Punjab Land Farms

Punjab Land Farms Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Punjab Land Farms, Lahore Road, Sahiwal.
(1)

Premium Quality Feed & Wholesale Supply For
🐄 Dairy Farms .🐐 Goat Farms
🐟 Fish Farms .🏷️ Wholesale Dealer
🌽 Silage & Bulk Feed Ingredients
Delivery All Over Pakistan
03040313114-03230015240

16/07/2026

خشک لوسن (Alfalfa) کی بہترین کوالٹی کی تلاش میں ہم نے بہاولپور کا وزٹ کیا، جہاں فصل کی کاشت، آبپاشی، کھادوں کے درست استعمال اور بیماریوں و کیڑوں کے مؤثر کنٹرول کے بارے میں زرعی ماہر ڈاکٹر احمد صاحب سے تفصیلی رہنمائی حاصل کی۔ اگر آپ ڈیری فارم، کیٹل فارم، گوٹ فارم چلاتے ہیں یا خشک لوسن کے ہول سیل خریدار ہیں تو یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔ معیاری خشک لوسن اور ہول سیل سپلائی کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

11/07/2026

🚚 الحمدللہ! پنجاب لینڈ فارمز سے ونڈا، خشک لوسن (Alfalfa) اور ونڈے کے مختلف اجزاء پاکستان کے مختلف شہروں میں روانہ کر دیے گئے ہیں۔
اگر آپ بھی معیاری ونڈا یا فیڈ اجزاء منگوانا چاہتے ہیں تو آج ہی رابطہ کریں۔
03040313114
03230015240

📍 Location: Mian Channu City
🚛 Delivery Available All Over Pakistan
Punjab Land Farms – Quality You Can Trust

09/07/2026

الحمدللہ ہمارے پاس اعلیٰ معیار کا Dry Alfalfa (Lucerne) دستیاب ہے۔ ویڈیو میں موجودہ کوالٹی اور مکمل معلومات شیئر کی گئی ہیں۔
اگر آپ اپنے جانوروں کے لیے بہترین چارہ چاہتے ہیں تو مزید معلومات اور آرڈر کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔
03040313114
03230015240

Punjab Land Farms

08/07/2026

الحمدللہ!

آج ہمیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ چوہدری مشتاق احمد صاحب، جنڈ (میانوالی) کیلئے اعلیٰ معیار کے ونڈا کے اجزاء (Feed Ingredients) روانہ کیے گئے۔

اگر آپ بھی اپنے ڈیری فارم، کیٹل فارم، بھینس فارم یا گوٹ فارم کے لیے خالص، معیاری اور مناسب ریٹ پر ونڈا کے اجزاء تلاش کر رہے ہیں تو Punjab Land Farms آپ کا بہترین انتخاب ہے۔

ہمارے پاس مناسب قیمت پر دستیاب ہیں
📞 03040313114
03230015240

Punjab Land Farms — معیاری اجزاء، مناسب قیمت، اور اعتماد کے ساتھ۔

گرمیوں میں ہولسٹین فریزین (HF) گائے گرمی (Heat) کیوں کرتی ہے؟ اصل حقیقت جانیں!شدید گرمی کے موسم میں بہت سے کسان سمجھتے ہ...
08/07/2026

گرمیوں میں ہولسٹین فریزین (HF) گائے گرمی (Heat) کیوں کرتی ہے؟ اصل حقیقت جانیں!

