Nesto hyper maal

  • Home
  • Nesto hyper maal
Call Contact the business

Nesto hyper maal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nesto hyper maal, Grocers, tordher, .

23/09/2026
20/09/2026

کلہ بہ چی پہ آسمان کی وریزے راغلے باران تہ بہ خوشالیدو ھم او خفہ کیدو ھم۔
مور بہ زر زر دہ کوٹے چت تہ اوختلہ او پلاسٹک بہ یی پرے راخور کڑو چاپیرہ بہ یی پرے گٹے کیخودے۔
دہ ماسختن سالن بہ یی پہ مازیگر تیار کڑو چی بیا روستو تیارہ کیگی او خشاک ھم لوند شی۔
دہ تنور دپارہ بہ باران خشاک لوند کڑے وو نو پہ تبخی بہ یی دہ جوارو روٹئ پخے کڑے ۔
دہ تنور دپاسہ بہ یی خانک نسکور ایخے وو۔ ٹول بہ یوے کچہ کمرہ کی راٹول شوے وو دہ لرگی زوڑ بورڈ کی بہ 100 واٹ بلب لگیدلے وو۔ زمونگہ نیا بہ پہ بڑستن کی راٹولہ ناستہ وہ سر بہ یی پہ لوپٹہ تڑلے وو۔
دہ کٹ لاندے بہ پہ ٹاٹکی کی چرگہ پہ بچو ناستہ وہ۔
نیکہ بہ زانتہ ریڈیو کی 555سیلونہ واچول ببر شیرہ خوشالی خبرونہ بہ یی اوریدل۔چی کلہ بہ مور کمرے تہ کٹوے رادننہ کڑہ کمرہ کی بہ دہ ساگ او دہ جوارو روٹئ خوشبو شوہ۔
دہ کمرے برگو پسے بہ دہ کچھ ماستو کٹوے رازوڑندہ وہ پیالے بہ پکی پرتہ وہ۔
دہ غوا میخے چوپال تہ بہ یی ترپال تڑلے وو چی ساروی گرم وی۔ اکثر بہ پہ باران کی دہ چیلے بچے کمرے تہ رادننہ کڑو چی بیمار نشی مور بہ دہ پتیلی پہ سر دہ انغری نہ انگار راوڑو چی کمرہ گرمہ وی
ھغہ دہ مشرے کمرہ کی بہ زمونگہ روح خوشالہ وو چی مور او پلار سرہ بہ پکی راجمہ وو۔
پہ بڑستن کی دننہ بہ رونڑو خویندو یو بل سرہ خپے ورمنڈلے وے چی گرمے شی۔
دہ مور یا دہ پلار دہ وفات نہ بعد ھغہ کچہ کمرہ دہ سیمنٹ شوہ۔ کور تہ نوے خزے رادننہ شوے۔ دہ کور ماحول دہ کچن ترتیب بدل شو۔ زاڑہ کٹونہ بسترے ختمے شوے۔
ھغہ دہ مور چغہ دہ پلار آواز غائب شو او رونڑہ خویندے اوس کلہ کلہ پہ what's app گروپ کی راجمہ کیگو۔

یہ شامی شخص 14 سال تک اپنے ہی گھر کے اندر بنی قبر میں چھپ کر زندہ رہا۔بشار الاسد کے دور میں یہ موسٹ وانٹڈ یعنی مطلوب تری...
20/09/2026

