13/06/2026
🏆🎉 گلگت بلتستان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد 🎉🏆
شندور کے تاریخی اور سنسنی خیز مقابلے میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔ کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے شائقینِ پولو کے دل جیت لیے۔
یہ کامیابی نہ صرف ٹیم بلکہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے باعثِ فخر ہے۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا اور شندور پولو فیسٹیول کی روایتی رونقوں کو چار چاند لگا دیے۔
گلگت بلتستان کی ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور تمام سپورٹرز کو اس یادگار فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ 🌹
"کھیل دوستی، محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہے، اور شندور اس روایت کا خوبصورت مظہر ہے۔"
🏇🏆🎉