02/03/2026
دنیا جن جدید ٹیکنالوجیز ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائبر سیکورٹی اور نیٹ ورکنگ کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہے، وہی مواقع میں آپ کی دہلیز تک لے آیا ہوں۔ عالمی سطح پر جا کر راستہ بنایا، واپس آ کر آپ کے لیے پلیٹ فارم قائم کیا۔اب دروازہ کھل چکا ہے۔اب ذمہ داری تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طلبہ کی ہے کہ وہ اس موقع کو سنجیدگی سے لیں۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سسکو جیسے بین الاقوامی ادارے کا تجربہ پختونخواہ اور بلوچستان میں بہت بُرا رہا ہے ۔ میں نے ذاتی وسائل خرچ کرکے انکو دوبارہ آپ کی مٹی تک لے آیا ہوں ۔اب اس بار انشااللہ ایسا نہیں ہوگا ۔پختونخواہ اور بلوچستان کے ہر انفلوئنسرسے میری درخواست ہے کہ اپنی قوم کو اُٹھانے کی ذمہ داری صرف میری نہیں اُنکی بھی ہے ۔سوشل میڈیا کا استعمال کرکے آپ میری بات اُن تک پہنچا کر اس تبدیلی میں زبردست کردار ادا کرسکتے ہیں ۔