Real world information

Real world information World [email protected]
https://www.youtube.com/ world �� REAL INFORMATION

نیتن یاہو کی گرفتاری پر ظہران ممدانی کا بیان، اسرئیلی سفیر بھڑک اٹھا نیتن یاہو کی گرفتاری پر ظہران ممدانی کا بیان، اسرئی...
19/07/2026

نیتن یاہو کی گرفتاری پر ظہران ممدانی کا بیان، اسرئیلی سفیر بھڑک اٹھا

نیتن یاہو کی گرفتاری پر ظہران ممدانی کا بیان، اسرئیلی سفیر بھڑک اٹھا
کیپشن: فائل فوٹو
ویب ڈیسک: فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے کیلئے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے جنگی مجرم ٹھہرائے گئے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجامن نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کے حوالے سے نیویار ک کے مئیر ظہران ممدانی کے بیان پر اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ممدانی پر اپنی میئر کی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے دشمنی بھڑکانے اور سرخیاں بٹورنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کو گرفتار کیا جانا چاہئے تو وہ خود ممدانی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ان کے پاس ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس دوران، محصور علاقے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے کیلئے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے جنگی مجرم ٹھہرائے گئے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجامن نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا قانونی اختیار ہے یا نہیں۔ ممدانی کے اس اعلان پر اسرائیلی خیمے کی طرف سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ممدانی نے ’دی نیویارک ٹائمز‘ کو بتایا کہ ان کا ماننا ہے کہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو ’دی ہیگ‘ (نیدرلینڈز کا شہر جہاں آئی سی سی کا صدر دفتر ہے) میں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ” نیتن یاہو جنگی مجرم ہیں جن پر آئی سی سی کی طرف سے فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ ممدانی نے اعتراف کیا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ آیا انکے پاس نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو کسی غیر ملکی لیڈر کو حراست میں لینے کا حکم دینے کا اختیار ہے، لیکن وہ شہر کی قانونی ٹیم کے ساتھ اس معاملے پر سرگرمی سے بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”نیویارک شہر میں قانون مجھے جو بھی کرنے کی اجازت دے گا، ہم وہی کریں گے۔

واضح رہے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی )نے 2024 میں جاری کردہ ایک وارنٹ میں کہا تھا کہ اس کے پاس اس بات پر یقین کرنے کیلئے معقول وجوہات ہیں کہ 7 اکتوبر2023 کے حماس کے حملے کے بعد غزہ میں اسرائیل کی فوجی جارحیت سے متعلق مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کیلئے نیتن یاہو ذمہ دار ہیں۔ ممدانی جو اس سے قبل بھی اسرائیل کو ” نسل پرست حکومت“قرار دے چکے ہیں، ماضی میں یہ عہد کر چکے ہیں کہ وہ عدالت کو مطلوب نیتن یاہو اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف آئی سی سی کے گرفتاری کے وارنٹ نافذ کرنے کیلئےپولیس کو بھیجیں گے۔ واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے نیویارک میں واقع صدر دفتر میں ستمبر میں جنرل اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں بڑی تعداد میں عالمی لیڈران شرکت کریں گے۔

اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے ممدانی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئےایک پوسٹ میں انہوں نے ممدانی پر اپنی میئر کی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے دشمنی بھڑکانے اور سرخیاں بٹورنے کا الزام لگایا۔ ڈینن نے لکھا کہ ”اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نیویارک آئیں گے،فخر کے ساتھ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور دنیا کے سامنے کھڑے ہو کر اسرائیل کا سچ بیان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو گرفتار کیا جانا چاہئے تو وہ خود ممدانی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل، نیتن یاہو نے ممدانی پر حماس کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے نیویارک کے ایک ریڈیو شو میں کہا تھا کہ ”میرا خیال ہے کہ ممدانی خفیہ طور پر امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔


AR

17/06/2026

Hi

Charagh lightness
24/05/2026

Charagh lightness

اویــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــس راھمــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــونقرآن اور حدیث کے مطاب...
23/05/2026

اویــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــس راھمــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــون
قرآن اور حدیث کے مطابق، حشر کا میدان اسی زمین پر لگے گا، لیکن یہ زمین موجودہ زمین جیسی نہیں ہوگی۔ اللہ تعالیٰ اس پوری کائنات کو بدل دے گا۔

قرآنِ کریم میں ارشاد ہے:
"جس دن یہ زمین دوسری زمین سے بدل دی جائے گی اور آسمان بھی بدل دیے جائیں گے۔" (سورہ ابراہیم: 48)۔

​صحیح بخاری کی حدیث کے مطابق،

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"قیامت کے دن لوگوں کو ایسی زمین پر جمع کیا جائے گا جو سفید سرخی مائل ہوگی

اور میدے کی روٹی کی طرح صاف ہوگی۔

اس میں کسی کا کوئی نشان (گھر، پہاڑ یا درخت) نہیں ہوگا۔"

​یہ زمین بالکل ہموار ہوگی، نہ اس میں کوئی موڑ ہوگا، نہ کوئی پہاڑ اور نہ ہی کوئی چھپنے کی جگہ۔

روایات کے مطابق یہ میدان موجودہ سرزمینِ شام کے مقام پر ہوگا، جہاں تمام انسانیت کو جمع کیا جائے گا۔

​​قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی تجلی اور اس کا عرش عدل و انصاف کے لیے میدانِ حشر میں لایا جائے گا۔

​قرآن میں ذکر ہے کہ اس دن آٹھ فرشتے اللہ کے عرش کو اٹھائے ہوئے ہوں گے۔

"اور آپ کے رب کے عرش کو اس دن آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔" (سورہ الحاقہ: 17)۔

​اس دن سورج بالکل قریب (ایک میل کے فاصلے پر) ہوگا اور کوئی سایہ نہیں ہوگا۔

صرف اللہ کے عرش کا سایہ ہوگا۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ سات خوش نصیب لوگ ایسے ہوں گے جنہیں اللہ اس دن اپنے عرش کے سائے میں جگہ دے گا جب اس کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔

​میدانِ حشر میں جب حساب کتاب شروع ہوگا، تو اللہ تعالیٰ اپنے عرش پر جلوہ افروز ہو کر بندوں کے درمیان فیصلہ فرمائے گا۔

اس وقت تمام انبیاء، فرشتے اور انسان اللہ کی ہیبت سے لرز رہے ہوں گے۔

​​میدانِ حشر کی جگہ کے حوالے سے یہ بات بھی اہم ہے کہ:
​وہاں پیاس کی شدت ہوگی اور لوگ اپنے پسینے میں غرق ہوں گے۔

​صرف حوضِ کوثر پر مومنوں کو پانی نصیب ہوگا۔

​نبی کریم ﷺ مقامِ محمود پر سجدہ ریز ہو کر اللہ سے حساب شروع کرنے کی شفاعت کریں گے۔

میدانِ حشر اسی بدلی ہوئی زمین (سفید چٹیل میدان) پر ہوگا اور اللہ کا عرش عظیم فرشتوں کے ذریعے وہاں لایا جائے گا جہاں عدل کا ترازو قائم ہوگا۔

23/05/2026

Molana Tariq Jameel emotional bayan

16/05/2026

جپان جي تاريخ

Address

Umerkot Sindh
Sindh
04444

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Real world information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Real world information:

Shortcuts

Share

Category