Sarfraz Bugti CM

Sarfraz Bugti CM A son of Balochistan, dedicated to Pakistan’s peace, unity & progress.

24/05/2026

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

آئی جی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی

اجلاس میں معصوم لوگوں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت۔ شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت

وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ محسن نقوی

درندوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا۔ محسن نقوی

شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں ہر مشکل گھڑی میں وہ بلوچستان کے ساتھ رہے ہیں۔ میر سرفراز بگٹی

شہداء کے خون کے مقروض ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ میر سرفراز بگٹی

شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ میر سرفراز بگٹی

زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ میر سرفراز بگٹی

آئی جی بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی اجلاس میں شرکت

24/05/2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے استقبال کیا

وزیراعلی بلوچستان کی چمن پھاٹک دھماکے کی مذمتدہشتگرد معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی درندگی کا ثبوت د...
24/05/2026

وزیراعلی بلوچستان کی چمن پھاٹک دھماکے کی مذمت

دہشتگرد معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی درندگی کا ثبوت دے رہے ہیں،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ریاست پوری طاقت کے ساتھ فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کو کچل دے گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

23/05/2026

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کاوشوں سے شاہراہِ بولان کی کشادگی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ اس اہم منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان کے عوام کے لیے بولان کا سفر انتہائی آسان اور محفوظ ہو چکا ہے، جس سے نہ صرف حادثات میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ ٹریفک جام کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔ صوبے کی تعمیر و ترقی اور سفری سہولیات کی بہتری کے لیے یہ ایک شاندار اور عملی قدم ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وژن — تعلیم یافتہ بلوچستانحکومت بلوچستان کی تاریخی تعلیمی اصلاحات کے مثبت نتائج سا...
23/05/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وژن — تعلیم یافتہ بلوچستان
حکومت بلوچستان کی تاریخی تعلیمی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔
3,778 بند اسکول دوبارہ فعال
7 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کا سرکاری اسکولوں میں داخلہ
اسکول چھوڑنے کی شرح میں 5 فیصد کمی
طلبہ کی اسکولوں میں برقرار رہنے کی شرح میں 11 فیصد اضافہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا عزم ہے کہ صوبے کے ہر بچے تک معیاری تعلیم کی رسائی یقینی بنائی جائے۔
تعلیم ترقی یافتہ، روشن اور پرامن بلوچستان کی ضمانت ہے۔
ہر بچہ اسکول میں — ہر خواب حقیقت کے قریب۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مستونگ کے علاقے گنجہ ڈھوری میں افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ سی ا...
23/05/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مستونگ کے علاقے گنجہ ڈھوری میں افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ سی ایم آفس کے اہلکار انعام شاہ اور فنانس افسر فرید اللہ شاہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی گئی جبکہ ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت کوئٹہ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری۔ سیٹلائٹ ٹاؤن ا...
22/05/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت کوئٹہ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری۔ سیٹلائٹ ٹاؤن اور کچلاک بازار میں کارروائی کے دوران 12 افراد گرفتار، جبکہ مرکزی شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال کر دی گئی۔ قانون کی بالادستی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کیلئے انٹرپرینیورشپ اے آئی لیب کا افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کر ...
22/05/2026

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کیلئے انٹرپرینیورشپ اے آئی لیب کا افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کر دیا۔ یہ لیب خواتین کو اے آئی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار کی جدید مہارتیں فراہم کرے گی، جو ایک بااختیار اور ڈیجیٹل بلوچستان کی جانب اہم قدم ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات، پارلیمانی امور، بین الصوبائی ہم آہن...
22/05/2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات، پارلیمانی امور، بین الصوبائی ہم آہنگی، سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی سیاسی صورتحال، وفاق اور بلوچستان کے درمیان تعاون، اور صوبے کی ترقی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال، اور عوامی فلاحی اقدامات سے آگاہ کیا۔ بلوچستان کی پائیدار ترقی اور قومی دھارے میں مؤثر شمولیت کے لیے وفاقی تعاون ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بلوچستان کی ترقی، استحکام، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بلوچستان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مابین ملاقات میں اتفاق۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ بارکھان ک ہِن ندی سے بارکھان سٹی کو فراہم کیئے جانے والے پ...
21/05/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ بارکھان ک ہِن ندی سے بارکھان سٹی کو فراہم کیئے جانے والے پانی کی سپلائی لائن اور باؤنڈری لائن کا تفصیلی دورہ۔

Address

Dera Bugti
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sarfraz Bugti CM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category