MotherLand Goat Farm

MotherLand Goat Farm گوٹ فارمنگ اور اسکے متعلق تمام معلومات اور تمام مسائل کےحل جاننےکیلئےاس گروپ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

12/06/2023

ایک #تحریر جو اچھی لگی ؛
اپنی صلاحیتوں کو ضائع مت ہونے دیں
اگر آپ باصلاحیت اور قابل ہیں تو وقتی پریشانیوں کی وجہ سے خود پر بوجھ مت ڈالیں۔۔۔
حالات معاش، بیروزگاری کی وجہ سے خود کو پریشانیوں کا شکار مت ہونے دیں۔۔۔
بزنس میں نقصان، حادثات, روزگار یا معاملات کی وجہ سے خود کو ہلاکت میں مت ڈالیں۔۔۔

دیکھا گیا ہے کہ بہت سے لوگ جو انتہائی قابل اور باصلاحیت ہوتے ہیں ان پر مالی حالات یا پریشانیاں آجائیں, کاروبار میں نقصان ہوجائے, یا کوئی اور معاملہ ہوجائے تو وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔۔۔
باوجود کوشش کہ بھی خود کو سنبھال نہیں پاتے اور اس پر گھر والے, رشتہ دار اور قرب و جوار والوں کی باتیں اور رویے جلتی پر تیل کا کام کرتے ہیں کہ بندہ مزید پریشان اور مایوس ہوجاتا ہے۔۔۔
حالانکہ اصولاً یہ ہونا چاہئے کہ ایسے وقت میں بندے کا دستِ بازو بننا چاہئے حوصلہ دینا چاہئے حالات کے گرداب سے نکلنے میں تعاون کرنا چاہئے۔۔۔

اگر کبھی آپ پر ایسے سخت حالات آجائیں، مشکلات اور مصائب گھیر لیں تو کبھی پریشان اور مایوس مت ہوں۔۔۔
اپنے آپ کو حوصلہ دیں اپنے دل کو تسلی دیں کہ وقتی حالات کا سامنا ہے میں ان حالات کا مقابلہ کر کے حالات کو شکست دوں گا۔۔۔
وقتی ظلمت کا شکار ہوں تاریکی کا دورانیہ بہت کم ہوتا ہے یقیناً اس مشکل وقت کے بعد سحر بہت قریب ہے اور میں سحر کی بادِصباء کو جلد پالوں گا۔۔۔

دوسروں سے امیدیں وابستہ کرنے, کسی کی ہمدردی کی آس لگانے, کسی کے تعاون کا انتظار کرنے, کسی کی راہ تکنے اور کسی کا کندھا تلاش کرنے سے بہت بہتر ہے کہ انسان اپنے حالات کے پہاڑ کے سینے کو خود ہی چیرے۔۔۔
پریشانیوں کے طوفان کے مقابلے میں خود ہی سینہ سپر ہو اور ہر طرح کی مشکلات اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے۔۔۔
وقتی مشکلات اور حالات میں کسی کی طرف دیکھنے کسی سے امید لگانے کے بجائے اپنی صلاحیت، قابلیت اور زورِ بازو سے محنت کی جائے تو حالات بدلنے میں کوئی چیز رکاؤٹ نہیں ہوسکتی۔۔۔

جو انسان اپنے ساتھ خود مخلص نہیں اپنی صلاحیتوں کا خود قدردان نہیں وہ ہمیشہ حالات کا شکار رہتا ہے۔۔۔
ہمیشہ دوسروں سے امیدیں وابستہ کرنے والا دوسروں کے آسرے پر رہنے والا انسان زندگی میں بہت ٹھوکریں کھاتا ہے۔۔۔
معجزات یا کرامات کے انتظار میں بیٹھے رہنا وقت اور لوگوں سے امید و آسرے پر وقت ضائع کرنے سے کبھی حالات نہیں بدلتے۔۔۔

