Dates & Foods

Dates & Foods Discover the sweet taste of nature with our premium dates. Whether you enjoy them as a snack,or simply as a healthy treat

Sourced from the finest groves, our dates are known for their rich flavor, chewy texture, and exceptional quality.

DATES BY MABROOM THE FINEST MABROOM DATES SAVOR THE SWEETNESS OF MABROOMSpecial Ramzan Offer 30% OffFree Cash on deliver...
24/02/2025

DATES BY MABROOM THE FINEST MABROOM DATES SAVOR THE SWEETNESS OF MABROOM

Special Ramzan Offer 30% Off
Free Cash on delivery All Pakistan available
Please visit to the my website www.datesandfoods.com

PURE AJWA DATES, HIGH-QUALITY DATES FROM MADINAH, ELEVATE YOUR HEALTH WITH PURE MADINAHSpecial Ramzan Offer 25% OffFree ...
24/02/2025

PURE AJWA DATES, HIGH-QUALITY DATES FROM MADINAH, ELEVATE YOUR HEALTH WITH PURE MADINAH
Special Ramzan Offer 25% Off
Free Cash on delivery All Pakistan available
Visit to My website www.datesandfoods.com

PREMIUM SUKRI DATES SAVOR AND SWEETNESS OF SUKRISpecial Ramzan Offer 30% OffFree Cash on delivery All Pakistan available...
24/02/2025

PREMIUM SUKRI DATES SAVOR AND SWEETNESS OF SUKRI

Special Ramzan Offer 30% Off
Free Cash on delivery All Pakistan available
Visit to my website www.datesandfoods.com

PURE KALMI AUTHENTIC AND NATURALLY SWEETNESS PERFACTRamzan Offer 30% offFree Cash on delivery All Pakistan available Vis...
24/02/2025

PURE KALMI AUTHENTIC AND NATURALLY SWEETNESS PERFACT
Ramzan Offer 30% off
Free Cash on delivery All Pakistan available
Visit to my website www.datesandfoods.com

*کیا زوجہ کا ہاتھ بٹانا زن مریدی ہے !*منقولفتاویٰ قاضی خان میں ایک مسئلہ نظروں سے گزرا۔۔۔۔ہوسکتا کچھ لوگ اسے بطور مزاح ل...
22/05/2023

*کیا زوجہ کا ہاتھ بٹانا زن مریدی ہے !*

منقول
فتاویٰ قاضی خان میں ایک مسئلہ نظروں سے گزرا۔۔۔۔ہوسکتا کچھ لوگ اسے بطور مزاح لیں ۔۔ مگر مسئلہ ہے " سنجیدہ"۔۔

مسئلہ نمبر 733 : اگر عورت کہے میں سالن روٹی نہیں پکاؤں گی تو اس پر پکانے کے لئے زبردستی نہ کی جاوے
بلکہ خاوند پر لازم ہے کہ اسے پکا ہوا کھانا مہیا کرے یا
ایسے آدمی کا بندوبست کرے جو اسے سالن، روٹی بنانے
میں اسکو کافی ہو :

باب نفقہ ج 2 ص 205

اقول : بعض جہال اپنی عورتوں کو محض اس لئے مارتے
یا تشدد کرتے ہیں کہ کھانا لیٹ بنایا، یا نمک تیز کردیا،پھیکا کردیا، مگر۔۔
بعض زن و شو کو ہم نے دیکھا ، سنا ہے وہ اپنی بیگمات
کا کچن میں ہاتھ بٹادیتے ہیں، جیسے برتن دھونا، کھانا
بنانے میں مدد کرنا، کچن کی صفائی، وغیرہ
بعض احمق اسے " زن مریدی" سے تعبیر کرتے ہیں،

آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کپڑے خود دھولیتے،
گھر کا کام کاج میں اپنی ازواج کا ہاتھ بٹادیتے، سودا
سلف لے آتے تو کیا معاذ اللہ یہ خیال و گمان کیا جاسکتا ہے۔۔۔ کہ کوئ زوجہ آپکا خیال نہ رکھتی تھیں؟؟

