Atal Qallandar

Call

Atal Qallandar personal info

07/08/2026

💔 تحریک احتساب شانگلہ
پوسٹ کو شئیر کریں 🥲

کوئٹہ کے المناک کوئلہ کان حادثے میں شہداء کی تلاش اور ریسکیو کے لیے شانگلہ کا ایک بہادر نوجوان اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ مائن کے اندر اترا۔ بدقسمتی سے اس کے تینوں ساتھی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ یہ نوجوان شدید زہریلی گیس سے متاثر ہو کر زندہ تو بچ گیا، مگر اطلاعات کے مطابق اس کے دونوں گردے متاثر ہو چکے ہیں اور وہ اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ تاحال نہ متعلقہ مائن کمپنی نے اس کی مناسب خبر گیری کی اور نہ ہی متعلقہ حکام کی جانب سے مؤثر اقدامات سامنے آئے۔

تحریک احتساب شانگلہ حکومت، متعلقہ اداروں اور مائن کمپنی سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس بہادر نوجوان کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، علاج کے تمام اخراجات اٹھائے جائیں، اور اگر ضرورت ہو تو اسے کسی بڑے یا خصوصی ہسپتال منتقل کیا جائے۔

آئیے، اس نوجوان کی زندگی بچانے کے لیے اس آواز کو زیادہ سے زیادہ آگے پہنچائیں۔

اللہ تعالیٰ اسے جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

#شانگلہ #مزدور #انصاف

Address

Swat

Telephone

+923448254690

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Atal Qallandar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share