13/12/2025
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ معروف ماہرِ غذائیت اور کسان دوست شخصیت، محترم یاسین رندھاوا ہم سب کو داغِ مفارقت دے گئے ہیں۔ ان کے انتقال سے زرعی اور غذائی شعبہ ایک مخلص رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
محترم یاسین رندھاوا نے اپنی پوری زندگی کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وہ ویلیو ایڈیشن کے شعبے میں ایک نمایاں اور عملی کردار کے حامل تھے۔ انہوں نے نہ صرف کسانوں کو جدید غذائی تقاضوں اور معیار کے مطابق پیداوار کے طریقے سکھائے بلکہ انہیں یہ حوصلہ بھی دیا کہ وہ اپنی محنت کی پیداوار کو خود پراسیس کریں، برانڈ بنائیں اور عالمی منڈی تک پہنچائیں۔
ان کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ کسانوں کو خود کفیل دیکھنا چاہتے تھے۔ وہ ہمیشہ اس بات پر زور دیتے رہے کہ کسان دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مصنوعات خود تیار کریں، پیک کریں اور دنیا بھر میں فروخت کریں۔ ان کی رہنمائی نے بے شمار کسانوں کے حوصلے بلند کیے اور انہیں ایک نئی سمت عطا کی۔
ہم سب پر یہ اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ان کی انتھک محنت، وژن اور جدوجہد کو رائیگاں نہ جانے دیں۔ ہمیں چاہیے کہ ان کے مشن کو آگے بڑھائیں، ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کریں اور کسانوں کی ترقی کے لیے اسی جذبے اور ایمانداری سے کام کرتے رہیں جس کی مثال وہ خود تھے۔
راجہ جامن فارم پے جامن کے چھٹے فیسٹیول پر لی گئ چند یادگار تصاویر، محترم یاسین رندھاوا کی یاد میں یہاں شیئر کی جا رہی ہیں، جو ان کی عوامی خدمت اور کسانوں کے ساتھ گہری وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تمام دوستوں اور ساتھیوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ مرحوم کے لیے خصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کی آخری منزلیں آسان کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
راجہ جامن فارم سمندری
Green circle grow greenKhawaja Mazhar IqbalTariq SaeedNazim Khan JoyiaDr. Shahzad BasraMD Food Consultants Faisalabad PakistanAgri Tourism Development Corporation of PakistanAgriculture Consultancy Pakistan. زرعی مشورے، راہنمائی۔ کھاد، بیج، ادویاتFruit & vegetable development project Multan - M.GarhHorticulture Extension FaisalabadTanveerAwan.pkSajid Sandhu AgriculturistThe Veterinary News & Views