پر بکے گی مال سنبھالیں اپنا یہ کوالٹی پورئے پاکستان میں شارٹ ہے۔انشاءاللہ میری بات سمجھ لگ گئی ہو گی مزید اگر کوئی بھی صورتحال ہمارئے تجزیہ سے بدلتی ہوئی محسوس ہو گی تو وہ بھی انشاءاللہ ساتھ ساتھ مشورہ چلتا رہے گا بدلتی صورتحال میں بھی اپنے ممبران کو وقت سے پہلے آگاہی دی جائیگی یہ حاضر مارکیٹ کی پوزیشن پر آگاہی دی ھے

10/05/2026

*مکئی|CORN*

مکئی کی مارکیٹ کی مارکیٹ ملا جحلا رجحان ہے مکئی کی مارکیٹ چند دنوں تک نئی مکئی کی آمدن شروع ہو۔جائیگی جس سے 200-300 روپے فی من پر مندہ بن سکتا ھے معزز ممبران کو یہی مشورہ ہے اگر مکئی نے 2800 سے نیچے کی طرف سفر کیا نئے مالوں نے تو پھر انویسمنٹ کا سوچے گے میرئے انفرمیشن کے مطابق ریٹ 2800 کا فگر توڑئے گی اس بار خریداری کا ریٹ اچھا ہو گا فلحال پرانے مالوں میں ٹریڈنگ کرتے رہے

10/05/2026

*لال جوار*

لال جوار مارکیٹ کی اپنے سارئے ٹارگٹ پورئے کر چکی ہے اب جو بیٹھا رہے گا اسکی اپنی مرضی میں پچھلے 10 دن سے مسلسل مشورہ دئے رہا ہوں لالچ نہ کرئے اب بیوپار ہو چکا ہے جواروں کا اب جوا ہے لہذہ محتاط ہو کر ٹریڈنگ پر فوکس رکھے جن کا کام ہے اسٹاک سے ہٹ کر وہ 5/7 دن کا مال ہونا چاہیے

10/05/2026

*کھاد|FERTILIZER*🔥🆙

کھادوں کی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ھے ڈی ائے پی میں مزید 1500-2000 تک تیزی لگتی ہے آنے والے دنوں میں این پی کے ریٹ میں تیز ہونگے جبکہ یوریا بھی بہتر لگتی ہے گیپ زیادہ بنا ہے آگے ڈیمانڈ کے دنوں میں ریٹ کافی تیز ہو سکتے ہیں

10/05/2026

_*عالمی مکئی| GLOBAL CORN 🌽*_

عالمی مکئی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جہاں ہفتے کے آغاز میں مضبوط امریکی ایکسپورٹس اور عالمی طلب نے مارکیٹ کو تیزی دی تاہم بعد میں خام تیل کی گراوٹ ایتھانول سیکٹر پر دباؤ اور بہتر سپلائی توقعات کے باعث قیمتوں میں نمایاں کمزوری دیکھی گئی امریکہ میں مکئی کی بوائی تیزی سے جاری رہی اور فصل کی ابتدائی صورتحال بہتر رہی جبکہ برازیل کی پیداوار کے اندازوں نے بھی مارکیٹ پر دباؤ برقرار رکھا۔ اس کے باوجود ہفتے کے اختتام پر خریدار دوبارہ متحرک ہوئے اور مضبوط ایکسپورٹ کمٹمنٹس، فنڈز کی خریداری اور برازیل کی دوسری فصل کے کم اندازوں نے مارکیٹ کو سہارا فراہم کیا آنے والے ہفتے میں مکئی مارکیٹ کی سمت زیادہ تر USDA کی WASDE رپورٹ خام تیل کی قیمتوں اور عالمی ایکسپورٹ ڈیمانڈ پر منحصر رہے گی اگر امریکی اسٹاکس توقعات سے کم آئے یا برازیل کی پیداوار مزید کم اندازہ کی گئی تو مارکیٹ میں نئی تیزی پیدا ہو سکتی ہے جبکہ بہتر موسم اور تیز بوائی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتے ہیں مجموعی طور پر قلیل مدتی رجحان اتار چڑھاؤ کے ساتھ ہلکی تیزی کی جانب دکھائی دے رہا ہے اور سرمایہ کار عالمی طلب اور توانائی مارکیٹ پر گہری نظر رکھیں گے

10/05/2026

*عالمی گندم| GLOBAL WHEAT* 🌾

عالمی گندم مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ملا جلا مگر مجموعی طور پر دباؤ والا رجحان دیکھنے میں آیا جہاں بہتر عالمی سپلائی روس اور یورپ کی اچھی فصلوں کے اندازوں اور کمزور امریکی ایکسپورٹ سیلز نے قیمتوں پر دباؤ برقرار رکھا شکاگو کنساس اور منیپولس مارکیٹس میں ہفتے کے دوران نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تاہم اختتامی سیشن میں تکنیکی خریداری اور شارٹ کورنگ کے باعث کچھ بہتری سامنے آئی امریکہ میں ونٹر ویٹ کی فصل معمول سے تیزی سے آگے بڑھی جبکہ اسپرنگ ویٹ کی بوائی کچھ علاقوں میں سست رہی جس سے مارکیٹ کو ملے جلے اشارے ملے دوسری جانب الجزائر اور ایشیائی ممالک کی خریداری نے عالمی طلب کو کسی حد تک مستحکم رکھا آنے والے ہفتے میں گندم مارکیٹ کی سمت زیادہ تر USDA کی WASDE رپورٹ، کنساس ویٹ ٹور اور عالمی موسم کی صورتحال پر منحصر رہے گی اگر امریکی یا روسی پیداوار کے اندازے کم آئے یا موسم سے متعلق خدشات بڑھے تو مارکیٹ میں دوبارہ تیزی پیدا ہو سکتی ہے جبکہ بہتر عالمی سپلائی اور بڑھتے اسٹاکس قیمتوں پر دباؤ برقرار رکھ سکتے ہیں مجموعی طور پر قلیل مدتی رجحان اتار چڑھاؤ کے ساتھ ہلکی مندی کی طرف دکھائی دے رہا ہے، تاہم عالمی طلب اور فصل کی کوالٹی رپورٹس مارکیٹ کی سمت تبدیل کر سکتی ہیں

Dear All,Please note the following price revisions w.e.f May 07, 2026:- Sarsabz NP’s new Ex-Plant Price is PKR 9,809/bag...
07/05/2026

Dear All,

Please note the following price revisions w.e.f May 07, 2026:

- Sarsabz NP’s new Ex-Plant Price is PKR 9,809/bag (increase of PKR 200/-)
- Sarsabz/Babarsher DAP’s new Ex-KHI Price is PKR 14,798/14,808 per bag (increase of PKR 200/bag).

Regards,

07/05/2026

*گندم|WHEAT*🆙🔥

شکار پور کانٹا ریٹ مال گندم=3900-3950
-
مارکیٹ تیزی کا رجحان جاری ہے

Address

GHALLAH MANDI PAKPATTAN
Pakpattan
57400

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 19:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الشان ٹریڈرز پاکپتن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category