15/11/2025
تاریخِ آلِ عثمان کے شوقین دوستو…
آج آپ کے لیے لایا ہوں عثمانی سپاہ کی وہ حیرت انگیز حقیقت، جسے سن کر انسان سمجھ جاتا ہے، کہ سلطنتِ عثمانیہ صدیوں تک کیوں ناقابلِ شکست رہی۔
عثمانی تیراندازوں… سے دشمن کیوں ڈرتا تھا؟
ایک عثمانی نوجوان کو تیراندازی سیکھنے کی اجازت یوں ہی نہیں مل جاتی تھی۔
اسے سب سے پہلے ایک ایسا کارنامہ کرنا ہوتا تھا جو عام انسان کے بس سے باہر ہے۔
شرط یہ تھی:
کہ وہ 66 سینٹی میٹر لمبا تیر کم از کم 595 میٹر دور پھینک کر دکھائے۔
یہ کوئی عام مشق نہیں تھی۔
یہ وہ فاصلہ ہے جو آج کے جدید اولمپک تیرانداز بھی آسانی سے حاصل نہیں کر سکتے!
اگر نوجوان یہ مرحلہ کامیابی سے طے کر لیتا تو اسے تکیۂ رماۃ (عثمانی Archers Guild) کی جانب سے ایک خاص پرمٹ دیا جاتا تھا جسے "قبضہ" کہا جاتا تھا۔ یہ گویا اس بات کی سند تھی کہ اب وہ "اصلی" عثمانی تیرانداز بننے کا اہل ہے۔
قریب فاصلے کی مشق – سکہ جتنا ہدف!
عثمانی تیرانداز جب قریب فاصلے سے مشق کرتے تو ہدف صرف ایک سکے کے برابر ہوتا تھا، اور انہیں لازم تھا کہ وہ اسے،سامنے سے، دائیں سے، بائیں سے
حتیٰ کہ حرکت کرتے ہوئے بھی نشانے پر لگا سکیں۔
یہی وجہ تھی کہ میدانِ جنگ میں عثمانی سپاہی 360 ڈگری تک مہارت رکھتے تھے، اور دشمن کسی بھی سمت سے حملہ کرے، جواباً تیر اُس تک لازمی پہنچتا تھا۔
یہ تربیت کیوں ضروری تھی؟
دوستو11ویں سے 16ویں صدی تک دنیا بھر کی فوجی طاقتیں اس بات کو تسلیم کرتی تھیں کہ،
عثمانی تیرانداز دنیا کے تیز ترین، مضبوط ترین اور پُراثر ترین تیر پھینکتے ہیں۔
اوسط عثمانی تیر کی رفتار: 120–160 میل فی گھنٹہ حدِ فاضلی تیر اندازی میں عثمانیوں نے دنیا کے کئی ریکارڈ قائم کیے۔ کئی معرکوں میں دشمن اُن کی تیر اندازی سے گھبرا کر صفیں توڑ دیتا تھا۔ یہی مہارت جنگِ کوسووہ، نیکوپولس، ورنا اور قسطنطنیہ کے محاصرے میں بارہا ثابت ہوئی۔
تاریخی حوالہ جات:
نوادر العثمانيين – مواقف وأحداث من التاريخ العثماني (صفحہ 51)
دیگر عثمانی عسکری مخطوطات اور آرچری Guild کے ریکارڈ
عثمانی فوج طاقت، تعداد یا اسلحے کی وجہ سے نہیں جیتی، بلکہ عدیم المثال مہارت، محنت، نظم و ضبط اور اللہ پر یقین نے انہیں دنیا کی عظیم ترین سپاہ بنا دیا۔ اگر ہم بھی آج یہ اصول اپنا لیں کام میں مہارت، نیت میں اخلاص، اور دل میں اللہ کا بھروسہ تو دنیا کی کوئی چیز ہمیں آگے بڑھنے سے روک نہیں سکتی۔
تحریر: محمد سہیل