DR mehboob hussain jarrah

DR mehboob hussain jarrah this is my own web page so plz visit

29/04/2024

تلہ گنگ بھرپور کلرکہار روڈ کا یہ مقام جہاں سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ مکمل ٹوٹ پھوٹ گیا ہے نجی منی ڈیم کی وجہ سے اس کے کنارے لگی حفاظتی دیوار کی بنیادیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں ۔اس کے علاؤہ ناقص تعمیر اور ہیوی ٹریفک کی وجہ سے یہ روڈ مکمل ٹوٹ تباہ ہو چکا ہے جس سے بہت بڑی ابادی کو تلہ گنگ شہر آنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان اور ایم این اے سردار غلام عباس اس پر خصوصی توجہ دیں اور اس روڈ کی معیاری تعمیر کی جائے ۔

03/01/2024
26/07/2022

کسی ایک کی خاطر تمام کو سائیڈ لائن کرنا توازن کو یکطرفہ کرنا ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے المیہ یہ ہے سیاسی جمہوری جماعتیں اپنے اختیارات کی جنگ لڑی رہی ہیں جبکہ عوام اپنے حقوق کی۔ آخر کون اس ملک کو سنبھالے گا۔ ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے خدارا ملک کی سوچیں۔

آج سے  عمران خان پر تنقید ختم بھلے وہ برا کریں لیکن  سب اچھا لکھوں گا!!!!!! کل بروز ہفتہ میرے لئے بہت خوش گوار گزرا جب م...
08/05/2022

آج سے عمران خان پر تنقید ختم بھلے وہ برا کریں لیکن سب اچھا لکھوں گا!!!!!!
کل بروز ہفتہ میرے لئے بہت خوش گوار گزرا جب میرے بہت ہی پیارے اور مخلص دوست ظ۔۔۔۔ جو ماضی میں تو مختلف جماعتوں کے ساتھ تھے اور ماشاء اللہ ق لیگ کے اہم رہنماء بھی ہیں لیکن آج کل خان کے بہت بڑے پیڈسٹل فین 😁😁😁😁 ہیں جب سے خان اور ان کی قوم یوتھ پر اصلاحی گفت و شنید کی تو میرے پیارے دوست بھائی مجھ سے پیار بھرے انداز میں خفا رہنے لگے انہیں ہر طرح کی تاویلیں دیں لیکن برف پگھلنے میں نہ آئی ہمارے ایک مشترکہ دوست ع۔۔۔۔۔ نے جو خود بھی اس رویے کا شکار تھے انہیں خدا بھلا کرے پتہ نہیں کہاں سے سوجھی کہ وہ کل آئے اور مجھے فون کیا کہ سرگودھا روڈ پر آجائیں کھانا اکھٹا کھانا ہے وہاں میرے پیارے مخلص بھائی ظ۔۔۔۔۔۔ صاحب بھی موجود تھے بڑے پرتکاف انداز سے ملے خوشی ہوئی کہ دوست اصلاحی گفت وشنید پر اب شاید راضی ہوگئے ہیں جب مشترکہ دوست ع۔۔۔۔ نے کہا کہ آج کا کھانا ظ۔۔۔۔۔ صاحب کی طرف سے ہے تو میری خوشی اور بھی دیدنی ہوگئی ہے چونکہ ہم اکثر ایک دوسرے کی دعوت کرتے رہتے تھے لیکن جب سے عمران خان کی حکومت آئی تھی اس نے ہماری دعوتیں بھی ختم کروا دیں کل سے الحمد اللہ وہ بھی بحال ہوگئی ہیں ۔ خیر سرگودھا روڈ پر واقع ہوٹل پر جا کر میری مرضی سے بکرا کڑاہی بنوائی گئی ۔ خوب گپ شپ ہوئی اور نتیجہ یہ نکلا کہ کڑاہی کھانے کے بعد اب خان صاحب کے قصیدے پڑھنے ہیں وہ اچھا کریں یا برا بس سب اچھا کا راگ الاپتے رہنا ہے ۔ تو دوستوں کڑاہی میں نے کھا لی ہے اور اس کو حلال بھی کرنا ہے تو 🤭🤭🤭🤭🤭 آج سے میں بھی خان کا بھی پیڈسٹل فین سوری سیلنگ فین ہوگیا ہوں کیونکہ سیلنگ فین کہ ہوا چاروں طرف پھیلتی ہے اور اب مجھے خان کے قصیدے چاروں طرف پھیلانے ہیں تو سب سے پہلے قصیدہ یہ ہے کہ خان کی حکومت کو ناجائز طریقے سے ختم کیا گیا آج پھر ہمارے اوپر چور ڈاکو مسلط کردئیے گئے ہیں میری قوم کے بوڑھوں جوانوں مائیں بہنوں اب وقت آگیا ہے خان کا ساتھ دو اگر نہیں دیتے تو یہ چور ڈاکو ہمارے بچوں کے مستقبل کو تباہی و برباد کردیں گے ۔ میرے خیال میں آج کے لئے اتنا کافی ہے باقی شام کو اور کل کے لئے چھوڑ دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیر ہک واری فیر ۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹس جاری
07/05/2022