یقیناً دنیا کا سب سے مضبوط اور حوصلہ مند انسان وہی ہے جو اپنے آپ کی صلاحیتوں کو پہچان کر خود پر بھروسہ اور اعتماد کر لے اور اپنے ہر طرح کے حالات پر اکیلا تن تنہاء ڈٹ کر مقابلہ کرے۔۔۔
ایسا انسان کبھی زندگی میں مار نہیں کھاتا اس کی قابلیت اور صلاحیتیں اسے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنا سکھا دیتی ہیں۔۔۔
اس کے حوصلے اور مضبوط ارادوں کے سامنے بڑی سے بڑی مشکلات کی فصیل بھی ڈھیر ہوجاتی ہے اور ناقابلِ تسخیر قلعے بھی فتح ہوجاتے ہیں۔۔۔بے شک ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔الللہ تعالیٰ ہم سب کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے اور ہماری مدد فرمائے آمین ۔

06/06/2023

MotherLand Goat Farm
06/06/2023

MotherLand Goat Farm

    buck   daba   age 2year/4teeth/hight 44Whatsapp cnt 03026340589
06/06/2023

buck daba age
2year/4teeth/hight 44
Whatsapp cnt 03026340589

29/04/2023

بسم الللہ الرحمن الرحیم
جانوروں خصوصاً #بھیڑ #بکریوں کا #حمل نہ ٹھہرنا/ #ہیٹ میں نہ آنا/یا بار بار ہیٹ #رپیٹ کرنا
فارمر کیلئے بہت نقصان کا باعث ہوتا ہے۔
تو اس حوالے سے پوسٹ کر دی تاکہ زیادہ سے زیادہ فارمر آگاہ ہو سکیں.
ھیٹ میں نہ آنے یا بار بار ملائ کے باوجود حمل نہ ٹہرنے کی بنیادی وجہ خوراک کی کمی ھوتی ھے.یہ مسائل زیادہ تر گھریلو سطح یا چھوٹے فارمز پر پاۓ جاتے ہیں.
وجوہات: اچھی پیداوار کے حامل جانوروں کو ناقص خوراک دینا اور دوسری بڑی وجہ پیٹ کے کیڑوں اور بیرونی طفیلیوں (چیچڑ) وغیرہ کے خاتمے کے لۓ روک تھام نہ کرنا،جو کہ جانور کی کھای ھوئ ھضم شدہ اور تیار شدہ خوراک استعمال کر کے جانور کو شدید قسم کا نقصان پہنچاتے ھیں. آج کل گرمی کے دنوں میں چیچڑ کا شدید حملہ ہوتا ہے.اچھی خوراک دینے کے ساتھ صاف ستھرا وافر مقدار میں پانی نہ دینے سے خوراک اچھی طرح ھضم نہیں ھوتی جانور کے جسم سے خارج ھو جاتی ھے. خوراک کی کمی کی وجہ سے جانور کے گوشت اور دودھ کی پیداوار کم ھونے کے ساتھ ساتھ اندرونی اعضا بچہ دانی اور اووری کمزور ھو جاتی ھے.جس سے جانور کا ہیٹ میں آنے کا دورانیہ کم ھوجاتا ھے.
چیچڑ کے خاتمے کے لۓ :نیگاوان یاآئ ڈی میتھ یا ایکٹو فون پاؤڈر وغیرہ کوئی ایک لے لیں اور اس کا سپرے کریں. سپرے شام کے وقت کری.زیادہ تر چیچڑ رات کے اندھیرے میں حملہ کرتے ھیں.چیچڑ کے لۓ ٹیکے.آئیور میکٹن.آئیووٹیک.آئیو میک.وغیرہ لگوائیں.پلانے والی ادویات میں تھنڈر.اینڈوایکس پلس پیٹ کے کیڑوں کے ساتھ ساتھ چیچڑوں کا خاتمہ کرتی ہیں.
پیٹ کے کیڑوں اندرونی کرموں کے لۓپلانے والی ادویات.نلزان پلس.والبازین. پنچ.اینڈو ایکس.تھنڈر.اوکسافیکس.سسٹامیکس.وغیرہ کے علاوہ آئیووٹیک ٹیکہ بھی لگوا سکتے ھیں.
اچھی خوراک : گرمیوں میں لوسن ۔مکئ۔جنتر۔ اور ونڈے میں چنا۔مکئ۔گندم دے سکتے ہیں کوشش کریں مارکیٹ والا ونڈہ استعمال نہ کریں ۔اسکے علاوہ جو میڈیکل علاج ہے وہ بھی اپلوڈ کریں گے ابھی تحریر بہت لمبی ہو جائے گی شکریہ

