06/04/2026
بختیار آباد تا لہڑی روڈ تعمیر کے محض چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، جو ٹھیکیدار کی ناقص منصوبہ بندی اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کو ظاہر کرتا ہے۔ اس صورتحال نے عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
خصوصاً اس سڑک پر واقع پل میں گہری دراڑیں پڑ چکی ہیں، جو کسی بھی وقت منہدم ہو سکتی ہیں اور کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ لہٰذا تمام مسافروں، ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران انتہائی احتیاط برتیں۔
ہم اعلیٰ حکام، بالخصوصCM بلوچستان کور کمانڈر بلوچستان اور آئی جی ایف سی بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ سڑک کے ٹھیکیدار اور متعلقہ محکمہ کے خلاف فوری طور پر انکوائری کی جائے اور ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