SYED GOAT FORM

SYED GOAT FORM SHEEP SALE PURCHASE ONLY..

09/06/2025

🌴بکری پالن زندگی Goat farming life🌴
آپ نے تمام کاروبار چھوڑ کر بکریوں کے کام کو کیوں منتخب کیا ؟
ہم نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرامین دیکھ کر بکریاں پالنے کا فیصلہ کیا ۔

اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے
اور اُس نے چوپائے پیدا کیے جن میں تمہارے لیے گرمی حاصل کرنے کا سامان اور "" بہت سے فوائد "" بھی اور اُن ہی میں سے تم کھاتے بھی ہو ۔
سورة النحل آية 5

تمہارے لیے ان جانوروں میں ایک مقررہ وقت تک کچھ "" فوائد "" ہیں پھر ان کے حلال ہونے کی جگہ قدیم گھر کے پاس ہے ۔
سورة الحج آية 33

اور بلاشبہ تمہارے لیے مویشیوں میں یقیناً بڑی عبرت ہے ، جو ان کے پیٹ میں ہے ہم اس میں سے تمہیں پلاتے ہیں اور تمہارے لیے ان میں "" بہت سے دوسرے فائدے "" بھی ہیں اور انہی میں سے کچھ کو تم کھاتے بھی ہو ۔
سورة المؤمنون آية 21

اور اُن ( جانوروں ) میں اُن کے "" کئی فائدے"" ہیں اور پینے کی چیزیں بھی تو کیا وہ اب بھی شکر نہیں کرتے ؟
سورة يٰس آية 73

اور تمہارے لیے اُن میں ""کئی فائدے"" ہیں ۔ اور تاکہ تم اُن کے ذریعے سے اپنی ضرورت تک پہنچو جو تمہارے دلوں میں ہے اور اُن پر بھی اور کشتیوں پر بھی تمہیں سوار کیا جاتا ہے ۔
سورة غافر، سورةمومن. آية 80

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اے اللہ کے نبی کیا آپ نے بھی بکریاں چرائ ہیں ؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا ہاں ، میں نے بھی بکریاں چرائ ہیں یعنی پالی ہیں اور کوئ بھی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے بکریاں نہ رکھی ہوں ۔
صحیح البخاری حدیث 5453

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا بکریاں پالو کیونکہ ان میں برکت ہے۔
سنن ابنِ ماجہ حدیث 2304

ان آیات اور احادیث مبارکہ سے ہمیں پتہ چلا کہ
گوٹ فارمنگ (بکری پالن) سب سے زیادہ فائدہ مند کاروبار ہے۔
بکریاں پالو ، بکریاں پالنا تمام انبیاء کرام کی متفقہ سنت ہے ،
بکریاں بڑے جانوروں (اونٹ، بیل، گائے، بھینس) کی نسبت کم پیسوں میں ملتی ہیں ،
بڑے جانوروں کی نسبت نہایت کم خوراک کھاتی ہیں ،
بڑے جانوروں کی نسبت اسے رکھنا آسان ہے ،
بڑے جانوروں کی نسبت زیادہ بچے دیتی ہیں ،
بڑے جانوروں کی نسبت اس کے گوشت کی ڈیمانڈ زیادہ ہے ،
بڑے جانور دس ماہ بعد بچہ دیتے ہیں جبکہ بکریاں 5 ماہ بعد بچے دیتی ہیں ،
بڑے جانوروں کو چھت پر نہیں رکھ سکتے جبکہ بکریوں کو گھر کی چھت بھی رکھ سکتے ہیں،
بڑے جانور عورت نہیں سنبھال سکتی جبکہ گھر میں بکریاں رکھ کر سنبھال سکتی ہیں ، خوراک دے سکتی ہیں، صفائ کر سکتی ہیں اور دودھ بھی آسانی سے نکال سکتی ہیں،
بکریاں دودھ دیتی ہیں جو کہ ہر عمر کے بندے کی سب سے بہترین خوراک ہے ،
بکریوں کا دودھ کسی بھی وقت تازہ نکال سکتے ہیں اس کیلئے کسی فریج اے سی چلر کی ضرورت نہیں کہ اسے نکال کر سٹور رکھا جائے ،
ان کے دودھ سے خالص دیسی مکھن ، پنیر اور گھی بناتے ہیں جو کہ مختلف کھانوں میں استعمال ہوتا ہے ،
ہر محفل ومجلس میں ہر اکٹھ واجتماع میں شادی ہو یا وفات ، عقیقہ ہو یا عید کا موقع ، کوئی بھی پارٹی دعوت ہو بکرے کے ہی گوشت کی سب سے زیادہ مانگ ہوتی ہے ،
ان کے بالوں کو مختلف قسم کی مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے ،
ان کے فضلات مینگنیاں پیشاب کو پودوں کی بہترین نشوونما کیلئے بطورِ کھاد استعمال کرتے ہیں ،
ان کے چمڑے سے بہت سی اشیاء بنتی ہیں جو کہ بہت مہنگی فروخت ہوتی ہیں جیسے لیدر کے کوٹ جیکٹ جوتے وغیرہ ،
انبیاء کرام سے محبت کرنے والا ہر امیر وغریب انہیں اپنے گھر میں رکھنا باعثِ سعادت سمجھتا ہے کیونکہ یہ سنتِ انبیاء ہے۔

08/06/2025

Dumba quarbani 2025.

