Ramzan Cattle Breeders RCB Farm

Ramzan Cattle Breeders RCB Farm “Fresh milk, healthy cows � | Ramzan Cattle Breeders – RCB Farm”

Shaiwal jersey cross cow
12/06/2026

Shaiwal jersey cross cow

جانوروں کی خوراک میں کم از کم 6 گھنٹے کا وقفہ رکھنے کے فائدےصبح جانوروں کو چارہ ونڈا پیٹ بھر کھلانے کے بعد انکے آگے سے ک...
02/06/2026

جانوروں کی خوراک میں کم از کم 6 گھنٹے کا وقفہ رکھنے کے فائدے
صبح جانوروں کو چارہ ونڈا پیٹ بھر کھلانے کے بعد انکے آگے سے کھرلیوں سے بچا چارہ اٹھا لیں اور کھرلیاں صاف کر دیں تاکہ جانور آرام سے بیٹھ کر جگالی کریں۔

اور کم از کم 6 گھنٹے تک جانور کو دوبارہ خوراک نہ دیں صرف پینے کے لیے تازہ پانی دیں اور جانور کو آرام دہ جگہ رکھیں جہاں وہ آرام سے بیٹھ سکے اور خوب جگالی کرے تاکہ اسکی کھائی ہوئی خوراک اچھی طرح ہضم ہو اور اسکا معدہ درست رہے۔

اس طرح اسکے دودھ کی پیداوار میں بھی زبردست اضافہ ہوگا اور جانور صحت مند بھی رہے گا۔

یاد رکھیں ہر وقت جانور کے سامنے خوراک رکھنے سے جانور بار بار منہ مارتا رہتا ہے اس طرح اسکے معدے پر زیادہ بوجھ پڑتا ہے اور جب شام کو خوراک کا صحیح وقت ہوتا ہے تو جانور اچھے طریقے سے نہیں کھا پاتا جگالی بھی کم کرتا ہے جسکے نتیجے میں فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔

Beautiful 😍
01/06/2026

Beautiful 😍

بائی پاس فیٹ کیا ہےبائی پاس فیٹ ایک خاص قسم کی پروسیسڈ چربی ہے جو گائے، بھینس اور دوسرے دودھ دینے والے جانوروں کی خوراک ...
31/05/2026

بائی پاس فیٹ کیا ہے

بائی پاس فیٹ ایک خاص قسم کی پروسیسڈ چربی ہے جو گائے، بھینس اور دوسرے دودھ دینے والے جانوروں کی خوراک میں استعمال کی جاتی ہے۔ اسے بعض لوگ غلطی سے “بائی پاس سیڈ” بھی کہہ دیتے ہیں لیکن اصل میں یہ کوئی بیج نہیں ہوتا بلکہ ریفائنڈ اور تیار شدہ فیٹ (چربی) ہوتی ہے۔ اس کو خاص طریقے سے اس طرح بنایا جاتا ہے کہ یہ جانور کے پیٹ میں ٹوٹتی نہیں بلکہ سیدھا آنتوں تک پہنچ کر جسم کو طاقت اور انرجی دیتی ہے۔

یہ فیٹ عام طور پر پام آئل، سبزیوں کے تیل یا بعض اوقات انیمل فیٹس سے تیار کی جاتی ہے اور اسے جدید پروسیسنگ کے ذریعے چھوٹے دانوں یا گولیوں کی شکل دی جاتی ہے اسی وجہ سے مارکیٹ میں یہ دونوں ناموں سے مشہور ہے۔
بائی پاس فیٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ جانور کو بہت زیادہ انرجی فراہم کرتی ہے، جس سے جانور جلدی صحت مند، بھرا ہوا اور طاقتور نظر آتا ہے۔ دودھ دینے والے جانور میں یہ دودھ کی مقدار اور خاص طور پر دودھ کی فیٹ (چکنائی) کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ اسی طرح یہ کم خوراک میں بھی زیادہ طاقت دیتی ہے، گرمی کے موسم میں کمزوری کو کم کرتی ہے اور گابھن جانور کی طاقت کو برقرار رکھتی ہے۔
خوراک کے لحاظ سے بڑے جانور (گائے یا بھینس) کو روزانہ تقریباً 100 سے 200 گرام دیا جاتا ہے، جبکہ دودھ دینے والے زیادہ پیداوار والے جانور کو 150 سے 250 گرام تک دیا جا سکتا ہے۔ گابھن جانور کو نسبتاً کم یعنی 100 سے 150 گرام روزانہ دینا بہتر ہوتا ہے تاکہ ہاضمہ پر بوجھ نہ پڑے۔ چھوٹے یا کم عمر جانوروں کو 30 سے 80 گرام تک کم مقدار میں دیا جاتا ہے اور ہمیشہ آہستہ آہستہ شروع کرنا چاہیے۔
اسے اکیلا نہیں کھلایا جاتا بلکہ دانہ، چوکر، کھل یا مکمل راشن (TMR) میں ملا کر دیا جاتا ہے تاکہ جانور آسانی سے ہضم کر سکے۔ شروع میں کم مقدار سے آغاز کرنا ضروری ہے کیونکہ اچانک زیادہ دینے سے ہاضمے کے مسائل ہو سکتے ہیں۔
مختصر یہ کہ بائی پاس فیٹ ایک طاقتور انرجی سپلیمنٹ ہے جو جانور کو موٹا کرنے، دودھ بڑھانے اور جسمانی طاقت بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے، اگر اسے صحیح مقدار اور صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے

