Haji Ashiq Ali 329 JB

Haji Ashiq Ali 329 JB یہ پیج حاجی محمد عاشق علی کی یاد میں تیار کیا گیا ہے

9 ارب 43 کروڑ روپے کی تاریخی گرانٹ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ترقی کا نیا باب، وفاقی وزیر حاجی محمد جنید انوار چوہدری نے جدید ا...
18/07/2026

9 ارب 43 کروڑ روپے کی تاریخی گرانٹ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ترقی کا نیا باب، وفاقی وزیر حاجی محمد جنید انوار چوہدری نے جدید ایرینا سپورٹس سنٹر کا افتتاح کر دیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے) وفاقی وزیر برائے بحری امور حاجی محمد جنید انوار چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شکر گنج پارک ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جدید ایرینا سپورٹس سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک، سی او ضلع کونسل کاشف محمود، سی او میونسپل کمیٹی ولید عثمان، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، سینئر نائب صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ و چیف آرگنائزر ڈسٹرکٹ میڈیا پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد آصف حسین رانا، سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حاجی محمد جنید انوار چوہدری نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیے 9 ارب 43 کروڑ روپے کی تاریخی ترقیاتی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فنڈز شہر کے سیوریج اور ڈسپوزل سسٹم کی مکمل بہتری پر خرچ کیے جائیں گے تاکہ برسوں سے درپیش نکاسیٔ آب کے مسائل کا مستقل حل ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت فرسودہ سیوریج نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، نئے ڈسپوزل اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے اور بارشوں کے دوران مختلف شاہراہوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے مسئلے کا مؤثر خاتمہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں کو عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم جدید ایرینا سپورٹس سنٹر اسی وژن کی عملی تعبیر ہے، جہاں کرکٹ ایرینا، فٹسال کورٹ، پیڈل کورٹ اور اوپن ایئر جم سمیت جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سابقہ ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فنڈز کے استعمال سے متعلق تمام معاملات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور اگر کہیں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں تو ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ جدید ایرینا سپورٹس سنٹر نوجوانوں کو معیاری کھیلوں کی سہولیات، صحت مند ماحول اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرے گا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کے دور میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ترقیاتی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ تقریب میں شریک شہری، سماجی اور کاروباری حلقوں نے 9 ارب 43 کروڑ روپے کی تاریخی گرانٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منصوبے پر شفاف اور معیاری انداز میں عمل درآمد سے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سیوریج، نکاسیٔ آب اور شہری انفراسٹرکچر کے دیرینہ مسائل کے حل میں نمایاں پیش رفت ہوگی۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی "اعترافِ خدمت" تقریب، رضاکاروں اور ورکنگ صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین، تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیمٹوبہ ...
18/07/2026

الخدمت فاؤنڈیشن کی "اعترافِ خدمت" تقریب، رضاکاروں اور ورکنگ صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین، تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے) الخدمت فاؤنڈیشن کے والنٹیئر مینجمنٹ پروگرام کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں معاشرے کی خدمت اور انسانیت کی فلاح کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کے اعزاز میں "اعترافِ خدمت" تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں، سماجی کارکنان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری جنرل جماعتِ اسلامی پنجاب (وسطی) ڈاکٹر بابر رشید تھے، جبکہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی، امیر جماعتِ اسلامی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر عطا اللہ حمید، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں عارف محمود، ضلعی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ملک وسیم اکرم، ضلعی جنرل سیکرٹری میاں عارف حسین، فنانس سیکرٹری ثناء اللہ، مفتی ، قیم ضلع جماعت اسلامی جاوید اقبال اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار قدرتی آفات، ہنگامی حالات، طبی امداد، تعلیم، سماجی بہبود اور دکھی انسانیت کی خدمت کے میدان میں قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں اور رضاکارانہ خدمت معاشرے میں ایثار، اخوت اور احساسِ ذمہ داری کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں خدمات انجام دینے والے رضاکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جبکہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ممتاز ورکنگ صحافیوں کو بھی ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں سعید حسن، چیئرمین صفدر حسین سیفی، سینئر نائب صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد آصف حسین رانا اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امتیاز عادل شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر خدمتِ انسانیت، رضاکارانہ جذبے اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Address

Toba Tek Singh
Toba Tek Singh
36000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji Ashiq Ali 329 JB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category