06/06/2025

‏عیدالاضحی ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ 4 ﮐﮭﺮﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﮐﺎ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻫﻮتا ہے، ﺗﻘﺮﯾﺒﺄ 23 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻗصائی ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﻤﺎتے ہیں۔
‏3 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﭼﺎﺭﮮ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ والے ﮐﻤﺎتے ہیں۔ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻋﯿﺪ ﭘﺮ ﻫﻮتا ہے۔
‏⁧‫ #ﻧﺘﯿجہ‬⁩ : ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ملتی ہے ﮐﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﭼﺎﺭﻩ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتا ہے.
‏ﺩیہاﺗﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﻗﯿﻤﺖ ملتی ہے۔
‏اربوں روپے ﮔﺎﮌﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﻻﻧﮯ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍلے کماتے ہیں۔
‏ﺑﻌﺪ ﺍﺯﺍﮞ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ لیے مہنگا ﮔﻮﺷﺖ ﻣﻔﺖ ﻣﯿﮟ ملتا ہے ,
‏ﮐﮭﺎﻟﯿﮟ ﮐﺌﯽ ﺳﻮ ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتی ﻫﯿﮟ ,
‏ﭼﻤﮍﮮ ﮐﯽ ﻓﯿﮑﭩﺮﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﺎﻡ ملتا ہے,
‏یہ ﺳﺐ ﭘﯿسہ ﺟﺲ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮐﻤﺎﯾﺎ ﻫﮯ ﻭﻩ ﺍﭘﻨﯽ ﺿﺮﻭﺭﯾﺎﺕ ﭘﺮ ﺟﺐ ﺧﺮﭺ ﮐﺮتے ہیں ﺗﻮ نا ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺘﻨﮯ ﮐﮭﺮﺏ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﻩ ﻫﻮتا ہے ...
‏یہ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﻮ ﺻﺮﻑ ﮔﻮﺷﺖ نہیں ﮐﮭﻼﺗﯽ , ﺑﻠکہ ﺁﺋﻨﺪﻩ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﻝ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺪﻭﺑﺴﺖ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ,
‏ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﮐﻮٸی ﻣﻠﮏ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺍﺭﺑﻮﮞ ﺭﻭﭘﮯ ﺍﻣﯿﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﭨﯿﮑﺲ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﭘﯿسہ ﻏریبوﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻧﭩﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﮮ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﻓﺎﺋﺪﻩ نہیں ہوتا ﺟﺘﻨﺎ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﺣﮑﻢ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﻓﺎﺋﺪﻩ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ,
‏ﺍﮐﻨﺎﻣﮑﺲ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﮐﻮﻟﯿﺸﻦ ﺁﻑ ﻭﯾﻠﺘﮫ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﭼﮑﺮ ﺷﺮﻭﻉ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ کہ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺣﺴﺎﺏ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﻋﻘﻞ ﺩﻧﮓ ﺭﻩ ﺟﺎﺗﯽ ﻫﮯ ...
‏⁧‫ ‬⁩

‏*فَبِـاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ*❤️😢

Following

06/06/2025

"لیلا 🐑
جو لوگ شوقیہ "لیلے" پالتے ہیں، وہ اچھی طرح جانتے ہیں، کہ کچھ دن اگر لیلے کو تھوڑا پیار دیا جائے، اسکی دم پر ہاتھ پھیرا جائے، اپنے منہ نکال کر روٹی کا ٹکڑا کھلایا جائے تو، لیلا اتنا تابعدار ہو جاتا ہے کہ اسکو رسی ڈالنے کہ ضرورت نہیں رہتی، وہ بغیر رسی کے مالک کے پیچھے پیچھے گھومتا رہے گا، مالک گھڑی بھر کے لیے بھی اگر اسکی آنکھ سے دور ہو گا تو وہ میانک میانک کر پورا گھر آسمان پر اٹھا لیتا یے، یہ خاصیت کسی اور پالتو جانور میں نہیں ہوتی،
اصل میں لیلا ایک بیوقوف جانور یے، وہ ہر وقت آپکے پیچھے پیچھے ہو گا، اگر آپ واش روم گھسیں گے تو وہ بھی پیچھے گھس جائے گا، لیلے کو اس بات کا کوئی شعور نہیں کہ مالک کیا کر رہا ہے کیا نہیں، اسکو بس مالک نظروں کے سامنے چاہییے،

نوٹ :- لیلے کو رسی اسکے بھاگنے کی وجہ سے نہیں ڈالی جاتی اسکے بیوقوف ہونے کی وجہ سے ڈالی جاتی ہے ۔

04/06/2025

Address

Tarbela

Telephone

+923315678927

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SYED GOAT FORM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share