All News Tv

All News Tv we give you update news about all over the world latest

20/06/2026

سیکٹریٹ ملازمین نے 60 ہزار ہائوس ریکوزیشن منظور کرواکر عام ملازمین کا 2500 الاؤنس ڈے آر اے DRA ہڑپ کر لیا
ایک سیکٹریٹ ملازم کی جو پہلے تنخواہ 3 لاکھ تھی اب 3 لاکھ 60 ہزار ہو جائے گی اور مزے کی بات محکمہ خزانہ کے پاس اسکے پیسے ہیں لیکن ایک ٹیچر کے 2500 DRA کیلئے پیسے 💰 نہیں
کیا ایسی ہوتی ہے ریاست مدینہ ؟؟؟

20/06/2026

📢 خیبر پختونخوا سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری!

بجٹ 2026-27 کے مطابق Basic Pay میں 7% اضافہ، Adhoc Relief 2022 (15%) اور Adhoc Relief 2025 (10%) بنیادی تنخواہ میں ضم، جبکہ Conveyance Allowance میں 50% اضافہ کیا گیا ہے۔ اپنی نئی تنخواہ اور الاؤنسز کا حساب لگانے کے لیے ہمارا KP Salary Calculator ابھی استعمال کریں۔

https://civilconstructionguide.com/salary-increase-calculator-khyber-pakhtunkhwa-2026-27/ #

20/06/2026

پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

20/06/2026

*ڈیرہ اسماعیل خان: دو گروپوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر راہ گیر جاں بحق*

ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ گلوٹی کی حدود وانڈہ میر عالم میں ذاتی دشمنی رکھنے والے دو گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک بے گناہ راہ گیر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ورثاء کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عصمت اللہ ولد جلال عالم سکنہ وانڈہ میر عالم کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے معمول کے کام کاج میں مصروف تھا کہ اچانک دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کے دوران لگنے والی گولی عصمت اللہ کو جا لگی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گلوٹی کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
علاقہ مکینوں نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

یہ ایک نولود بچی کا ایکسرے ہے جس میں اس کا بازو ٹوٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور یہ واقعہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں دو روز ق...
19/06/2026

یہ ایک نولود بچی کا ایکسرے ہے جس میں اس کا بازو ٹوٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور یہ واقعہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں دو روز قبل پیش آیا ، لواحقین کی جانب سے ڈاکٹروں کی جانب سے زور اور زبردستی کرنے کا الزام لگایا گیا ان کا کہنا تھا ہمارے گھر میں گیارہ سال بعد بچی پیدا ہوئی جسے نامناسب دیکھ بھال کے سبب اس کا بازو توڑ دیا گیا ، ہسپتال انتظامیہ نے بھی اس کے اوپر ایکشن لیا اور ڈیوٹی پر موجود تین ڈاکٹروں کو معطل کر دیا جس میں ایک سنئیر ڈاکٹر اور دو ٹریننگ کرنے والے ڈاکٹر موجود تھے ، عوامی جزبات کے حساب سے دیکھا جائے تو واقعی ہی یہ ایک سخت نااہلی ہے جس کی سخت سے اسکے سزا ملنا ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ہی تصویر کا دوسرا رخ بھی موجود ہے

نارمل ڈیلیوری کے وقت معاملات کچھ کے کچھ ہو سکتے ہیں جس میں بلڈ پریشر کا اوپر نیچے ہونا ، بچے کی گردن کا کارڈ (آنوال) میں الجھ جانا ، بچے کا الٹا نکلنا وغیرہ وغیرہ یا بہت ہی نارمل سی باتیں ہیں اگر عام لوگوں ان وجوہات کا پتا چلے تو وہ اس کو قبول کرنا شروع ہو گیے ہیں اور ایسی ہی کچھ معاملات میں معاملہ آپریشن تک بھی جاتا ہے لیکن انسانی جسم میں مختلف چیزیں مختلف انداز سے اثر انداز ہوتی ہیں ، ہر انسانی جسم مختلف طریقے سے ریسپانڈ کرتا ہے ایسے ہی ہر بچہ بھی مختلف ہوتا ہے اور ڈیلیوری کے دوران ڈاکٹرون کو ایسے ہی معاملات کا سامنا رہتا ہے اور بعض اوقات کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ زچہ و بچہ میں سے کسی ایک کی جان بچ سکتی ہے ، یا بعض اوقات بچہ خطرناک حالت میں ہوتا ہے ، بچہ پیدایش کے فورن بعد روتا نہیں ہے وغیرہ وغیرہ ۔۔ اب اس بچی کے ساتھ جو معاملہ پیش آیا اس میڈیکل کی دنیا میں (shoulder dystocia) کہتے ہیں۔