شدید گرمی کے موسم میں بہت سے کسان سمجھتے ہیں کہ اگر ان کی پیور یا کراس ہولسٹین فریزین گائے گرمی (Heat) کر رہی ہے تو اس کا علاج سرسوں کا تیل پلانا، دیسی ٹوٹکے کرنا یا مختلف دوائیاں استعمال کرنا ہے۔

حقیقت اس سے مختلف ہے۔

جب درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تو ہولسٹین فریزین نسل شدید Heat Stress کا شکار ہو جاتی ہے۔

ایسے حالات میں جانور زیادہ ہانپتا ہے، خوراک کم کھاتا ہے، ونڈا کم کھاتا ہے، دودھ کی پیداوار متاثر ہوتی ہے اور تولیدی کارکردگی بھی کمزور پڑ سکتی ہے۔

اس لیے مسئلے کا اصل حل ٹوٹکے نہیں بلکہ جانور کو ٹھنڈا اور آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے۔

✅ شیڈ میں اچھے پنکھوں کا انتظام کریں۔

✅ وقفے وقفے سے شاور یا پانی کا چھڑکاؤ کریں۔

✅ ہر وقت صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کریں۔

✅ شیڈ میں ہوا کی مناسب آمدورفت رکھیں۔

✅ کوشش کریں کہ جانور صبح 9 بجے تک اپنا زیادہ تر چارہ اور ونڈا کھا لے، تاکہ اس کے بعد آرام سے جگالی کرتا رہے۔

✅ شام 4 سے 5 بجے کے درمیان دوبارہ تازہ چارہ اور ونڈا ڈالیں تاکہ ٹھنڈے وقت میں جانور اچھی مقدار میں خوراک کھا سکے۔

اس طریقہ کار سے جانور کی خوراک بہتر رہتی ہے، جگالی زیادہ ہوتی ہے، جسمانی دباؤ کم ہوتا ہے اور ہیٹ اسٹریس کے منفی اثرات میں واضح کمی آتی ہے۔

یاد رکھیں، صرف دوائیاں یا دیسی ٹوٹکے مسئلہ حل نہیں کرتے۔

جانور کے لیے ٹھنڈا ماحول، مناسب خوراک اور درست مینجمنٹ ہی بہترین علاج ہے۔

Punjab Land Farms

صحیح معلومات اپنائیں، غیر ضروری ٹوٹکوں سے بچیں اور
اپنے جانوروں کی صحت و پیداوار میں اضافہ کریں۔







06/07/2026

مہنگی بکری خریدنا ہی کامیابی نہیں، اصل کامیابی صحیح منصوبہ بندی ہے۔

اس ویڈیو میں ہم نے عملی ثبوت کے ساتھ دکھایا ہے کہ کس طرح ایک عام اور کم قیمت بکری کو اچھے بریڈر (Buck) سے کراس کروا کر آنے والی نسل کی کوالٹی، خوبصورتی اور مارکیٹ ویلیو میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
اگر ویڈیو معلوماتی لگے تو اسے شیئر کریں، تاکہ زیادہ سے زیادہ فارمر اس طریقے سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Punjab Land Farms

05/07/2026

یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ خشک لوسن (Dry Lucerne/Alfalfa) گرمیوں میں جانوروں کو نہیں کھلانا چاہیے کیونکہ یہ "گرم" ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ تصور درست نہیں۔
اگر جانور کو 24 گھنٹے صاف اور ٹھنڈا پانی دستیاب ہو اور خوراک متوازن مقدار میں دی جائے تو خشک لوسن گرمیوں میں بھی محفوظ طریقے سے کھلایا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں ہم ایک دوست کے کمنٹ کا سائنسی اور عملی جواب دے رہے ہیں تاکہ ڈیری فارمرز، گوٹ فارمرز اور کیٹل فارمرز درست معلومات حاصل کر سکیں۔

28/06/2026

🔥 فریش خشک لوسن اسٹاک دستیاب 🔥
اعلیٰ کوالٹی خشک لوسن اب ہمارے پاس موجود ہے بہترین ریٹ پر۔
✔️ 25 کلو پیکنگ میں کترا دستیاب
✔️ بیل فارم 500 کلو میں بھی موجود
📦 ہول سیل و ریٹیل دونوں کے لیے آرڈر اوپن
📞 ابھی رابطہ کریں اور بہترین کوالٹی حاصل کریں!
03040313114
03230015240