یہ شامی شخص 14 سال تک اپنے ہی گھر کے اندر بنی قبر میں چھپ کر زندہ رہا۔
بشار الاسد کے دور میں یہ موسٹ وانٹڈ یعنی مطلوب ترین افراد میں شامل تھا۔ سیکورٹی ادارے اسے تلاش کر رہے تھے۔ گرفتاری کے خوف سے اس نے اپنے گھر کے کونے میں ایک قبر نماز جگہ بنائی۔ اس میں بیٹھ کر سامنے دیوار کھڑی کرا دی۔ پھر 14 سال تک اسی تنگ جگہ میں چھپ کر زندگی گزاری۔ ضروریات زندگی کی رسائی کے لیے دیوار کے نیچے دو تین بلاک برابر جگہ خالی چھوڑی گئی تھی۔ پھر بیوی نے اس سوراخ کو بھی چھپانے کے لیے اوپر پردہ لٹکا دیا۔
بیوی کے سوا کسی کو معلوم نہیں تھا کہ وہ زندہ ہے۔ یہاں تک کہ اس نے اپنے بچوں کو بھی بتا رکھا تھا کہ ان کا باپ مر چکا ہے۔ بچے جب سو جاتے تو وہ خاموشی سے دیوار کے اندر چھپے اپنے شوہر کے لیے کھانا اور پانی پہنچاتی، اس کے کپڑے دھوتی اور اس کی زندگی کا راز اپنے سینے میں دفن رکھتی۔
دوسری طرف بچوں کی پرورش اور گھر کے اخراجات بھی اسی کے ذمے تھے۔ وہ گھر بیٹھے کام کرتی، بچوں کے لیے رزق کا انتظام کرتی اور بیک وقت ایک خاندان، ایک راز اور ایک خوف کو سنبھالتی رہی۔
سوچیے... 14 دن یا ماہ نہیں، 14 سال!
14 سال ایک شخص کا قبر جیسی تنگ جگہ میں چھپ کر زندگی گزارنا اور ایک عورت کا ہر روز اس خوف کے ساتھ جینا کہ اگر راز کھل گیا تو شوہر گرفتار ہو جائے گا۔ سچی بات ہے کہ ہم سے تو چودہ گھنٹے بھی یہ نہیں ہوسکتا۔
اس میں ایک شوہر پر بیتے سنگین ترین حالات کی داستان الم بھی اور ایک عظیم خاتون کے صبر، وفاداری اور قربانی کی داستان بھی، جس نے اپنے شوہر کو زندہ رکھنے کے لیے 14 سال تک اس راز سے اپنے بچوں کو بھی علم ہونے نہیں دیا۔
یہ تحریر دوسرے پیج صفحہ سے منقول ہے ۔

31/08/2026

Maulana Abdul akabar haqqani #

ايک تاریخی واقعہخاندان اور خون کی پہچانسلطان محمود غزنوی کا دربار لگا ھوا تھا. دربار  میں ہزاروں افراد شریک تھے جن میں ا...
16/08/2026

ايک تاریخی واقعہ
خاندان اور خون کی پہچان

سلطان محمود غزنوی کا دربار لگا ھوا تھا. دربار میں ہزاروں افراد شریک تھے جن میں اولیاء قطب اور ابدال بھی تھے۔ *سلطان محمود نے سب کو مخاطب کر کے کہا کوئی شخص مجھے حضرت خضر علیہ السلام کی زیارت کرا سکتا ہے.
سب خاموش رہے دربار میں بیٹھا اک غریب دیہاتی کھڑا ہوا اور کہا میں زیارت کرا سکتا ہوں .سلطان نے شرائط پوچھی تو عرض کرنے لگا 6 ماہ دریا کے کنارے چلہ کاٹنا ہو گا لیکن میں اک غریب آدمی ہوں میرے گھر کا خرچا آپ کو اٹھانا ہو گا .
سلطان نے شرط منظور کر لی اس شخص کو چلہ کے لیے بھج دیا گیا اور گھر کا خرچہ بادشاہ کے ذمے ہو گیا.

6 ماہ گزرنے کے بعد سلطان نے اس شخص کو دربار میں حاضر کیا اور پوچھا تو دیہاتی کہنے لگا حضور کچھ وظائف الٹے ہو گئے ہیں لہٰذا 6 ماہ مزید لگیں گے.
مزید 6 ماہ گزرنے کے بعد سلطان محمود کے دربار میں اس شخص کو دوبارہ پیش کیا گیا تو بادشاہ نے پوچھا میرے کام کا کیا ہوا؟

یہ بات سن کے دیہاتی کہنے لگا بادشاہ سلامت کہاں میں گنہگار اور کہاں حضرت خضر علیہ السلام میں نے آپ سے جھوٹ بولا .... میرے گھر کا خرچا پورا نہیں ہو رہا تھا بچے بھوک سے مر رہے تھے اس لیے ایسا کرنے پر مجبور ہوا.

