Pani Hy Zindagi

Pani Hy Zindagi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pani Hy Zindagi, Water Treatment Service, Peshawar.

یہ صفحہ پانی کے تحفظ اور درخت لگانے سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے بنایا گیا ہے۔
💧 پانی بچائیں
🌱 درخت لگائیں
🇵🇰 پاکستان کا مستقبل محفوظ بنائیں
A public awareness page dedicated to water conservation and tree plantation for a sustainable Pakistan

19/08/2026

گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال14 اگست کوشجرکاری میں کافی بہتری آئی ہےمختلف اداروں اورلوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں پودے لگائےگئےہیں

16/08/2026
اگر حکومت اور حکومتی ادارے ہمارے شھروں کو سرسبز نہیں بنا رہے ہیں تو پھر کیوں نہیں کمیونٹی لیول پر ہی ملکر اپنے اپنے شھرو...
18/03/2026

اگر حکومت اور حکومتی ادارے ہمارے شھروں کو سرسبز نہیں بنا رہے ہیں تو پھر کیوں نہیں کمیونٹی لیول پر ہی ملکر اپنے اپنے شھروں کو درختوں سے آراستہ بناتے ہیں اور اپنے اپنے شھروں کو ہرابھرا اور خوبصورت بناتے ہیں۔۔۔ کیا آپ اس تجویز پر عمل کرینگے؟؟؟

آخر کار قدرت نے فیصلہ کر دیا  😔  جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن کو دنیا کا پہلا خشک سالی زدہ شہر قرار دے دیا گیا! ز...
05/02/2026

آخر کار قدرت نے فیصلہ کر دیا 😔
جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن کو دنیا کا پہلا خشک سالی زدہ شہر قرار دے دیا گیا!

زیر زمین پانی بھی ختم ہو گیا ان کی حکومت نے 14 اپریل 2023 کے بعد پانی فراہم کرنے میں ناکامی کا اعلان کر دیا ہے۔ دنیا کا المناک سفر شروع ہو چکا ہے!

ایسا وقت ہم پر بھی آسکتا ہے!

پانی کا استعمال کفایت سے کریں۔

پانی کا ضیاع بند کریں۔

اس حقیقت کو مت بھولیں کہ دنیا کا صرف %2.7 پانی پینے کے قابل ہے!
اپنے علاقے میں لوگوں کو آگاہ کریں!
تمام قریبی ڈیم کم پڑ چکے ہیں اور زیر زمین پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے۔

- روزانہ کار، صحن اور گھر کے باہر والے حصے دھونے سے بچیں؛

کپڑوں کی دھلائی کے دوران پانی کے نل کو مسلسل چلانا بند کریں۔

گھر میں لیک ہونے والے نل اور فلش ٹینکیوں کی مرمت کروائیں

درخت لگائیں! ماحول کی حفاظت کریں

آئیں مل کر اس خوفناک آنے والے بحران کا مقابلہ کریں!

درخت لگائیں! 🌳
ماحول کو بچائیں! 🌴

آئیں ایک سماجی تحریک شروع کریں۔
💚🌳🇵🇰

لاہور ہائی کورٹ نے درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن ستم ظریفی دیکھیے کہ پاکستان کی بڑی جامعات میں سے ایک پ...
21/01/2026

لاہور ہائی کورٹ نے درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن ستم ظریفی دیکھیے کہ پاکستان کی بڑی جامعات میں سے ایک پنجاب یونیورسٹی، شیخ زید اسلامک سینٹر میں درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں ہے!