27/06/2026

🚛 آج ہم نے مختلف شہروں میں اپنا معیاری ونڈا اور ونڈے کےاجزاء کی کامیاب ڈلیوری مکمل کی ہے۔

ہماری پروڈکٹس خاص طور پر ڈیری فارمز، گوٹ فارمز اور ہول سیل ڈیلرز کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی جاتی ہیں، تاکہ آپ کے جانوروں کو بہترین غذائیت ملے اور پیداوار میں واضح اضافہ ہو۔

📦 ہمارے پاس تمام ونڈا اور ونڈے کے اجزاء ہول سیل قیمت پر دستیاب ہیں۔
📞 آرڈر اور مزید معلومات کے لیے ابھی رابطہ کریں۔
03040313114
03230015240

⚠️ اگر آپ کے جانور میں یہ 3 نشانیاں ہیں تو فوراً دھیان دیں!زیادہ تر فارمرز ایک بڑی غلطی کرتے ہیں…وہ سمجھتے ہیں کہ اگر جا...
25/06/2026

⚠️ اگر آپ کے جانور میں یہ 3 نشانیاں ہیں تو فوراً دھیان دیں!

زیادہ تر فارمرز ایک بڑی غلطی کرتے ہیں…
وہ سمجھتے ہیں کہ اگر جانور کھا رہا ہے تو سب کچھ ٹھیک ہے ❌

حقیقت یہ ہے کہ
ہر کھانے والا جانور صحت مند نہیں ہوتا۔

اگر آپ کے جانور میں یہ 3 نشان موجود ہیں
تو سمجھ لیں کہ اندر سے مسئلہ شروع ہو چکا ہے 👇

🟠 1. بال کھردرے اور بے رونق ہونا
اگر جانور کے بال چمکدار نہیں بلکہ روکھے اور کھڑے کھڑے نظر آئیں
تو یہ واضح نشانی ہے کہ جسم میں ضروری معدنیات کی کمی ہے،
خاص طور پر زنک اور تانبا کم ہو رہا ہوتا ہے۔

🟠 2. جانور کھا رہا ہے مگر وزن نہیں بڑھ رہا
یہ سب سے خطرناک مرحلہ ہوتا ہے ⚠️
جانور خوراک تو کھا رہا ہوتا ہے مگر جسم پر اثر نہیں آ رہا۔

اس کی بڑی وجوہات یہ ہو سکتی ہیں:
ہاضمہ کمزور ہونا
خوراک کا معیار کم ہونا
پیٹ کے نظام میں خرابی ہونا

🟠 3. گوبر میں دانہ نظر آنا
اگر آپ کو گوبر میں پورا یا آدھا دانہ نظر آئے
تو اس کا مطلب ہے کہ خوراک صحیح طریقے سے ہضم نہیں ہو رہی۔

یہ عام طور پر ناقص پیسائی یا غلط خوراک بنانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

🧠 اصل مسئلہ کیا ہے؟
زیادہ تر کیسز میں یہ کوئی بیماری نہیں ہوتی بلکہ:
غلط خوراک کا فارمولہ
معدنیات کی کمی
یا خوراک کی ناقص تیاری اصل وجہ بنتی ہے۔

✅ حل کیا ہے؟
متوازن خوراک کا استعمال کریں
ضروری معدنیات لازمی شامل کریں
دانہ باریک اور یکساں پیسا ہوا ہو
خوراک دینے کا وقت اور پانی کا خاص خیال رکھیں

💡 یاد رکھیں:
صحیح خوراک ہی تیز نشوونما، کم خرچہ اور زیادہ منافع کی ضمانت ہے۔

👉 اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے جانور تیزی سے وزن پکڑیں
اور خوراک ضائع نہ ہو





Address

Lahore Road
Sahiwal
57000

Telephone

+923040313114

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Land Farms posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Punjab Land Farms:

Shortcuts

Share