Taunsa Digital

Taunsa Digital wow

ضلع ڈیرہ غازیخان  *ڈیرہ غازیخان پولیس ماہ مئی 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری ، 17 گینگز کے 52 ممبران گرفتار ، 01 کروڑ 94 ہز...
01/06/2026

ضلع ڈیرہ غازیخان

*ڈیرہ غازیخان پولیس ماہ مئی 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری ، 17 گینگز کے 52 ممبران گرفتار ، 01 کروڑ 94 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری اصل مالکان کے حوالے، 04 پولیس مقابلوں کے دوران 02 ڈاکو ہلاک اور 02 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار*

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان پولیس کی ماہ مئی 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری ، پولیس نے *17 گینگز کے 52 ممبران گرفتار* کر کے *01 کروڑ 94 ہزار روپے* سے زائد کی ریکوری کر کے اصل مالکان کے حوالے کی اور *04 پولیس مقابلوں کے دوران 02 ڈاکو ہلاک اور 02 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا* ۔ ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے بتایا کہ مئی 2026کے دوران کریمنلز کے خلاف آپریشن کیے گئے جنکی بدولت کرائم کا گراف نہ صرف نیچے آیا بلکہ ریکارڈ ریکوری تقریباً *01 کروڑ 94 ہزار روپے* سے زائدبھی کی گئی ۔ ماہ مئی کے دوران ڈیرہ غازیخان پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب *366 مجرمان اشتہاری اور34عدالتی مفروران گرفتار کیے* ۔ منشیات کے خلاف الگ سے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے *59مقدمات* درج کر *کے57.570گرام چرس،0.03کلو گرام آئس ، 11کلو گرام بھنگ ، 476 لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے شراب فروشوں کو گرفتار کیا* ۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے *95 مقدمات درج کرتے ہوئے 11 کلاشنکوف ، 02 رائفل ،03بندوق ،83پسٹل اور 244 گولیاں* برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے کہا کہ *وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن "محفوظ پنجاب " کے* سلسلہ میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کا فرض اور اولین ترجیح ہے ۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرایہ داروں ، مشکوک افراد، منشیات فروشوں ، عورتوں اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں ، سودخوروں ، چوروں ڈاکوؤں اور قبضہ گروپوں سے متعلق معلومات دفتر آکر دیں تاکہ ہم سب مل کر ضلع ڈیرہ غازیخان میں امن و امان اور قانون کی بالا دستی و حکمرانی قائم کر سکیں ۔

ڈیرہ غازیخان *محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی تمام ایس ڈی پی...
01/06/2026

ڈیرہ غازیخان

*محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ویڈیو لنک میٹنگ کے دوران ہدایات*

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال، مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر *945* مجالس اور *456* جلوس منعقد ہوں گے، جن کے لیے جامع اور مؤثر سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود تمام امام بارگاہوں کا فوری طور پر فزیکل وزٹ کیا جائے، سیکیورٹی آڈٹ مکمل کیا جائے اور سیکیورٹی کے حوالے سے موجود تمام نقائص کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔ انہوں نے امام بارگاہوں کے متولیان، امن کمیٹیوں کے اراکین، علماء کرام اور دیگر بااثر شخصیات کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنے اور باقاعدہ میٹنگز منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔

ڈی پی او نے ہدایت جاری کی کہ امام بارگاہوں پر پولیس کے ساتھ فرائض سرانجام دینے والے رضاکاروں (وولنٹیئرز) کی تربیت جلد از جلد مکمل کی جائے۔ یہ تربیتی پروگرام متعلقہ سرکلز میں ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں منعقد ہوں گے، جن میں رضاکاروں کو سرچنگ کے طریقہ کار، میٹل ڈیٹکٹر کے مؤثر استعمال اور مشکوک افراد کی شناخت کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ امام بارگاہوں، جلوسوں کے روٹس، حساس مقامات اور ان کے قرب و جوار میں سرچ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے جلوسوں کے روٹس پر قائم دکانوں اور کاروباری مراکز کے مالکان سے ملاقاتوں اور آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی تاکہ سیکیورٹی انتظامات میں عوامی تعاون حاصل کیا جا سکے۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے تمام افسران کو الرٹ رہنے، فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے اور سیکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔

01/06/2026
26/07/2025

💥لیہ تونسہ پل کے قریب افسوسناک واقعہ!💥

کام کے دوران ایکسیویٹر دریا میں گر کر مکمل طور پر ڈوب گیا — دل دہلا دینے والے مناظر منظرعام پر آگئے!

🎥 ویڈیو دیکھیں: کس طرح مشین آہستہ آہستہ دریا کی گہرائی میں گم ہو گئی
👇👇

#لیہ #تونسہ

25/07/2025

نئی تاریخ رقم
پانی پر ریل گاڑی — پاکستان دنیا میں بازی لے گیا

22/07/2025

چوروں نے اب چوری کو بھی نیا لیول دے دیا! مارکیٹ میں پیش آئی ایسی حیران کن واردات جس نے سب کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔
نہ تالہ ٹوٹا، نہ دروازہ کھلا، مگر سامان غائب!

22/07/2025

📱☎️📟📞🔌🖲️🖱️🖨️⌨️💻🖥️🔩🪛🗜️🧰📐📏🖇️

22/07/2025

تونسہ شریف: دریائے سندھ میں سیلابی ریلے داخل، کئی دیہات زیر آب
بیٹ کے متعدد علاقے پانی کی لپیٹ میں، مکانات اور فصلیں متاثر

بابوسر چلاس روڈ سيلابی ريلے کی نظر ہو گیا ۔سیا حوں کی کچھ گاڑیاں لا پتہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔                    ...
22/07/2025

بابوسر چلاس روڈ سيلابی ريلے کی نظر ہو گیا ۔سیا حوں کی کچھ گاڑیاں لا پتہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

Address

Taunsa
Taunsa
32100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taunsa Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category