Raees khan kakar

Raees khan kakar marketing

25/07/2026
ترقی فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول کلی بزڑنی کے طلباء و طالبات میں تعلیمی سامان تقسیمقلعہ عبداللہ: ترقی فاؤنڈ...
11/07/2026

ترقی فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول کلی بزڑنی کے طلباء و طالبات میں تعلیمی سامان تقسیم

قلعہ عبداللہ: ترقی فاؤنڈیشن ضلع قلعہ عبداللہ کی جانب سے تعلیم کے فروغ اور طلباء کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول کلی بزڑنی میں تعلیمی سامان تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر ترقی فاؤنڈیشن ضلع قلعہ عبداللہ کے ایجوکیشن آفیسر نور خان کاکڑ، اکبر خان اور دیگر نمائندگان نے زین اللہ باچا کی نگرانی میں سکول کے طلباء و طالبات میں کاپیاں، اسٹیشنری اور دیگر تعلیمی سامان تقسیم کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، اور بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی ضلع قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں تعلیمی شعبے کی بہتری اور طلباء کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

سکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور مقامی عمائدین نے ترقی فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے فلاحی اقدامات سے بچوں میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق مزید بڑھے گا اور تعلیمی معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Address

Quetta
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raees khan kakar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category