شجر دوست کمیونٹی کی جانب سے ایک درخواست شئیر کی گئی ہے جس کے مطابق کچھ عرصہ قبل جب آندھی اور بارشوں کے باعث شیخ زید اسلامک سینٹر کی غربی بیرونی دیوار گری تو اس کی وجہ سے 7 درخت متاثر ہوئے۔ یونیورسٹی کی انجینئرنگ برانچ نے دیوار سے متصل 48 درخت کاٹے جانے کی تجویز دی۔

یوں 17 جنوری 2026 کو ٹھیکیدار نے درخت کاٹنا شروع کیے اور ہفتہ و اتوار کو یہ کام زور و شور سے جاری رہا چونکہ یونیورسٹی کی چھٹی تھی تو درخت با آسانی کاٹ کر باہر لے جائے گئے۔

شجر دوست کمیونٹی کی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ درختوں کی کٹائی سے متعلق پرنٹ میڈیا یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر کسی قسم کا ٹینڈر مشتہر نہیں کیا گیا جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ آکشن کمیٹی کے علم میں لائے بغیر درختوں کی کٹائی کا ٹھیکہ محض ساڑھے پانچ لاکھ روپے میں دیا گیا جس میں اب تک 60 کے قریب درخت کاٹے جا چکے ہیں۔

درخواست کے مطابق ان میں آم اور جامن کے درخت بھی شامل ہیں۔ شجر دوست کمیونٹی نے اس غیر قانونی عمل پر شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کرنے کی درخواست کی ہے۔

ادیب یوسفزئی

Ethiopia has emerged as a global leader in large-scale environmental restoration through its Green Legacy Initiative. Th...
20/01/2026

Ethiopia has emerged as a global leader in large-scale environmental restoration through its Green Legacy Initiative. The program has planted billions of trees annually, aiming to combat deforestation, restore degraded land, and improve climate resilience across the region. The scale of the effort demonstrates how coordinated national action can begin reversing decades of environmental damage.

20/01/2026

خیبر پختون خواہ والوں نے جنگلات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

گلوبل وارمنگ پر باتیں ٹھنڈے كمروں كے بجاے قدرتی ماحول میں كی جاءیں تو بہتر ہےاگر گلوبل وارمنگ واقعی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ...
17/01/2026

گلوبل وارمنگ پر باتیں ٹھنڈے كمروں كے بجاے قدرتی ماحول میں كی جاءیں تو بہتر ہے

اگر گلوبل وارمنگ واقعی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے تو اس پر گفتگو بھی قدرتی ماحول کے قریب رہ کر ہونی چاہیے۔ کھلے میدان، پارکس، درختوں کے سائے، یا کسی سبز علاقے میں بیٹھ کر جب ہم گرمی، حبس، دھوپ اور آلودگی کو خود محسوس کریں گے تو بات محض الفاظ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ احساس میں بدل جائے گی
#

ہزاروں درختوں کی کٹائی عوام خاموش تماشائی
10/01/2026

ہزاروں درختوں کی کٹائی
عوام خاموش تماشائی

‎صرف اسلام آباد نہیں پورے مُلک کو جان بوجھ کر ریگستان بنایا جا رہا ہے ۔ پچھلے ایک مہینے میں صرف آزاد کشمیر میں 130 جگہ ج...
10/01/2026

‎صرف اسلام آباد نہیں پورے مُلک کو جان بوجھ کر ریگستان بنایا جا رہا ہے ۔ پچھلے ایک مہینے میں صرف آزاد کشمیر میں 130 جگہ جنگلات کو آگ لگائی گئی اور ہر جگہ سے درختوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے ۔ جب تک ماسٹر پلان نہیں بنتے اور ہر سول سوسائٹی کے طبقے کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا تو تیار رہیں ایک قیامت کے لئیے قیامت سے پہلے ۔۔ ماحولیاتی تبدیلی کا جِن ویسے ہی بے قابو ہے اور اوپر سے جو آس اُمید اِن پودوں سے تھی وہ بھی دم توڑ رہی ہے ۔ اگر آبادی پہ کنٹرول نہیں ہوتا تو ہجرت لیکن کہاں ؟؟؟؟

Address

Peshawar
2500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pani Hy Zindagi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share