23/01/2026
اسلام علیکم دوستو جیسا کہ آپ نے دیکھا کہ اس زاکر سائین بخش مناظری نے کچھ سیکنڈ کی کلپ میں 4 باطل دعوی کیے
ملاحظہ فرمائیں
باطل دعوی نمبر1: جنت دینی کی طاقت معصوم رکھتا ہے گنھگار نہیں ؟
الجواب: ایک تو ان کے نزدیک 14 معصوم ہیں
جس پر ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تو متفق ہیں مگر باقی 13 پر کوئی نص موجود نہین کہ وہ خطا سے معصوم ہوں
خیر مگر پھر بھی جہاں تک جنت دینے کا وعدہ ہے وہ خداوند عالم کا ہے جو قرآن کریم فرقان حمید میں واضح محکم آیت میں موجود ہے
﴿إِنَّ اللَّهَ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ﴾
📖 سورۃ الحج: 69
ترجمہ:
بے شک اللہ قیامت کے دن تمہارے درمیان ان باتوں میں
فیصلہ فرمائے گا جن میں تم اختلاف کرتے تھے۔
نبی ﷺ سفارش کریں گے (باذنِ اللہ)،
فرشتے عمل لکھیں گے،
مگر فیصلہ اور داخلہ جنت یا جہنم کا اختیار صرف اللہ کے پاس ہے۔
بطل دعوی 2: معصومیت ان کے عصمت کی دلیل ہے ؟
الجواب: ان کی معصومیت ہی بے دلیل ہے😂 اس میں ہم کیا بولیں۔
جس طرح رسول کی معصومیت پر نص موجود ہے
يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ
نبی ﷺ اپنی خواہش سے کچھ نہیں کہتے، جو کہتے ہیں وہ وحی ہوتی ہے۔
➡️ یہ آیت بتاتی ہے کہ دین کے معاملے میں نبی ﷺ خطا نہیں کرتے۔
کیا امامت کے لیے بھی ایسی کوئی دلیل موجود ہے ؟
باطل دعوی3:کہتا ہے کہ صحابہ کا احترام اپنی جگہ مگر جنت وہ دینگے جو گنھگار نہ ہو اور معصومیں پاک پیدا کیے گئے ہیں دوسرے یہاں پاک کیے گئے ہیں۔
الجواب: کم سے کم اتنا تو مان گئے کہ پاک کیے گئے ہیں خیر
جہاں تک بات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی ہے تو وہ قرآن مجید کی نص قطعی سے ثابت ہے کہ سارے کے سارے جنتی ہیں ﴿كُلًّا وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَىٰ﴾
(سورۃ الحدید: 10)
باطل دعوی4:سنی بھی پنجتن پاک کہتے ہیں کچھ بڑھا کیون نہیں دیتے؟
الجواب: جو ایسا کہتے ہیں اصل میں وہ اپنے دین اسلام سے ناواقف اور باطل نظریات کا شکار ہیں
رہی اھلسنت کا متفقہ عقیدہ ہے کہ نبی خاتم النبیین والمعصومین ہے اس کا انکار کفر ہے
پنجتن میں نبی کا سوا جن چار کا ذکر ہے یعنی
سیدنا علی المرتضیٰ علیہ السلام
سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیھا
سیدنا حسنین علیہم السلام
ان سے بھی بڑہ کر کوئی پاک ہے تو وہ ہیں امھات المومنین جن کے اللہ نے قرآن مجید میں فرمایا
﴿إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا﴾
(الاحزاب: 33)
نتیجہ : کہ پنجتن پاک کہنا بھی غلط نہیں مگر یہاں محدود کرنا بھی غلط ہے اور نبی کے سوا دوسروں کو معصوم عن الخطا ماننا بھی کفر اور ختم کا انکار ہے
اللہ ہم سب کو سمجھنے کی توفیق دے۔
تحریر نصراللہ محمد عمرخان جسکانی
جسکانی میڈیکل اسٹور
عبدالرشید جاگیرانی A***n Turk وقاص احمد