Balochistan Crimes

Balochistan Crimes کرائمز کا پردہ چاک

سوراب میں ریاستی رٹ کو کھلا چیلنج، کچے راستوں پر مسلح گروہوں کی حکومت، بدنام زمانہ پولیس اہلکار کے سرپرستی میں بھتہ خوری...
01/12/2025

سوراب میں ریاستی رٹ کو کھلا چیلنج، کچے راستوں پر مسلح گروہوں کی حکومت، بدنام زمانہ پولیس اہلکار کے سرپرستی میں بھتہ خوری اور اسمگلنگ عروج پر، شہری عدم تحفظ کا شکار

بلوچستان کے ضلع سوراب میں ریاستی رٹ کو کھلے عام للکارا جا رہا ہے۔ سوراب کسٹم چیک پوسٹ کے پہلو میں بنائے گئے کچے کے خفیہ راستے ہر رات منظم اسمگلنگ، بھتہ خوری اور اسلحہ بردار گروہوں کی سرگرمیوں کا مرکز بن چکے ہیں، ایسا منظر جو پہلے صرف سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں سے منسوب تھا۔اب کچے کے ڈاکو سوراب میں دوسرے روپ میں نمودار ہوگئے ہیں۔۔
باخبر ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ (ڈاکو کے نام سے مشہور) ایک پولیس اہلکارکی سرپرستی میں کوچوں اور گاڑیوں میں منشیات، چھالیہ اور نان کسٹم سامان لوڈ کر کے کچے راستے سے گزارا جا رہا ہے۔
ان گاڑیوں کی باقاعدہ مسلح کانوائے کے ذریعے اسکارٹ کیا جاتا ہے۔ہر گاڑی سے 35 ہزار روپے بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔ اس بھتے کی تقسیم یوں کی جاتی ہے کہ 10 ہزار روپے کچے پر کھڑے مسلح گروہ کو جبکہ 15 ہزار روپے مبینہ طور پر کسٹم اہلکاروں کے حصے میں جاتاہے اور بقایہ 10 ہزار روپے ایک بدنام اور متنازع پولیس اہلکار کو، جو اس پورے نیٹ ورک کا مبینہ سرپرست سمجھا جاتا ہے اس کو ملتاہے اُس پولیس اہلکا کو مبینہ طور پر ایس ایچ او سوراب کی مکمل حمایت حاصل ہے، جبکہ بھتہ سے حاصل رقم حثہ بقدر جثہ تقسیم ہوتی ہے۔۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار کے خلاف شکایات پہلے بھی آئی جی پولیس بلوچستان تک پہنچ چکی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ لائن سسٹم کا بھتہ وصول کرتا ہے، اس نے پرائیویٹ مسلح گروہ بھی بنا رکھا ہے،کسٹم کے سامنے کھلے عام اسلحہ لہرا کر گاڑیاں چھڑوا لیتا ہے۔ اس کی ایک تازہ مثال یہ ہے کہ دو دن قبل جب کسٹم نے چھالیہ اور نان کسٹم سامان سے بھری کوچ پکڑی۔ مذکورہ پولیس اہلکار مسلح افراد کے ساتھ کسٹم چوکی پر دھاوا بولتا ہوا پہنچا انہوں نے کسٹم اہلکاروں پر اسلحہ تان کر گاڑی زبردستی چھڑالی جس سے اہلکار شدید خوف اور دباؤ کا شکار رہے
یہ واقعہ ریاستی اداروں پر براہ راست حملہ اور قانون کی کھلی توہین قرار دیا جا رہا ہے۔
سوراب کے شہریوں کے مطابق منشیات، اسلحہ اور نان کسٹم پیڈ سامان کی مفت اور محفوظ ترسیل نے علاقے کا ماحول تباہ کر دیا ہے کیونکہ مسلح گروہ کھلے عام دندناتے ہیں جس کی بناء شام کے بعد شہری نقل و حرکت سے گھبراتے ہیں....

