24/01/2026
آج ہائر سیکنڈری اسکول ناڑہ میں پیرنٹ ٹیچر میٹنگ (PTM) کا انعقاد کیا گیا، جو کہ سی ای او ایجوکیشن اٹک محترم جناب اظہر محمود صاحب اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اٹک، محترم الطاف حسین صاحب ضلع اٹک کی وژنری قیادت کے عین مطابق ایک اہم اور مثبت قدم ہے۔ اس بامقصد اجلاس کے انعقاد میں پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول ناڑہ جناب مسعود الحسن کی ذاتی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ میٹنگ میں والدین نے بھرپور شرکت کی اور اساتذہ کے ساتھ اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی، نظم و ضبط اور مجموعی تربیت کے حوالے سے کھل کر تبادلۂ خیال کیا۔ والدین اور اساتذہ کے درمیان اس براہِ راست رابطے نے طلبہ کی تعلیمی بہتری کے لیے ایک مضبوط اور مثبت بنیاد فراہم کی، جو یقیناً مستقبل میں بہتر نتائج کا باعث بنے گی۔