زوجہ بھی ایک انسان ہے ، وہ بھی تھک جاتی ہے، کبھی
کبھی اسکا پکانے کا موڈ نہیں ہوتا تو شوہر کو چائیے
وہ بازار سے لے آئے یا مسکرا کر کہہ دے
" آج تم آرام کرو ، آج کا کھانا میں خود بنا لوں گا"

گر وہ آپکی 70 باتوں پر لبیک کہتی ہے تو آپ بھی اسکی
30 باتوں پر لبیک کہیں !!!

پھر دیکھیں ! گھر جنت کیسے بنتا ہے !!

ابنِ حجر

*▪️آن لائن بزنس کی شرائط*آپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: کیا آن لائن بزنس کرنا جائز ہے؟ مزید یہ کہ اگر ہول سیلر کی چیزی...
22/05/2023

*▪️آن لائن بزنس کی شرائط*
آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کیا آن لائن بزنس کرنا جائز ہے؟ مزید یہ کہ اگر ہول سیلر کی چیزیں اُس کی اجازت لے کر آگے اپنا پرافٹ رکھ کر بیچیں تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ فی زمانہ آن لائن کاروبار کی مختلف شکلیں رائج ہیں، اُن میں سے بعض جائز ہیں اور بعض ناجائز ہیں۔ اُصولی طور پر آن لائن کاروبار کے جائز ہونے کے لیے درج ذیل شرائط کا پایا جانا ضروری ہے:

1) جو چیز آن لائن بیچی جارہی ہے ،وہ حلال ہو اور شرعاً اُس کا بیچنا جائز ہو، لہٰذا حرام اشیاء مثلاً شراب وغیرہ یا فحاشی وجنسی بے راہ روی پھیلانے والی اشیاء کا بیچنا، یا ایسے طریقے پر چیزوں کا بیچنا جس میں سٹہ و جوا بازی ہو، جائز نہیں ہے۔

2) جو چیز آن لائن بیچی جارہی ہے، وہ عقد کے وقت موجود ہو، لہٰذا کسی ایسی چیز کا اشتہار لگا کر اُسے فروخت کردینا جو ابھی موجود نہیں ہے اور اُس کی قیمت خریدار سے لے لینا جائز نہیں ہے۔ ایسی چیزوں کی فروخت کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ پہلے خریدار سے فروختگی کا وعدہ کیا جائے یعنی خریدار کو یہ بتایا جائے کہ ہم یہ چیز اتنی قیمت پر دیں گے، پھر جب بات طے ہو جائے تو فروخت کنندہ (سیلر) وہ چیز خریدنے کے بعد خود یا اپنے وکیل کے ذریعے اُس چیز پر قبضہ کرکے آگے اپنے گاہگ کو دے دے اور وعدے کے مطابق قیمت لے لے، تو یہ صورت جائز ہوگی ، نیز آرڈر پر تیار کرنے کے لیے اگر پیشگی کچھ رقم بطور ایڈوانس لے لی جائے تو بھی جائز ہوگا۔

3) جو چیز آن لائن بیچی جارہی ہے وہ بیچنے والے کے قبضے میں ہو اور بیچنے والا اُسے خریدار کے قبضے میں دینے پر قادر بھی ہو، لہٰذا مبیع پر قبضہ کیے بغیر صرف اشتہار لگا کر کسی چیز کو فروخت کردینا اور خریدار سے پیسے لے لینا، پھر بعد میں جاکر وہ چیز مارکیٹ سے خرید کر خریدار کے حوالے کرنا جائز نہیں ہے۔

4) جو چیز آن لائن اشتہار لگا کر بیچی جارہی ہے، اُس چیز کی تمام تر اور بالکل درست تفصیلات اس طور پر بیان کردی جائیں کہ اُس چیز میں کسی قسم کی جہالت نہ رہے۔ نیز فروخت کی گئی چیز خریدار کو پہنچانے (ڈیلیوری) کا جو خرچہ ہوگا اُسے بھی واضح طور پر پہلے ہی بیان کردیا جائے، تاکہ بعد میں کوئی جھگڑا پیدا نہ ہو۔