ایسی صورتحال میں بچہ جب پیدا ہو رہا ہوتا یا باہر نکل رہا ہوتا اس وقت بچے کا بازو بھی سر کے ساتھ باہر آنا شروع ہو جاتا ہے اس وقت خاتون سخت تکلیف میں ہوتی ہے اور بچے کی جان کو بھی خطرہ ہوتا ہے اس وقت موقع پر موجود ڈاکٹر کچھ طبی حربے استعمال کرتے ہیں جس کا مقصد بچے کی جان بچانا اور ماں کو تکلیف سے نکالنا ہوتا ہے اس عمل کے دوران غیر معمولی حرکت اور زور بھی لگتا ہے جس میں نومولود کو نقصان پہنچنے کا خدشہ برقرار ہوتا ہے لیکن ڈاکٹر یہ کام پھر بھی کرتے ہیں کیونکہ بچے کی بازوں ٹوٹنے سے بچانے سے بہتر ہے اس کی جان بچائی جائے اور وہ یہ کام کرتے ہیں ، بلکل یہ ویسا ہی جیسے کوئی بچہ رویا نہیں تو ڈاکٹر اس کی کمر کو زرا زور سے تھپتھپاتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں وہ بچے کو مارتا ہے ، کسی حادثے کو کس شخص کی ٹانگ کچلی جائے اور اس کا زہر پورے جسم میں پھیلنے کا اندیشہ ہو تو ڈاکٹر ٹانگ کاٹنے کو ترجیح دیتے ہیں کہ انسانی جان بچ سکے یہ باتیں صرف سمجھانے کے لیے ہیں

اب زچہ کو اس وقت کچھ اور نہیں سوجھ رہا ہوتا اسے یہ سب تکلیف دہ عمل لگتا ہے اسے نا ہی اس پچیدگی کا علم ہوتا بس وہ اس وقت اس تکلیف دہ عمل سے نجات چاہ رہی ہوتی ہے ، اور اگر بعد میں وہی زچہ یہ کہے کہ میرے ساتھ زبردستی ہوئی تھی یا زیادہ زور لگایا گیا تھا ان کے کیے عرض ہے ڈاکٹر ٹیکنیکل طریقے سے معاملات کو دیکھتے ہیں اگر ان کو سمجھ نا آئے کہ بچہ قدرتی عمل سے پیدا ہو سکتا ہے یا نہیں تو فوری طور پر آپریشن کی طرف چلے جاتے ہیں وہاں زمانہ قدیم کی دائیوں والا حساب نہیں ہوتا جو بار بار خاتون کو حوصلہ دیتی رہے کہ “نور بیگم زور کا حوصلہ رکھ حوصلہ “

اب بہاول وکٹوریا ہسپتال میں بھی یہئ کچھ ہوا لواحقین تکلیف میں تھے انہوں نے الزام لگایا ہسپتال انتظامیہ کی وقتی طور پر ڈاکٹروں کو معطل کر دیا جو کچھ دنوں میں بحال ہو جائے گے کیونکہ وہ تکنیکی اعتبار سے درست تھے لیکن عام لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا اور وہ اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں ۔

دوسری اہم بات بچی کو عمر بھر کی معذوری بلکل نہیں ملی اتنے بچے بڑھوتری کی عمر میں ہوتے ہیں تیس دن کے اندر اندر ان کی ہڈیاں جڑ جاتی ہیں یعنی کہ چھلہ کے دنوں کے اندر اندر بچہ معمول ہر آجاتا ہے شرط یہ ہے کہ ہڈی صحیح جوڑ کر پلاسٹر اچھا چڑھایا ہو

