16/08/2026
گڑھی عطاء محمد میں اندھا دھند فائرنگ، 4 ملزمان گرفتار
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کے احکامات پر ایس پی صدر کی نگرانی میں پولیس نے وائرل فائرنگ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی۔
پولیس ٹیموں نے مسلسل چھاپہ زنی کے دوران عاصم، علی، داد خان اور کاشف کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، دیگر نامزد ملزمان نے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرلی۔
سی سی پی او پشاور نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