06/03/2023

گوٹ فارمنگ کرنا اتنا آسان کام نہیں جانوروں کو پالنے کیلئے باقی معاملات کے ساتھ ساتھ یہ سب کام کرنا خود کو بھی آنا چاہیے تاکہ اگر ورکر کسی ٹائم نہ ہو تو کوئی پریشانی نہ ہو۔باقی اگر شوق ہو تو محنت اور لگن سے کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا- الللہ تعالیٰ آپ سب کے جانوروں کی حفاظت و مال و رزق میں برکت عطاء فرمائے ۔شکریہ

  and    -Herbal treatment for  /  #بکریوں/ #بکروں/  #بھیڑوں کی  #بھوک #ہاضمہ بڑھانے کیلئے ہری  #چٹنی مصالہ بہت زبردست چ...
03/03/2023

and -Herbal treatment for /
#بکریوں/ #بکروں/ #بھیڑوں کی #بھوک #ہاضمہ بڑھانے کیلئے ہری #چٹنی مصالہ بہت زبردست چیز ہے سادہ سا فارمولا ہے جو اجزاء درکار ہیں
لہسن/ آدھا پاؤ
ادرک/ آدھا پاؤ
سبز مرچ/ آدھا کلو
پودینہ/سبز دھنیا اک گانٹھ
کالا نمک /4 🥄
دہی /ایک کلوگرام
تمام اجزاء کو پیس کر دہی مکس کر کے چٹنی مصالہ بنا لیں اور 200 گرام فی جانور پلا دیں گرمیوں میں کم از کم ہفتے میں ایک بار ضرور دیں۔یہ تقریباً 10 جانوروں کیلئے کافی ہوگا باقی جانور کم یا زیادہ ہیں تو اس میں کمی بیشی کر سکتے ہیں شکریہ آپکی دعاؤں کا طلب گار
ملک حسن گوٹ فارمر سرگودھا
#شوق

19/02/2023

ماشاءالللہ New Entry #شوق #سرگودھا

02/02/2023

and care after delivery
#کاڑھا #قہوہ برائے تازہ سوئی ہوئی #بھیڑ #بکری کیلئے بہت زبردست چیز ہے۔
اجزاء درکار ہیں
#سونف 2 🥄
#اجوائن 2 🥄
#سفید زیرہ 2 🥄
#دارچینی 5/7 ٹکڑے
#موٹی الاچئ 5/7 دانے پسے ہوئے
#السی ڈلی ہوئی 4 🥄
#گڑ ایک پاؤ
@بنانے کا طریقہ
السی کے علاوہ تمام اجزاء کو 1/2-1 لیٹر پانی میں ڈال کر اچھی طرح ابال لیں تقریباً 20منٹ پھر اس میں السی ڈال دیں اور 10 منٹ مزید ابلنے دیں پانی کو جب پانی تھوڑا گاڑا ہونے لگے اور السی کا تیل نکل آئے تو چولہا بند کردیں اور تھوڑا ٹھنڈا ہونے کے بعد مطلب نیم گرم جانور کے آگے رکھ دیں اگر جانور خود نہ پیئے تو کسی چھوٹی خالی بوتل کے ذریعے جانور کو دے دیں ۔اسے جانور کو طاقت بھی ملے گی اور اندر سے غیر ضروری مواد/جیر وغیرہ بھی اچھی طرح نکلے گی۔ شکریہ
#رہنمائی

 #بھیڑ  #بکریوں کی  #فارمنگ کے حوالے سے اس    میں آپکو اچھی  #رہنمائی ملے گی۔             #نسلیں  #خوراک
31/01/2023

#بھیڑ #بکریوں کی #فارمنگ کے حوالے سے اس میں آپکو اچھی #رہنمائی ملے گی۔
#نسلیں #خوراک

 #بکروں،  #بکریوں،  #بھیڑ، یا اُن کے بچوں میں  #کھانسی،  #نزلہ،  #سردی  #بخارکا  #دیسی  #علاج:بہت زبردست چیز ہےگزشتہ کچھ...
18/01/2023

