21/03/2026
اصل میں ہرنیا کیا ہوتا ہے؟
1) پٹھے (Muscles)
پیٹ کی دیوار کئی مضبوط عضلات سے مل کر بنتی ہے۔ جب ان پٹھوں میں کمزوری آ جائے یا ان کے درمیان موجود خلا چوڑا ہو جائے تو اندرونی بافتیں باہر کی طرف اُبھرتی ہیں۔
2) فاشیا / جھلی (Fascia)
پٹھوں کے اوپر ایک مضبوط، ربڑ جیسی تہہ ہوتی ہے جسے فاشیا کہا جاتا ہے۔
زیادہ تر ہرنیا فاشیا کے پھٹنے یا کمزور ہونے کی وجہ سے بنتا ہے، پٹھے بعد میں ساتھ چھوڑتے ہیں۔
نتیجہ کیا بنتا ہے؟
اندرونی چربی (omentum) یا آنت
اس کمزور حصے سے باہر کی طرف دھکیلتی ہے
اور ہرنیا کی شکل میں گومڑ نظر آتا ہے
یعنی ہرنیا = پٹھوں + جھلی کے کمزور مقام سے عضو کا باہر آ جانا۔
ہرنیا (فتق) — طبی نوٹ
تعریف:
ہرنیا اُس حالت کو کہتے ہیں جب جسم کے اندر کوئی عضو یا ٹشو اپنے معمول کی جگہ سے نکل کر عضلات یا بافتوں کے کمزور حصے سے باہر کی طرف اُبھر آئے۔ یہ ابھار عموماً جلد کے نیچے گومڑ کی شکل میں محسوس ہوتا ہے۔
وجوہات:
پیٹ کی دیوار میں کمزوری (پیدائشی یا بعد میں پیدا ہونے والی)
بھاری وزن اٹھانا
زیادہ زور لگانا (مثلاً قبض کے دوران)
مستقل کھانسی یا چھینکیں
موٹاپا
پچھلی سرجری کے نشان کی کمزوری (Incisional hernia)
اہم اقسام:
Inguinal Hernia — ران کے اوپری حصے/جُھری کے قریب، مردوں میں زیادہ عام
Femoral Hernia — ران کے نچلے حصے میں، عورتوں میں زیادہ
Umbilical Hernia — ناف کے مقام پر
Hiatal Hernia — ڈایافرام کے سوراخ سے معدہ اوپر کی طرف کھسک جائے
Incisional Hernia — پچھلی آپریشن سائٹ پر گومڑ بن جانا
علامات:
اُبھرا ہوا نرم گومڑ جو کھڑا ہونے یا کھانسنے سے نمایاں ہو جاتا ہے
بھاری پن یا کھنچاؤ کا احساس
کبھی کبھار درد
خطرناک حالت: اچانک شدید درد، گومڑ سخت ہو جائے، متلی یا قے — یہ strangulation کا امکان ہے، فوری ایمرجنسی ہوتی ہے
تشخیص:
معائنے سے اکثر تشخیص ہو جاتی ہے
ضرورت پڑنے پر الٹراساؤنڈ یا CT scan
علاج:
ہرنیا زیادہ تر خود ٹھیک نہیں ہوتا۔
سرجری واحد مؤثر علاج ہے
Open repair
Laparoscopic repair
میش (Mesh) کا استعمال کمزور مقام کو مضبوط کرنے کے لیے
بچے کی بعض قسموں میں (امبلیکل ہرنیا) خودبخود بند ہونے کا امکان رہتا ہے۔
احتیاطی تدابیر:
وزن مناسب رکھنا
بھاری وزن اٹھانے سے پرہیز
دائمی کھانسی یا قبض کا علاج
سرجری کے بعد احتیاط اور مناسب آرام