سلطان محمود غزنوی نے اپنے اک وزیر کو کھڑا کیا اور پوچھا اس شخص کی سزا کیا ہے . وزیر نے کہا سر اس شخص نے بادشاہ کے ساتھ جھوٹ بولا ھے۔ لہٰذا اس کا گلا کاٹ دیا جائے . دربار میں اک نورانی چہرے والے بزرگ بھی تشریف فرما تھے، کہنے لگے بادشاہ سلامت اس وزیر نے بالکل ٹھیک کہا .

بادشاہ نے دوسرے وزیر سے پوچھا آپ بتاو اس نے کہا سر اس شخص نے بادشاہ کے ساتھ فراڈ کیا ہے اس کا گلا نہ کاٹا جائے بلکہ اسے کتوں کے آگے ڈالا جائے تاکہ یہ ذلیل ہو کہ مرے اسے مرنے میں کچھ وقت تو لگے دربار میں بیٹھے اسی نورانی چہرے والے بزرگ نے کہا بادشاہ سلامت یہ وزیر بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے .

سلطان محمود غزنوی نے اپنے پیارے غلام ایاز سے پوچھا تم کیا کہتے ہو؟ ایاز نے کہا بادشاہ سلامت آپ کی بادشاہی سے اک سال اک غریب کے بچے پلتے رہے آپ کے خزانے میں کوئی کمی نہیں آیی .اور نہ ہی اس کے جھوٹ سے آپ کی شان میں کوئی فرق پڑا اگر میری بات مانیں، تو اسے معاف کر* دیں ........اگر اسے قتل کر دیا تو اس کے بچے بھوک سے مر جائیں گے .....ایاز کی یہ بات سن کر محفل میں بیٹھا وہی نورانی چہرے والا بابا کہنے لگا .... ایاز بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے .

سلطان محمود غزنوی نے اس بابا جی کو بلایا اور پوچھا آپ نے ہر وزیر کے فیصلے کو درست کہا اس کی وجہ مجھے سمجھائی جائے.
بابا جی کہنے لگا بادشاہ سلامت پہلے نمبر پر جس وزیر نے کہا اس کا گلا کاٹا جائے وہ قوم کا قصائی ہے اور قصائی کا کام ہے گلے کاٹنا اس نے اپنا خاندانی رنگ دکھایا غلطی اس کی نہیں آپ کی ہے کہ آپ نے اک قصائی کو وزیر بنا لیا.

دوسرا جس نے کہا اسے کتوں کے آگے ڈالا جائے اُس وزیر کا والد بادشاہوں کے کتے نہلایا کرتا تھا کتوں سے شکار کھیلتا تھا اس کا کام ہی کتوں کا شکار ہے تو اس نے اپنے خاندان کا تعارف کرایا آپ کی غلطی یے کہ ایسے شخص کو وزارت دی جہاں ایسے لوگ وزیرہوں وہاں لوگوں نے بھوک سے ھی مرنا ہے .

اور تیسرا ایاز نے جو فیصلہ کیا تو سلطان محمود سنو ایاز سیّد زادہ ہے سیّد کی شان یہ ہے کہ سیّد اپنا سارا خاندان کربلا میں ذبح کرا دیتا یے مگر بدلا لینے کا کبھی نہیں سوچتا .....سلطان محمود اپنی کرسی سے کھڑا ہو جاتا ہے اور ایاز کو مخاطب کر کہ کہتا ہے ایاز تم نے آج تک مجھے کیوں نہیں بتایا کہ تم سیّد ہو......

ایاز کہتا ہے آج تک کسی کو اس بات کا علم نہ تھا کہ ایاز سیّد ہے لیکن آج بابا جی نے میرا راز کھولا آج میں بھی ایک راز کھول دیتا ہوں۔اے بادشاہ سلامت یہ بابا کوئی عام ہستی نہیں یہی حضرت خضر علیہ السلام ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شبلی نعمانی کی کتاب سے...✍️✍️

18/07/2026

y

Address

Tordher

Telephone

+923018344828

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nesto hyper maal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nesto hyper maal:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed food & beverage service?

Share