#بکروں، #بکریوں، #بھیڑ، یا اُن کے بچوں میں #کھانسی، #نزلہ، #سردی #بخارکا #دیسی #علاج:بہت زبردست چیز ہے

گزشتہ کچھ دنوں میں سب سے زیادہ سوال نزلے، زُکام کھانسی سے متعلق آیا ہے۔ عاجز کے نزدیک، کھانسی موسم کی وجہ سے کم اور جانور میں قوت مدافعت کی کمی اور مالک کی لاپرواہی و لاغرضی کی وجہ سے زیادہ ہوتی ہے۔ علاج کا طریقہ حسب ذیل ہے:

#1سیلائن الیکچری، بلحاظ پیکنگ پر درج طریقہ کار (گُڑ کے ساتھ دینے سے جلد افاقہ دیکھنے میں آتا ہے)۔


#2کاڑھابراۓ کھانسی نزلہ و بُخار:

ایک کلو پانی، ایک بڑا چمچ اجوائن، ایک بڑا چمچ سونف، چار پانچ دانے موٹی الائچی، چند دانے دار چِینی، دو چمچ ملٹھی، ایک چمچ سفید زیرہ ایک پاؤ گُڑ ان سب کو اچھی طرح ابال لیں۔ کاڑھا جب اچھی طرح پک جائے تو اس میں چار چمچ السی پسی ہوئی ڈال دیں۔جب السی کا اچھی طرح تیل نکل آئے تو چولہا بند کردیں۔تھوڑا نیم گرم ہونے دیں۔
سو 100 سی سی سے دو سو سی سی تک،اور 3ماہ سے اوپر بچوں کو 50 سی سی بلحاظ عُمر اور وزن، شام کو بنا کر پلا دیں نِیم گرم کر کے۔ لیکوئڈ پِلانے کے لئے ڈرینچِنگ گن یا چھوٹی خالی بوتل استمعال کریں جو جانور کے منہ میں آسانی سی جا سکے۔

#3ایک تازہ روٹی فی جانور، مکھن یا دیسی گھی یا ڈالڈا گھی ساتھ شکر ملا کر چوری بنا کر کھِلا دیں۔ وقت کی کوئی قید نہیں۔ حاملہ بکری کو سیلائن الیکچری یا کاڑھے کی مقدار کم دینی چاہیے۔

#4احتیاطی تدابیر:
جانور کی رہائش گاہ کو صاف اور خشک رکھیں۔ پورا سال ہی۔
بیمار جانور کو صحتمند جانوروں سے الگ رکھیں۔
خشک فیڈ /راشن استعمال کریں
جانور کی رہائش گاہ کے فرش پرچونا پاؤڈر کا چھڑکاؤ مہینے میں کم از کم دو بار لازمی کریں۔
جانور کو دھوپ مہیا کریں ۔
الللہ پاک ہم سب کے جانوروں کی حفاظت فرمائے
شکریہ آپکا بھائی گوٹ فارمر
ملک حسن frmسرگودھا
owner

MotherLand Goat                          آگر ہماری 65 فیصد آبادی دیہات میں نہ ہوتی تو سوچیں آج راشن کا کتنا بڑا مسئلہ ہو...
07/01/2023

MotherLand Goat

آگر ہماری 65 فیصد آبادی دیہات میں نہ ہوتی تو سوچیں آج راشن کا کتنا بڑا مسئلہ ہوتا۔
گاوں کے لوگوں کے پاس 10 یا 20 من پرانی گندم پڑی ہے اور نئی گندم آنے والی ہے۔
گھر میں ایک دو گائے بھینس بکریاں چند مرغیاں ہیں۔
گھی مکھن دہی انڈے کے ساتھ روٹی کھا رہے ہیں بلکہ شہر والوں کو بھی بھیج رہے ہیں الحمداللہ ۔
ورنہ ان کا بوجھ بھی شامل ہو جاتا تو پھر کیا ہوتا۔ شہر کے لوگ انہیں پینڈو کہتے ہیں۔
اور ہمیں پینڈو ہونے پہ فخر ہے ❤
#اسی ہاں پنڈاں آلے جٹ

Address

Village Shrifa Sahiwal Sargodha
Sargodha

Telephone

+923026340589

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MotherLand Goat Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category