5) خریدار سے کسی بھی قسم کی دھوکا دہی نہ کی جائے، جو تفصیلات اشتہار میں بتائی جائیں اُنہیں تفصیلات کے مطابق چیز فراہم کی جائے۔

6) آن لائن خرید وفروخت کے معاملے میں کسی قسم کا سودی معاملہ نہ کیا جائے۔ مثلاً فروخت کی گئی چیز کی قیمت وصول کرنے کے لیے کریڈٹ کارڈ کا استعمال نہ کیا جائے، کیوں کہ اس میں ایک تو سود دینے پر رضامندی کا معاہدہ ہوتا ہے اور یہ گناہ ہے، دوسرا یہ کہ بروقت ادائیگی نہ ہونے پر سود ادا کرنا لازم ہوتا ہے، بلکہ اس کی جگہ ڈیبٹ کارڈ یا کیش آن ڈیلوری کے طریقے کو استعمال کیا جائے۔

7) کوئی شرط فاسد (یعنی ایسی شرط جس کی وجہ سے مبیع یا ثمن میں ملکیت ثابت نہ ہوسکے یا جس میں بائع ومشتری کا کوئی فائدہ ہو) نہ لگائی جائے۔

8) کسی چیز کو آن لائن بیچنے کے لیے جواشتہار لگایا جائے، اُس اشتہار میں جاندار کی تصاویر نہ ہوں۔

9) آن لائن بیچی جانے والی چیز، سونا چاندی کے قبیل سے نہ ہو، کیوں کہ سونا چاندی کی بیع کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک ہی مجلس میں ہاتھ در ہاتھ ہو۔

مذکورہ شرائط کی رعایت رکھتے ہوئے اگر آن لائن کاروبار کیا جائے تو درست ہوگا۔ نیز آن لائن تجارت کرتے وقت ایک بات یہ بھی ملحوظ رہنی چاہیے کہ خریدار جو انٹرنیٹ پر بیچی جانے والی چیز کا اشتہار دیکھ کر خریداری کرتا ہے، تو اس سے خریدار کا خیارِ رؤیت ساقط نہیں ہوجاتا، یعنی خریدار کو جب وہ چیز پہنچ جائے اور وہ اُسے حقیقت میں دیکھ لے تو پھر اُسے شرعاً یہ اختیار حاصل ہوتا ہے کہ اگر اُسے وہ چیز پسند نہ آئے تو وہ اُسے واپس کردے، خیار ِ رؤیت کے معاملے میں انٹرنیٹ پر کسی چیز کو دیکھ لینا کافی نہیں ہے۔

اس کے علاوہ ہول سیلر کی چیزیں آگے نفع پر فروخت کرنے میں تفصیل یہ ہے کہ اگر آپ ہول سیلر سے مطلوبہ مال خرید کر اپنے قبضے وتحویل میں لے کر آگے نفع پر فروخت کریں، تو یہ درست ہے اور اس طرح نفع کمانا حلال ہے، لیکن اگر آپ مطلوبہ مال کو خریدے اور قبضہ کیے بغیر صرف اشتہار لگا کر آگے فروخت کردیں اور پھر اپنے خریدار کو ہول سیلر سے ہی وہ مال پہنچوائیں (یعنی ڈیلیوری کروائیں)، تو اس صورت میں آپ کے لیے نفع کمانا درست نہیں ہوگا۔ لہٰذا اگر آپ کے لیے وہ چیز ہول سیلر سے خرید کر اپنے قبضے میں لینے کے بعد خریدار تک پہنچانے کی کوئی صورت نہ ہو، تو ایسی صورت میں کمیشن پر کام کرلینا چاہیے۔

Address

Shah Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dates & Foods posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dates & Foods:

Share