25/04/2026
موضوع: خیبرپختونخوا میں HIV/AIDS کنٹرول اقدامات پر توجہ کی درخواست-
تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جاتی ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے HIV/AIDS کے پھیلاؤ کے حوالے سے جاری کردہ وارننگ نہایت تشویشناک ہے۔ یہ ایک حساس عوامی صحت کا مسئلہ ہے جس پر بروقت اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
جہاں پنجاب میں این جی اوز اور AIDS Control Program کے باہمی تعاون سے صورتحال کو بہتر انداز میں سنبھالا جا رہا ہے، وہیں خیبرپختونخوا میں انٹیگریٹڈ HIV/AIDS کنٹرول پروگرام کی کارکردگی، شفافیت اور این جی اوز کی شمولیت کے حوالے سے کچھ تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔
مندرجہ بالا صورتحال کے پیش نظر، مؤدبانہ گزارش ہے کہ متعلقہ حکام اس معاملے کا جائزہ لیں، فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنائیں، سنجیدہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں، اور پروگرام کی بہتری کے لیے ایک آزادانہ آڈٹ پر بھی غور کیا جائے۔
بروقت اور عملی اقدامات سے نہ صرف عوامی اعتماد بحال ہوگا بلکہ صحت کی خدمات کی فراہمی میں بھی بہتری آئے گی۔۔
The Integrated HIV, Hepatitis & Thalassemia Control Program (IHHTCP) KP is a Khyber Pakhtunkhwa health department initiative based in Peshawar (Hayatabad Medical Complex) that manages prevention, screening, and treatment for HIV, Hepatitis B & C, and Thalassemia. It provides free screening, awareness campaigns, and specialized care through family care centers, working with partners like UNICEF to improve health infrastructure.