شیر ہک واری فیر ۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹس جاری

‏فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے کا  اضافہ کردیا20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1310 روپے مقرر
07/05/2022

‏فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے کا اضافہ کردیا

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1310 روپے مقرر

ایک منٹ کے لئے تصور کریں کہ آمدہ الیکشن میں پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان صاحب کے ساتھ اتحاد کرلے تو کیسا رہے گا ۔
18/04/2022

ایک منٹ کے لئے تصور کریں کہ آمدہ الیکشن میں پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان صاحب کے ساتھ اتحاد کرلے تو کیسا رہے گا ۔

لگتا ہے سانجھے کی  ہانڈی بیچ چوراہے میں ہی پھوٹ  رہی ہے ۔ حل صرف صاف اور شفاف الیکشن
17/04/2022

لگتا ہے سانجھے کی ہانڈی بیچ چوراہے میں ہی پھوٹ رہی ہے ۔ حل صرف صاف اور شفاف الیکشن

صرف ساڑھے تین سال کا عرصہ اور اقتدار سے محرومی۔ جاہ وجلال لشکر ہٹو بچو پروٹوکول کا خاتمہ قدرت کی طرف سے بڑی نشانیاں ہیں ...
16/04/2022

صرف ساڑھے تین سال کا عرصہ اور اقتدار سے محرومی۔ جاہ وجلال لشکر ہٹو بچو پروٹوکول کا خاتمہ قدرت کی طرف سے بڑی نشانیاں ہیں سدا بادشاہی صرف رب کی ہے ۔ آج جو اقتدار سے محروم ہوئے ہیں تنہائیوں میں بیٹھ کر اپنے ضمیر کو جھنجھوڑیں کہاں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں ۔

‏ایک شدید ترین یوتھئے  نے ٹویٹ کی خان کی شرٹس دو دو کروڑ میں بکی ہیں ،  92 کی وردی پانچ کروڑ اور دستخط شدہ بیٹ کئی کروڑو...
16/04/2022

‏ایک شدید ترین یوتھئے نے ٹویٹ کی خان کی شرٹس دو دو کروڑ میں بکی ہیں ، 92 کی وردی پانچ کروڑ اور دستخط شدہ بیٹ کئی کروڑوں میں اسے گھڑی بیچنے کی کیا ضرورت تھی؟

تھوڑی دیر بعد اگلی ٹویٹ آئی خان کو سو سو روپیہ چندہ دو تاکہ تحریک کامیابی سے چلائی جا سکے، اس چندے کیلئے اسپیشل ویب سائٹ بھی بنائی گئی ہے