اب اگر آپ نے ایسے سانحات سے بچنا ہے تو اس کے لیے کچھ چیزیں آپ لوگون کو بھی کرنی ہے سب کچھ ڈاکٹروں پر یا اللہ کی مرضی پر نہیں پھینک سکتے کچھ ہمارے اپنے اختیار میں بھی ہوتا ہے اس کے لیے زچہ کو حاملہ ہونے کے بعد سے لیکر ڈیلیوری تک باقاعدہ چیک اپ کروانا ، مکمل فائل بنوانا ، تین مہنے اورساتوین مہینے ہر سکین کروناا اور تھری ڈی سکین کروانا بھی شامل ہے جس میں بچے کی صحت ، خدانخواستہ کوئی معزوری ، بچے کی پیٹ میں پوزیشن جیسے معاملات کا بروقت پتا چل جاتا ہے اور ڈاکٹروں کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوتی ہے ،

ہمارے لوگ پوری پریگنسنی میں سوائے بلڈ پریشر چیک کروانے کے کوئی دوسرا کام نہیں کرتے اور ڈیلیوری کے وقت بھاگم بھاگ ہسپتال پہنچ جاتے ہیں اگر سب کچھ ٹھیک ہو گیا تو اللہ کا کرم کا نعرہ لگایا اور اگر کوئی مسلہ بن گیا تو اللہ کی مرضی یا ڈاکٹروں کا قصور نکال کر بری الزمہ ہو گیے اللہ اللہ خیر صلحہ

میرا پہلا بیٹا پیدا ہونے والا تھا اس کے اور اس کی والدہ کے مکمل چیک اپ چل رہے تھے ڈاکٹروں نے کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے بہت پہلے بتا دیا تھا کہ نارمل ڈیلیوری کی طرف نہیں جانا فیصلہ بروقت کرنا ہے اور ہم نے ایسا ہی کیا اللہ کا شکر ہے بغیر کسی پریشانی کے سب کام آسانی سے ہو گئے ، دوسرے بچے کی دفعہ ڈاکٹروں نے کہا ہم انتظار کرے گے کہ نارمل ڈیلیوری ہو جائے اور ہم نے بارہ گھنٹے انتظار کیا لیکن پھر ایسی پچیدگی بنی کہ آپریشن کا فیصلہ کرنا پڑا اس دوران ہماری فائل ہمارے پاس موجود تھی ڈاکٹروں کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوئی اور زچہ کی بھی تمام تر ہسٹری ان کو معلوم تھی کیونکہ ہم نے حمل کے ساتھ ہی ڈاکٹر اور ہسپتال فائنل کر لیے تھے ۔

یہ کہنے کو چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں لیکن انسان کو آخری وقت کی پریشانی سے بچا لیتی ہیں ، باقی اللہ پاک بہت کارساز ہے دعا ہے اس بچی کے لیے آسانیاں ہوں

آپ احباب بھی اپنے تجربات لوگوں کی آسانی کے لئے شئیر کر سکتے ہیں

19/06/2026

#بریکنگ:
لکی مروت: خیروخیل میں امن کمیٹی کے صدر کے حجرے پر مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ مقامی ذرائع

19/06/2026

کے پی کے پولیس کے اہلکار، محرم الحرام میں نظام گیٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں

19/06/2026

حکومت کی جانب سے ماہانہ اجرت چالیس ہزار 700 مختص، کیا نجی اداروں میں کم سے کم تنخواہ 40 ہزار دی جارہی؟ کیا عملدرآمد ممکن ہو پائے گا؟ سوال یہ ہے کہ کیا حکومت کا 40 ہزار 700 روپے کم از کم اجرت کا اعلان واقعی عام مزدور تک پہنچ پائے گا، یا پھر یہ فیصلہ بھی صرف سرکاری فائلوں تک محدود رہے گا؟

19/06/2026

Prime Minister Shehbaz Sharif on Friday announced a Rs74 reduction in petrol prices and Rs67 for high-speed diesel (HSD) as the government seeks to pass on the relief from the declining international oil prices.

30/03/2026

Yemen's Houthis fired a barrage of ballistic missiles at southern Israel on Saturday for the first time since the U.S.-Israeli war on Iran began, targeting what the group called "sensitive Israeli military sites."

Address

Pakistan Pahar Pur
Peshawar
29130

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All News Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category