16/10/2026
چارسدہ: سرکاری و نجی اسکولوں اور مدارس کے حفاظتی آڈٹ کا حکم جاری
ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور مدارس کی عمارتوں کا فوری اسٹرکچرل سیفٹی آڈٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
اس مقصد کے لیے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو عمارتوں کی مضبوطی، دیواروں اور چھتوں میں دراڑوں اور دیگر خطرات کا جائزہ لیں گی۔
کرائے کی عمارتوں اور غیر محفوظ تعمیرات میں قائم تعلیمی اداروں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔
کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ معائنے کی تصاویر اور سفارشات سمیت جامع رپورٹ تین روز کے اندر جمع کرائی جائے۔