موجودہ صورتحال سے خوف و ہراس میں مبتلا سوراب کے عوام نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے
وزیراعلیٰ بلوچستان،کور کمانڈر،آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس بلوچستان، جی او سی 33 ڈویژن، ایم پی اے سوراب، کمشنر قلات ڈویژن ڈی آئی جی خضدار سے فوری نوٹس لینے اور فیصلہ کن کاروائی کا مطالبہ کیا، کیونکہ یہ صورتحال ریاستی رٹ کو چیلنج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توہین، اسمگلنگ مافیا کو کھلی چھوٹ اور شہریوں کے مستقبل کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔

جھل مگسی: بلوچستان لیویز کے پولیس میں انضمام کے بعد جھل مگسی پولیس کے اختیارات میں اضافہ تو ہوا مگر اس کے ساتھ ہی مبینہ ...
15/11/2025

جھل مگسی: بلوچستان لیویز کے پولیس میں انضمام کے بعد جھل مگسی پولیس کے اختیارات میں اضافہ تو ہوا مگر اس کے ساتھ ہی مبینہ طور پر بھتہ خوری کے دروازے بھی کھل گئے۔ اطلاعات کے مطابق تیل بردار گاڑیوں سے بھاری رقوم کی غیر قانونی وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ براستہ مولہ گزرنے والی تیل بردار زمباد گاڑیوں سے پیر چھتہ (نورانی) جھل مگسی ایریا میں قائم پولیس چوکی پر فی گاڑی 26 ہزار سے 30 ہزار روپے تک بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔ بھتہ اکٹھا کرنے کی ذمہ داری ایک پولیس اہلکار شہباز کے پاس ہے، جو مبینہ طور پر دعویٰ کرتا ہے کہ وہ یہ رقم ایس ایس پی کے لیے جمع کرتا ہے۔ مذکورہ اہلکارکی بھتہ لیتے ڈرائیورز نےویڈیو بھی بنادی۔

مبینہ طور پر روزانہ لاکھوں روپے کی غیر قانونی رقوم اس مقام پر اکٹھی کی جاتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی پوری توجہ اسی بھتہ مہم پر مرکوز ہے، جس کے باعث جھل مگسی، گنداواہ اور مضافاتی علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جب کہ پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات سے قاصر ہے۔

مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ عرصہ دراز سے لوک آفٹر‘ چارج رکھنے والے ایس ایس پی پر الزام ہے کہ ان کی ہدایات پر ونگو سے آنے والی چھالیہ اور ڈیزل لے جانے والی گاڑیوں سے فی گاڑی 90 ہزار روپے تک لیا جاتا ہے، جب کہ مسافر بسوں سے 20 ہزار روپے فی بس مبینہ طور پر وصول کیا جاتا ہے۔

عوامی اور سماجی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے فوری نوٹس لینے، غیر قانونی وصولیوں کی شفاف تحقیقات کرانے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے۔

خضدار کے غیرت مند عوام اس بےحیائیکے خلاف اٹھو
30/10/2025

خضدار کے غیرت مند عوام اس بےحیائیکے خلاف اٹھو

پنجگور، گوران ایریا میں دو زمباد آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جل کر جاں بحق  جبکہ 2 افراد زخمی زخمیوں کو سو...
15/09/2025

پنجگور، گوران ایریا میں دو زمباد آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جل کر جاں بحق
جبکہ 2 افراد زخمی
زخمیوں کو سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے جلنے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

بیلہ.انچارچ سی آئی اے پولیس بیلا لاکھڑا کی کارکردگی غیر تسلی بخش عوامی حلقوں میں تشویش_بیلا: .انچارج سی آئی اے بیلہ لاکھ...
14/09/2025

بیلہ.انچارچ سی آئی اے پولیس بیلا لاکھڑا کی کارکردگی غیر تسلی بخش عوامی حلقوں میں تشویش_

بیلا: .انچارج سی آئی اے بیلہ لاکھڑا کی زیر سرپرستی میں ٹیارہ پوسٹ پر مبینہ بھتہ خوری سرعام جاری مقامی سطح پر ڈیزل کا کاروبار کرنے والے سے بھی بخشش کی وصولی کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے

بیلہ...جبکہ دوسری جانب چلتے پھرتے بم موٹرسائیکلوں پر بیلہ سے حب ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی اسمنگلنگ جاری سی آئی اے پولیس ٹیارہ چیک پوسٹ پر انچارج سی آئی اے کی زیر نگرانی میں موٹر سائیکلوں پر ڈیزل پیٹرول کی اسمنگلنگ کرنے والوں سے بھی سرعام مبینہ بھتہ خوری جاری بیلہ کے عوامی حلقوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف اس سے قبل بیلہ میں بطور اسٹیشن ہاوس آفیسر رہ چکے ہیں ان کی بطور ایس ایچ او بیلہ تعنیاتی کے دوران نہ صرف چوری ڈکیتی اور بد امنی منشیات کی فراوانی عروج پر تھی موصوف نمی چیک پوسٹ آر سی ڈی شاہراہ پر چھالیہ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پار کروانے اور مبینہ بھتہ خوری میں سرگرم عمل رہے اور جرائم کی روک تھام میں بری طرح ناکامی سے دو چار رہے عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی قلات ڈویژن آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہیکہ انچارج سی آئی اے بیلہ لاکھڑا کی ناقص کارکردگی اور مبینہ بھتہ خوری کا نوٹس لیا ج

