Top Network Service TNS

Top Network Service TNS Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Top Network Service TNS, Grocers, Peshawar.

📢 بینظیر تعلیمی وظائف 2026 – مکمل رہنمائیالحمدللہ! اگر آپ کے بچے بینظیر تعلیمی وظائف (Benazir Taleemi Wazaif) کے لیے رجس...
17/07/2026

📢 بینظیر تعلیمی وظائف 2026 – مکمل رہنمائی

الحمدللہ! اگر آپ کے بچے بینظیر تعلیمی وظائف (Benazir Taleemi Wazaif) کے لیے رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں تو یہ مکمل معلومات ضرور پڑھیں۔

✅ شمولیت کی بنیادی شرائط

بچے کی والدہ بینظیر کفالت پروگرام کی اہل مستحق ہونی چاہیے۔

بچے کی سکول میں کم از کم 70 فیصد حاضری لازمی ہے، بصورت دیگر وظیفہ بند کیا جا سکتا ہے۔

👨‍🎓 بچوں کی عمر کی حد

📚 پرائمری: 4 سے 12 سال
📚 سیکنڈری: 8 سے 18 سال
📚 ہائر سیکنڈری: 13 سے 22 سال

💰 سہ ماہی وظیفہ

پرائمری 👧 بچی: 3,000 روپے 👦 بچہ: 2,500 روپے

سیکنڈری 👧 بچی: 4,000 روپے 👦 بچہ: 3,500 روپے

ہائر سیکنڈری 👧 بچی: 5,000 روپے 👦 بچہ: 4,500 روپے

📝 رجسٹریشن کا طریقہ

✔️ اپنے بچوں کے ہمراہ قریبی BISP دفتر جائیں۔ ✔️ بچوں کا ب فارم (B-Form) اور اپنا رجسٹرڈ موبائل نمبر ساتھ لے جائیں۔ ✔️ BISP دفتر سے انرولمنٹ سلپ حاصل کریں۔ ✔️ سلپ پر بچوں کے سکول سے تصدیق کروائیں۔ ✔️ تصدیق شدہ سلپ دوبارہ BISP دفتر میں جمع کروائیں۔

⚠️ اہم نوٹ: اگر کسی علاقے میں طریقۂ کار یا ادائیگی کے شیڈول میں تبدیلی ہو تو متعلقہ BISP دفتر کی ہدایات پر عمل کریں۔

📢 علم اور دنیا کے ساتھ جڑے رہیں تاکہ آپ کو BISP، بینظیر ت، سرکاری اسکیموں، نوکریوں اور تعلیمی اپڈیٹس بروقت اور مستند انداز میں ملتی رہیں۔

🙏 اس پوسٹ کو لائک، شیئر اور کمنٹ ضرور کریں تاکہ یہ معلومات ہر مستحق خاندان تک پہنچ سکے۔

#8171 #8171 #تعلیم #طلبہ #پاکستانی

16/07/2026

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور
تردیدی اعلامیہ
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر میٹرک سالانہ امتحان-اول 2026 کے نتائج سے متعلق ایک جعلی پریس ریلیز گردش کر رہی ہے، جس میں نتائج کے اعلان کی مخصوص تاریخ اور وقت درج کیا گیا ہے۔
واضح کیا جاتا ہے کہ مذکورہ پریس ریلیز کا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور سے کوئی تعلق نہیں اور یہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔
بورڈ انتظامیہ کی جانب سے نتائج کی تیاری، جانچ پڑتال اور پراسیسنگ کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے تاکہ طلبہ کو شفاف، درست اور بروقت نتائج فراہم کیے جا سکیں۔ نتائج کی تیاری کے تمام مراحل مکمل ہونے کے فوراً بعد نتائج کے اعلان کی تاریخ اور وقت سے متعلق باضابطہ اطلاع بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ اور سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری کی جائے گی۔
تمام طلبہ، والدین، اساتذہ کرام اور تعلیمی اداروں سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ خبروں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں اور صرف بورڈ کے سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔
نتائج کے اعلان سے متعلق تمام مستند معلومات صرف بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔
ترجمان
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن پشاور

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Top Network Service TNS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category