او پیا جے کپتان، 😂
ان کی ان ہی دوغلی باتوں نے آج ان کا یہ حال کیا ہے باقی عوام سمجھ دار ہے

*▪️سری لنکا کا دیوالیہ ہونا غریب ممالک کے دیوالیہ ہونےکی جانب پہلا قدم ہوسکتا ہے، برطانوی جریدہ*برطانوی جریدے دی اکانومس...
16/04/2022

*▪️سری لنکا کا دیوالیہ ہونا غریب ممالک کے دیوالیہ ہونےکی جانب پہلا قدم ہوسکتا ہے، برطانوی جریدہ*

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کا دیوالیہ ہونا بہت سے غریب ممالک کے دیوالیہ ہونےکی جانب پہلا قدم ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور بلند شرح سود غریب ممالک کی مالیات کو متاثر کرتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غریب ممالک کے کل قرضوں کا تقریباً ایک تہائی سود پر مشتمل ہے۔ مالیاتی مشکلات اور افراط زر کا دباؤ حکومتوں کو ختم کرنے کیساتھ معیشت کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور تیونس میں خوراک اور توانائی کی بڑھتی قیمتیں بےامنی کو ہوا دے رہی ہیں۔ امریکا کو بھی اس بار کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اکانومسٹ کے مطابق یورپ کو بھی توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔ متعدد درمیانی آمدنی والے ممالک کو مختلف بحرانوں کا سامنا ہے۔ چین میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن ہے۔ ارجنٹائن غیرمستحکم قرضوں کے بوجھ تلے لڑکھڑا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غریب ممالک کو ہنگامی امداد فراہم کرنا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہوگیا ہے۔ جیو پولیٹیکل تنازع غریب دنیا کے معاشی مسائل کو مزید بدتر اور حل کرنا مشکل بنا رہا ہے۔

بشکریہ شفیق ملک احمد علی کاظمی پیشے سے وکیل خود کو ڈیموکریٹ کہتے ہیں، سوشل و پولیٹیکل سائنس پر انکا مشاہدہ بہت گہرا ہوتا...
16/04/2022

بشکریہ شفیق ملک

احمد علی کاظمی پیشے سے وکیل خود کو ڈیموکریٹ کہتے ہیں، سوشل و پولیٹیکل سائنس پر انکا مشاہدہ بہت گہرا ہوتا ہے۔
درج ذیل تحریر پڑھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں کہ کیا واقعی ایسا نہیں ہے۔۔؟

"عمران خان صاحب نے ملک میں شعور نہیں بلکہ سطحیت کو فروغ دیا ہے۔ تحریک انصاف کا حمایتی تعلیم یافتہ طبقہ اور نوجوان کسی مسئلے کی جزئیات اور تفصیلات سمجھنے سے قاصر ہیں۔ معشیت، سیاست، قانون اور دیگر معاملات پرر ان کی "پڑھی لکھی رائے" چند نعروں اور عمومی جملوں سے ذیادہ کچھ نہیں۔ یہ نعرے اور جملے مسائل کے حل کے لئے ہونے والی ہر بامقصد گفتگو پر فل سٹاپ لگا دیتے ہیں۔

معیشت کی بہتری یا ابتری کا مسئلہ دیکھ لیجئے۔ ترقی پذیر ممالک میں معیشت کی ابتری کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک وجہ کرپشن بھی ہے۔ اس سے کہیں اہم وجوہات بھی موجود ہیں۔ مثلا ریاست کے خرچ پر پلنے والے کاروباری ادارے جو ہمیشہ نقصان میں رہتے ہیں اور بجٹ پر ایک بہت بڑا بوجھ ہوتے ہیں۔ تاہم اس سنجیدہ گفتگو سے شعور یافتہ طبقے کا کچھ لینا دینا نہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ "پاکستان کرپشن کی وجہ سے برباد ہوا ہے اور ایک ایماندار حکمران ہی اسے ٹھیک کر سکتا ہے۔"

