Qari Syed Basit Ali Shah official

  • Home
  • Qari Syed Basit Ali Shah official

Qari Syed Basit Ali Shah official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Qari Syed Basit Ali Shah official, Ghaznavi tower Ramdas Bhana mari peshawar, .

10/06/2026
قاری سید باسط علی شاہ صاحب، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پی کے 83، اور حاجی محمد ابو بکر صاحب ترجمان جمعیت علماء اسلام...
22/05/2026

قاری سید باسط علی شاہ صاحب، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پی کے 83، اور حاجی محمد ابو بکر صاحب ترجمان جمعیت علماء اسلام پی کے 83 نے حاجی اجمل خان صاحب سرپرست جمعیت علماء اسلام پی کے 83 کی نئی دکان کا دورہ کیا اور انہیں نئے کاروبار کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر جماعتی امور، تنظیمی معاملات اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے باہمی اتحاد، عوامی خدمت اور جماعتی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

اللہ تعالیٰ حاجی اجمل خان صاحب کے کاروبار میں خیر و برکت عطا فرمائے اور انہیں مزید ترقی و کامیابی نصیب فرمائے۔ آمین۔

جاری کردہ: ابو عکاشہ

21/05/2026

انتہائی اہم پیغام عوام الناس کے نام

جمعیت علمائے اسلام PK-83 کے جنرل سیکریٹری قاری سید عبدالباسط علی شاہ آج بروزِ جمعہ بعد نمازِ جمعہ، فردوس نوشہرہ مسجد میں بوقت 3 بجے جمعیت علمائے اسلام کے زیرِ اہتمام مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی مسائل کے خلاف ہونے والے عظیم احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے لائیو ویڈیو پیغام اور میڈیا ریکارڈنگ کے ذریعے عوام تک اپنا اہم پیغام پہنچا رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، جبکہ گزشتہ کئی سالوں سے صوبے میں بدامنی، قتل و غارت، بھتہ خوری اور خوف کی فضا میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس پر ہر باشعور شہری کو آواز بلند کرنا ہوگی۔

انہوں نے تمام عوام، تاجروں، نوجوانوں، علماء کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے پُرزور اپیل کی کہ کل ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں اور ظلم، مہنگائی اور بدامنی کے خلاف متحد ہو کر اپنا مؤثر احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

آئیں! حق اور عوامی حقوق کی اس آواز کا حصہ بنیں۔

جاری کردہ:
ابو عکاشہ

الحمدللہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ✨اندرونِ آسیہ میں بجلی کی لائٹ خراب ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔عوام...
20/05/2026

الحمدللہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ✨

اندرونِ آسیہ میں بجلی کی لائٹ خراب ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
عوامی شکایات موصول ہوتے ہی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام PK-83، قاری سید عبدالباسط علی شاہ (آغا جی) نے فوری طور پر واپڈا حکام سے رابطہ کیا اور معاملے کی خود نگرانی کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر مسئلہ حل کروایا۔ ⚡

الحمدللہ بروقت اقدامات کے نتیجے میں لائٹ بحال کر دی گئی اور اہلِ علاقہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قاری سید عبدالباسط علی شاہ کی عوامی خدمت اور فوری عملی کردار کو سراہا۔

عوام کی خدمت ہمارا مشن — مسائل کا فوری حل ہماری پہچان۔ ✨

18/05/2026

الحمد للہ

عوامی نمائندہ قاری سید عبدالباسط علی شاہ کی مسلسل جدوجہد، بروقت اقدامات اور محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے مؤثر رابطوں کے نتیجے میں یوسی 17 کے دیرینہ گیس بحران پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کئی روز سے مختلف محلوں کے عوام کی جانب سے گیس کی بندش اور شدید لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس پر قاری سید عبدالباسط علی شاہ نے فوری طور پر محکمہ سوئی گیس کے متعلقہ افسران سے ہنگامی بنیادوں پر رابطے کیے۔

ان مسلسل کوششوں کے نتیجے میں محکمہ سوئی گیس کی خصوصی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ضروری تکنیکی اقدامات مکمل کیے، جس کے بعد الحمد للہ آج یوسی 17 کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اب لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق عوام کو گیس کی سہولت میسر آ سکے گی اور گھروں کے چولہے ایک مرتبہ پھر روشن ہوں گے۔

یہ اہم پیش رفت خصوصاً ، اندرون سرکی گیٹ ڈبگری، اندرون ڈبگری، اندرون آسیہ، اندرون رمداس بازار، سربانان محلہ پیر عبداللہ شاہ، گڑی میر احمد شاہ، گڑی میر زمان شاہ، محلہ بارزکان، محلہ غلام جیلانی، محلہ ڈانڈیاں، محلہ نقیبان، محلہ کوچی خان، محلہ افریدی خان اور دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، جہاں عرصہ دراز سے گیس کی شدید قلت نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر رکھا تھا۔

اہلِ علاقہ نے قاری سید عبدالباسط علی شاہ کی عوامی خدمت، سنجیدہ کاوشوں اور مسئلے کے حل کے لیے عملی کردار کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو عوامی نمائندگی کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔ بلاشبہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد ہی ایک حقیقی نمائندے کی پہچان ہوتی ہے، اور قاری سید عبدالباسط علی شاہ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر متحرک اور سنجیدہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں اس کامیاب پیش رفت کی ایک عملی جھلک ویڈیو کی صورت میں بھی پیش کی جا رہی ہے، جہاں کئی گھروں میں طویل عرصے بعد دوبارہ چولہے جلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے اور عوامی مسائل کے حل کی یہ کوششیں مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ذریعہ بنیں۔ آمین۔

ایڈمین ابو عکاشہ

Address

Ghaznavi Tower Ramdas Bhana Mari Peshawar

25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qari Syed Basit Ali Shah official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed food & beverage service?

Share