27/01/2026
*پریس کانفرنس*
*ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ*
*(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)*
*مورخہ 27 جنوری 2026*
*ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں*
*20 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد*
*2 لاکھ پچاس ہزار روپیے مالیت کی چوری شدہ گائے برآمد*
*ہوٹل سے چوری کی گئی LCD، بیٹری، یو پی ایس، چارجر، گیس سلینڈر، سائونڈ سسٹم، واٹر پمپ اور 2 پنکھے برآمد*
*7 ملزمان گرفتار جرائم میں استعمال کی گئی 2 پسٹل، سوزوکی پک اپ اور موبائل فونز برآمد*
*ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری*
تفصیلات کے مطابق مورخہ 24 جنوری 2026 کو رات کے وقت نامعلوم ملزمان نے رات کے وقت تھانہ مکلی کی حدود ولیج ولی داد جوکھیو سے علی دوست جوکھیو کے گھر سے سوزوکی پک اپ نمبر LE-2360 میں 1 گائے چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 33/2026 سیکشن 457,380 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ مکلی پر علی دوست جوکھیو کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ مکلی سب انسپیکٹر اللہ وسایو نوھڑی بمعہ اسٹاف بمعہ اسٹاف نے دوران تفتیش مقدمے میں ملوث ملزمان پیار علی ولد اللہ ڈنو ملاح اور ریاض ولد جمعوں جوکھیو کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کی نشاندھی پر چوری کی گئی گائے اور جرائم میں استعمال کی گئی 2 پسٹل اور سوزوکی پک اپ نمبر LE-2360 اور 2 موبائل فونز برآمد کرلی گئی ہیں۔
ملزمان کا پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب مکلی پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 6 مندرجہ ذیل موٹر سائیکل برآمد کرلی ہیں جن کی تصدیق کی جارہی ہے۔
1- Super Star Red Colour Engine # SSA-1613980, Chassis # 1644481.
2- Super Star Black colour Engine # SSA-1538412, Chassis # 156742
3- Honda CD-70 Red Colour Engine # Nil, Chassis # AK-503178
4- Unique Black Colour Engine # DSE-1112905, Chassis # 112906
5- Super Star Black Colour Engine # SSA-1293417, Chassis # 1322922
6- Honda CD-70 Black Colour Engine # E-889103, Chassis # HA-736834
7- Honda CD-70 Black Colour Reg # KQE-9200
8- Super Star Black Colour Engine # 9293417 Chassis # Nil
---------------------------------------------
*تھانہ ٹھٹہ*
مورخہ 1 جنوری 2026 کو رات کے وقت نامعلوم ملزمان نے تھانہ ٹھٹہ کی حدود شیخ چوک میں امیر بخش سموں کی ہوٹل سے LCD، بیٹری، یو پی ایس، چارجر، گیس سلینڈر، سائونڈ سسٹم، واٹر پمپ اور 2 پنکھے چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 26/2026 سیکشن 457,380 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ ٹھٹہ پر امیر بخش سموں کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔
دوران تفتیش ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپیکٹر زیاد حسین نوناری، انچارج پولیس پوسٹ ٹھٹہ اے ایس آئی شاہ رخ جمیل کنبھاٹی بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر اسلام پور محلہ ٹھٹہ سے 3 ملزمان راحیل ولد شکیل میمن، سلمان ولد عبدالواحد میمن اور جاوید ولد محمد حسین عباسی کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کی نشاندھی پر ملزم راحیل میمن کے گھر کے قریب خالی پلاٹ میں زمین کے اندر سے ہوٹل سے چوری کی گئی LCD، بیٹری، یو پی ایس، چارجر، گیس سلینڈر، سائونڈ سسٹم، واٹر پمپ اور 2 پنکھے برآمد کرلیا گیا جوکہ مالک امیر بخش سموں کے حوالے کردیے گئے۔
جبکہ مزید کارروائیاں کرکے موٹر سائیکل تھیفٹ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان جمیل ولد جمن گندرو اور علی رضا ولد حسن علی قمبرانی کو گرفتار کرکے ٹی وی مکینک سراج کھٹی کی دکان سے چوری کیے گئے 3 اسٹیبلائزر اور 2 چوری شدہ مندرجہ ذیل موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے۔
1- Honda CD-70 Red Colour Engine # C-164837, Chassis # Nil
2- Unique Black Colour Engine # DSE-1875976, Chassis # Nil
---------------------------------------
اس کے علاؤہ ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر محمد علی ڈامرا، ایس ایچ او تھانہ جھرک انسپیکٹر گل حسن کچھیار ، ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی انسپیکٹر ماجد علی کورائی اور انچارج سی آئی اے ٹھٹہ انسپیکٹر عطر علی چنہ کی جانب سے متعلقہ تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرکے 5 مندرجہ ذیل چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں جن کی تصدیق جاری ہے۔
1- Super Star Black Colour Engine # SS-136671, Chassis # 136866
2- Super Star Red Colour Engine # SSA-1533199, Chassis # 1562669
3- Super Star Red Colour Engine # SAA-437293, Chassis # SAA-34492
4- Super Star Red Colour Engine # SSA-1698562, Chassis # 1730968
5- Super Star Black Colour Engine # SSA-686273, Chassis # Nil.
6- Honda CD-70 Black Colour Model 2025 Engine # Nil Chassis # JF-328772
7-Honda CD-70 Red Colour Engine # Nil Chassis # JF-202432
8-Supwr Power Black Colour Engine # Nil Chassis # Nil
9-Honda CD-70 Red Colour Engine # Nil Chassis # HA-464141
10-Super Star Red Colour Engine # SSA--1680259 Chassis # SSA-1611530
کچھ چوری شدہ موٹر سائیکل کوائف تصدیق کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں۔
ٹھٹہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے بھترین کارروائیاں کرنے پر پولیس پارٹی کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان۔
*ترجمان ٹھٹہ پولیس*