"خان نے عالمی فورمز میں اسلاموفوبیا پر بات کی۔" اسلاموفوبیا پر تنقید اور انتہا پسندی کی عذر خواہی میں کیا فرق ہوتا ہے۔ اسلاموفوبیا پاکستان اور پاکستانیوں کو کتنا متاثر کرتا ہے۔ کیا انگریزی زبان میں رواں گفتگو کر لینا اور نتیجتا کسی بھی کم اہم اور غیر متعلقہ موضوع پر کسی غیر متعلقہ فورم میں بات کرنا وقت اور توانائی کا ضیاع نہیں۔ اپنے ملک میں انتہا پسندی کو فروغ دینا اور چند عالمی فورمز پر لفظ اسلاموفوبیا کی جگالی کرنا کیسا ہے۔ کیا پاکستانی عوام کسی جماعت کو منتخب کرتے ہوئے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اسلاموفوبیا کا مسئلہ اٹھائے گا۔ یہ وہ تفصیلات ہیں جن کی طرف شعور یافتہ طبقہ نہیں جا سکتا۔

موجودہ معاملے کو دیکھ لیں۔ خان صاحب کے حامی معزز قانون دان کئی دن تک مسلسل فرماتے رہے کہ "آرٹیکل انہتر کے تحت پارلیمانی کاروائی کو استثنا حاصل ہے۔" آرٹیکل انہتر کہتا ہے کہ پارلیمانی کاروائی کو ضابطے کی کسی خلاف ورزی کی بنیاد پر چیلنج نہیں کیا جا سکتا جس کا مطلب یہ ہے کہ آئینی خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی چیلنج ہو سکتی ہے۔ "ضابطے کی خلاف ورزی" کی شرط وہ تفصیل ہے جو سطحی شور و غل میں گم ہو گئی ہے۔

"مداخلت مان لی گئی ہے۔" فرض کریں پاکستان کا دفتر خارجہ بھارتی سفیر سے کہتا ہے، "نریندر مودی کی موجودگی میں پاک بھارت تعلقات کبھی درست نہیں ہو سکتے۔ اگر کانگریس کسی طور ان کی حکومت ختم کر دے تو ہی بہتری آئے گی ورنہ نہیں۔" سفارتی مراسلے کے متعلق خان صاحب کی بیان کردہ تمام تفصیلات سچ مان بھی لی جائیں تو اس مراسلے کی خطرناک ترین تشریح یہی مثال ہے۔ نریندر مودی یہ کہنے میں حق بجانب ہونگے کہ کانگریس پاکستان کے ساتھ مل کر سازش کر رہی ہے یا وہ ذیادہ سے ذیادہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ تاہم آپ سطحیت زدہ دماغ آپریشن کے ذریعے کھول کر بھی اس میں یہ فرق ڈال دیں تو آنکھ کھلنے پر وہ شخص یہی کہے گا "مداخلت تو مان لی ہے۔"

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد، ہمارے ڈاکٹرز ، انجینئرز، اکاونٹینٹس اور دیگر پروفیشنلز، ہمارے تعلیم یافتہ حضرات اور ہمارے اساتذہ اس بیماری کا شکار ہیں۔ ہم پہلے ہی کچھ ایسے خاص ذہین لوگ نہیں تھے تاہم پچھلے دس سال میں تو ہمارے پڑھے لکھے طبقے کی ذہانت کا گراف انتہائی تیزی سے گرا ہے۔اگر ہم نے اہم مباحث کو نعروں کے حصار سے آزاد نہ کرایا تو سظحیت کا یہ آزار ملک و قوم کو کھا جائے گا۔"

Address

Dr MEHBOOOB JARRAH Street
Talagang
48100

Telephone

+923335925253

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DR mehboob hussain jarrah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DR mehboob hussain jarrah:

Share