ملک ایاز باچا ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) مہمند نے اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند اور متعلقہ عملے کے ہمراہ تحصیل صافی اور تحصیل بائزئی کا فیلڈ وزٹ کیا، جس کا مقصد کرکٹ گراؤنڈز اور والی بال کورٹس کے قیام کے لیے موزوں اور ممکنہ مقامات کی نشاندہی اور جائزہ لینا تھا۔ دورے کا مقصد ایسے قابلِ عمل، موزوں اور قابلِ رسائی مقامات کی نشاندہی کرنا تھا جہاں کھیلوں کی سہولیات قائم کی جا سکیں، تاکہ نوجوانوں اور مقامی آبادی کے لیے صحت مند تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے، کھیلوں میں ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی ہو اور انہیں بہتر کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔فیلڈ وزٹ کے دوران درج ذیل مقامات کا معائنہ اور جائزہ لیا گیا:
ولی کور، تحصیل صافی
بیان خیل، تحصیل صافی
مامد گٹ، تحصیل صافی
موسیٰ خیل، تحصیل بائزئی
دورے کے دوران ٹیم نے مذکورہ مقامات پر دستیاب اراضی اور کھلی جگہوں کا تفصیلی جائزہ لیا، بالخصوص ان مقامات تک رسائی، کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے موزونیت، دستیاب جگہ اور کرکٹ گراؤنڈز و والی بال کورٹس کی تعمیر کے امکانات کو مدنظر رکھا گیا۔ فیلڈ جائزے کا مقصد کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لیے موزوں ترین مقامات کی نشاندہی میں معاونت فراہم کرنا ہے، تاکہ علاقے کے نوجوانوں اور مقامی آبادی کو کھیلوں اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
Malik Ayaz Bacha Safi Offical
05/10/2026
Old picture 🖼️
02/10/2026
24/09/2026
♥️🍁
23/09/2026
پختون کلچر ڈے!
یہ دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے
پختون ثقافت صرف لباس کا نام نہیں، بلکہ پگڑی، غیرت، مېلمه پالنه، مینه، جرگہ، روایات او پښتو ژبه ہماری پہچان ہیں۔
ہمیں اپنی ثقافت، اپنی زبان اور اپنی روایات پر فخر ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Malik Ayaz Bacha Safi Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.