29/05/2026
جانور کو بچہ دینے کے بعد گرمیوں میں پینے کیلئے تازہ پانی اور اگر سردیاں ہوں تو نیم گرم پانی لازمی دیں اور بچے کو پیدائش ...
28/05/2026

جانور کو بچہ دینے کے بعد گرمیوں میں پینے کیلئے تازہ پانی اور اگر سردیاں ہوں تو نیم گرم پانی لازمی دیں اور بچے کو پیدائش کے ایک گھنٹے کے اندر ماں کا دودھ لازمی پلائیں اس سے ماں اور بچہ دونوں بہت سی بیماریوں سے محفوظ بھی رہیں گے اور جانور جیر بھی جلدی نکال دے گا۔

پہلا دودھ بچے کیلئے بیشمار بیماریوں کی ویکسین کے طور پر کام کرتا ہے بچے کا معدہ صاف ہو جاتا ہے اور معدے کا نظام متحرک ہو جاتا ہے۔

جرسی اور چولستانی گائے دونوں دودھ دینے والی مشہور نسلیں ہیں، لیکن دونوں کی خصوصیات مختلف ہوتی ہیں۔جرسی گائے (Jersey Cow)...
22/05/2026

جرسی اور چولستانی گائے دونوں دودھ دینے والی مشہور نسلیں ہیں، لیکن دونوں کی خصوصیات مختلف ہوتی ہیں۔

جرسی گائے (Jersey Cow)

اصل ملک: جرسی جزیرہ (برطانیہ)

رنگ: ہلکا بھورا یا سنہری

دودھ: زیادہ اور گاڑھا دودھ

فیٹ: تقریباً 4.5% سے 6%

مزاج: نرم اور جلد مانوس ہونے والی

استعمال: ڈیری فارمنگ میں بہت مشہور

چولستانی گائے (Cholistani Cow)

اصل علاقہ: چولستان، پنجاب پاکستان

رنگ: سفید یا ہلکے دھبوں والی

خاصیت: گرمی اور سخت موسم برداشت کرتی ہے

دودھ: اچھی مقدار میں دودھ

طاقت: بیماریوں کے خلاف نسبتاً مضبوط

استعمال: دودھ اور افزائش دونوں کیلئے

فرق مختصر میں

خصوصیت جرسی چولستانی

دودھ زیادہ فیٹ والا مناسب مقدار
موسم برداشت کم زیادہ
خوراک بہتر خوراک چاہیے دیسی ماحول میں بہتر
جسم چھوٹا بڑا اور مضبوط

“پاکستان میں ایک اچھی HF گائے آخر روزانہ کتنا پروفٹ دیتی ہے؟اور کیا واقعی امپورٹڈ HF اینیمل فارمر کو مضبوط بنا سکتا ہے؟آ...
22/05/2026

“پاکستان میں ایک اچھی HF گائے آخر روزانہ کتنا پروفٹ دیتی ہے؟
اور کیا واقعی امپورٹڈ HF اینیمل فارمر کو مضبوط بنا سکتا ہے؟
آج ہم آپ کو مکمل حساب لگا کر بتاتے ہیں، تاکہ آپ کو حقیقت کا اندازہ ہو سکے۔”

فرض کریں اس وقت ایک اچھی Imported HF First Lactation Heifer تقریباً 10 لاکھ روپے میں آتی ہے۔
یہ ایک Close-Up یا Fresh animal ہے، اور ہم اس کے calf کو الگ side پر رکھ کر صرف milk production کے حساب سے calculation کرتے ہیں۔

اگر ایک اچھی genetics والی HF Heifer اوسطاً 35 لیٹر دودھ دے رہی ہو،
اور دودھ کی اوسط قیمت 170 روپے فی لیٹر ہو، تو:

35 × 170 = 5950 روپے روزانہ Gross Milk Income

اب دیکھتے ہیں یہ دودھ دینے کے لیے روزانہ کتنی feeding اور management cost آتی ہے:

• 10 سے 12 کلو Wanda
تقریباً = 1100 روپے

• Minerals + Toxin Binder + Nutraceuticals
تقریباً = 200 روپے

• Bypass Fat
تقریباً = 200 روپے

• Labour + Doctor Expense
تقریباً = 200 روپے

• Shed Rent + Electricity
تقریباً = 200 روپے

• 40 کلو Silage
اگر 16 روپے فی کلو لگائیں تو:
40 × 16 = 640 روپے

اب Total Daily Expense:

1100 + 200 + 200 + 200 + 200 + 640 = 2540 روپے

اب Daily Net Profit نکالتے ہیں:

5950 - 2540 = 3410 روپے روزانہ

یعنی ایک اچھی Imported HF Heifer
صرف دودھ کے حساب سے تقریباً 3400 روپے روزانہ بچا سکتی ہے۔

اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان میں بڑے investors بھی imported dairy farming کی طرف آ رہے ہیں۔

لیکن یاد رکھیں:
Profit صرف اسی animal سے آتا ہے:

* جس کی genetics strong ہو
* feeding balanced ہو
* silage اچھا ہو
* اور management proper ہو

Beauty
22/05/2026

Beauty

Brand
22/05/2026

Brand

Address

TAUNSA SHARIF
Taunsa
32100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ramzan Cattle Breeders RCB Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category