14/09/2025

*پولیس کانسٹیبل کی ایک لیڈی کی ساتھ ڈیل کرتے ہوۓ ویڈیو لیک!*

*جب پولیس جو کہ عوام کی جان مال عزت آبرو اور وقار و محفوظ مستقبل کی ضامن لوکل انتظامیہ ہی ڈرگ ڈیلنگ کرے گی۔ جب یہ خود ڈرگز زناء فحاشی ڈکیتی چوری ناحق قتل ناحق قبضہ وغیرہ جیسے غلیظ جرائم کو کرنے کروانے کی حامی بھر لے گی۔ تو عوام کس کے پاس جائے؟ کیا چارہ کرے؟*

کیا یہ کسی کانسٹیبل کی اکیلے کی کارستانی ہے؟ ہرگز نہیں

پورا محکمہ پورا ڈیپارٹمنٹ کیسے ایک کانسٹیبل کے آگے مجبور بے بس اور لاچار ہوسکتا ہے؟

14/09/2025

سمگلرز کا محفوظ قلعہ سوراب کسٹم چیک پوسٹ

سمگلنگ کے روک تھام کےلیے ایماندار آفیسر کوئٹہ کلیکٹر عمر شفیق کی کوششیں رائیگاں۔ سوراب کسٹم چیک پوسٹ سمگلنگ کا سب سے بڑا پوسٹ بن گیا۔سمگلنگ کو روکنے کے بجائےسرپرستی جاری۔ اےسی کسٹم سوراب چیک پوسٹ، اور انسپکٹر الہی بخش جمالی مبینہ طورپر چھالیہ اور منشیات کی مد میں روزانہ کروڑوں کمانے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں آفیسر اپنے ایک خاص سپاہی کی نگرانی میں چھالیہ اور منشیات سمگلنگ کرنے والی گاڑیوں کو اپنی حدود سےکچے راستے فراہم کرکے گزارتھے ہیں۔ تاکہ چیک پوسٹ پر لگے کیمرہ کی نظروں سے یہ دھندہ اوجھل رہیں۔ اس کام کےلیے چند روز قبل اے سی نے اپنے ایک خاص سپاہی کو پوسٹ پر مقرر کیاتھا۔

سوراب میں واقع کسٹم چیک پوسٹ کہ جس کی کارکردگی سمگلرزکو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے حوالے سے مشہور ہے۔قبل ازیں اس پوسٹ پر ایک انسپکٹر اور دو حوالدار اور چند سپاہی تعینات ہوتےتھے تاہم بھتہ کی فراوانی کے بعد چار انسپکٹر اور کئیں حوالدار تعینات ہیں۔ چھالیہ اور منشیات سمگلنگ کرنے والے سمگلرز اے سی کے متعین سپاہی کو مسیچ دیتے ہیں۔ پھر میسچز کے حساب سے اے سی اور انسپکٹر پیسہ وصول کرتے ہیں۔ ہر رات کروڑوں روپے ان کےلیے جمع کیاجاتاہے۔ سوراب کسٹم چیک پوسٹ حدود سے رات بارہ بجے کے بعد کچے راستوں پر دھندہ شروع ہوجاتاہے۔ جہاں سے ہر رات درجنوں گاڑیوں کو محفوظ طریقے سے گزارا جاتاہے۔

ضلع کیچ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذمحکمہ داخلہ بلوچستان کے حکم کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ شہریوں کو...
07/09/2025

ضلع کیچ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

محکمہ داخلہ بلوچستان کے حکم کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اجتماعات، جلسے، نعرہ بازی، اسلحہ کی نمائش اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری سے گریز کریں، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

محمد طاہر آئی جی بلوچستان پولیس تعینات
07/09/2025

محمد طاہر آئی جی بلوچستان پولیس تعینات

19/01/2024

ووٹ لینے والوں کے پاس پراڈو، لینڈکروزر اور ویگو..
اور ووٹ دینے والوں کے پاس حسرتیں، بےبسی اور افلاس...!!

08/01/2024

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Crimes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share