Be positive

Be positive Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Be positive, Grocers, Murtaza abad astana skardu, Skardu.

24/04/2025

پنگا لینا ہم سے؟ ہماری فوج اعلیٰ ہے، فولادی حوصلوں والی، دشمن کے ہر وار کا جواب دینے والی!
ہم نہ ڈرتے ہیں، نہ جھکتے ہیں — کیونکہ ہماری پشت پر ہے پاکستان کی شان، *پاک فوج*! 💪🇵🇰

24/04/2025

یہ وہ تحریر ہے
جس سے میں خود موٹیویشن لیتا ہوں
شیر اور شارک دونوں پیشہ ور شکاری ہیں لیکن شیر سمندر میں شکار نہیں کرسکتا اور شارک خشکی پر شکار نہیں کر سکتی۔ شیر کو سمندر میں شکار نہ کر پانے کیوجہ سے ناکارہ نہیں کہا جا سکتا اور شارک کو جنگل میں شکار نہ کر پانے کیوجہ سے ناکارہ نہیں کہا جا سکتا۔ دونوں کی اپنی اپنی حدود ہیں جہاں وہ بہترین ہیں۔

اگر گلاب کی خوشبو ٹماٹر سے اچھی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے کھانا تیار کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایک کا موازنہ دوسرے کے ساتھ نہ کریں۔

آپ کی اپنی ایک طاقت ہے اسے تلاش کریں اور اس کے مطابق خود کو تیار کریں۔

کہتے ہیں ہر وہ جاندار جو آج دنیا میں موجود ہے حضرت نوح کی کشتی میں موجود تھا جس میں گھونگا بھی شامل ہے۔

اگر خُدا ایک گھونگے کا نوحؑ کی کشتی تک پہنچنے کا انتظار کر سکتا ہے تو وہ خُدا آپ مجھ پر بھی اپنے فضل کا دروازہ اُس وقت تک بند نہیں کرے گا جب تک کہ آپ زندگی میں اپنے متوقع مقام تک نہیں پہنچ جاتے۔

کبھی خود کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھیں بلکہ ہمیشہ خود سے اچھی اُمیدیں وابستہ رکھیں۔

یاد رکھیں ٹوٹا ہوا رنگین قلم بھی رنگ بھرنے کے قابل ہوتا ہے۔

اپنے اختتام تک پہنچنے سے پہلے خود کو بہتر کاموں کے استعمال میں لے آئیں۔

وقت کا بدترین استعمال اسے خود کا دوسروں کے ساتھ موازنہ کرنے میں ضائع کرنا ہے

مویشی گھاس کھانے سے موٹے تازے ہو جاتے ہیں جبکہ یہی گھاس اگر درندے کھانے لگ جائیں تو وہ اسکی وجہ سے مر سکتے ہیں۔

کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ نہ کریں اپنی دوڑ اپنی رفتار سے مکمل کریں جو طریقہ کسی اور کی کامیابی کی وجہ بنا۔ ضروری نہیں کہ آپ کیلئے بھی سازگرہو

خُدا کے عطاء کردہ تحفوں نعمتوں اور صلاحیتوں پر نظر رکھیں اور اُن تحفوں سے حسد کرنے سے باز رہیں جو خُدا نے دوسروں کو دیے ہیں۔

*خوش رہیں سلامت رہیں*

09/04/2025

"Tujh se ek baar milna chahta hoon..."
(ek khat, tere naam)

تجھے دیکھا نہیں برسوں سے
نہ تیری آواز سنی، نہ تیرا چہرہ
مگر دل ہے کہ اب بھی، تجھے تیری خوشبو سے پہچان لیتا ہے۔

کبھی کبھی دل چاہتا ہے
کہ ایک لمحے کو، بس ایک پل کے لیے
تجھے سامنے پا لوں
تجھے دیکھوں…
تجھ سے لپٹ جاؤں
اور کہہ دوں
کہ "میں اب بھی ویسا ہی ہوں
جیسے اُس دن تھا
جب تو گئی تھی…"

میں جانتا ہوں
زندگی نے تجھے کسی اور کے نام کر دیا
اور میرے ہاتھ فقط تیری یادیں رہ گئیں
لیکن یہ یادیں…
یہ میرے دل کا آخری سہارا ہیں۔

کاش!
وقت ایک پل کو رک جائے
قسمت تھم جائے
اور میں تجھے وہ سب کہہ سکوں
جو سالوں سے سینے میں دبا ہے۔

لیکن اگر نہ ہو سکا…
تو بس یہ جان لے
کہ تو آج بھی میرے دل کی شہزادی ہے
اور میں،
تجھے ہمیشہ خاموشی سے دعاؤں میں لپیٹ کر رکھوں گا۔

تیرا،
ہمیشہ سے…

14/02/2025

Address

Murtaza Abad Astana Skardu
Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Be positive posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category