Tasty Flavors

Tasty Flavors We are here to share some easy and awesome mouth watering cooking recipes which you can make at your home in a very short time

ہمارے علاقے میں فاسٹ فوڈ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اب جگہ جگہ نئے نئے فاسٹ فوڈ پوائنٹس بھی کھلتے جا رہے ہیں۔ 🍕🍔🍟 ہ...
23/08/2026

ہمارے علاقے میں فاسٹ فوڈ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اب جگہ جگہ نئے نئے فاسٹ فوڈ پوائنٹس بھی کھلتے جا رہے ہیں۔ 🍕🍔🍟
ہم بھی فاسٹ فوڈ انجوائے کرنے کے لیے Bella Bite گئے۔ 😋 وہاں کا کھانا واقعی لاجواب تھا، سروس بھی اچھی تھی اور ایمبیئنس بھی بہت خوبصورت تھا۔ ✨
کھانے کے بعد بچوں کو Fun City میں رائیڈز بھی انجوائے کروائیں، جہاں بچوں نے خوب مزے کیے۔ 🎢🎠❤️
مجموعی طور پر فیملی کے ساتھ ایک بہت ہی خوبصورت اور یادگار وقت گزرا۔ 🤗

20/08/2026

Hazara Traditional and Famous Chapali Kabab 🫓🌶🍅

🍝🥦🍗 مزے دار سا لَنچ تیار😋اسپاگٹیز، میکرونیز، سبزیاں اور چکن سب کو مکس کر کے ایک مزیدار سا لَنچ تیار کیا، جو ذائقے میں وا...
19/08/2026

🍝🥦🍗 مزے دار سا لَنچ تیار😋

اسپاگٹیز، میکرونیز، سبزیاں اور چکن سب کو مکس کر کے ایک مزیدار سا لَنچ تیار کیا، جو ذائقے میں واقعی بہت ہی مزے دار بنا۔ ❤️
لَنچ ہو یا اسنیک، جب سب کچھ ایک ساتھ ہو تو مزہ ہی آ جاتا ہے! 😋🍝✨

جب گوشت ابالیں اور پھر سمجھ نہ آئے کہ اس سے کیا بنائیں، تو بنا لیں یہ مزیدار سی بیف کڑاہی 😋🥩ہلکے پھلکے سے مصالحے ڈالیں، ...
18/08/2026

جب گوشت ابالیں اور پھر سمجھ نہ آئے کہ اس سے کیا بنائیں، تو بنا لیں یہ مزیدار سی بیف کڑاہی 😋🥩

ہلکے پھلکے سے مصالحے ڈالیں، کلونجی، لیموں، ہرا دھنیا اور ہری مرچوں سے خوبصورت سا گارنش کریں اور تیار ہے ذائقے دار بیف کڑاہی! 🌶️🍋🌿

18/08/2026

Beef boti 😋🥩

🌾 گندم کے آٹے کے بسکٹساجزاء:گندم کا آٹا — 1 کپبیسن — ½ کپپسی ہوئی چینی — ⅓ کپدیسی گھی یا مکھن — ¼ کپ، حسبِ ضرورتالائچی پ...
16/08/2026

🌾 گندم کے آٹے کے بسکٹس
اجزاء:
گندم کا آٹا — 1 کپ
بیسن — ½ کپ
پسی ہوئی چینی — ⅓ کپ
دیسی گھی یا مکھن — ¼ کپ، حسبِ ضرورت
الائچی پاؤڈر — ¼ چائے کا چمچ
نمک — ¼ چائے کا چمچ
دودھ — حسبِ ضرورت
چینی — حسبِ ضرورت، دودھ کے ساتھ مکس کرنے کے لیے
ترکیب:
ایک پیالے میں گندم کا آٹا، بیسن، پسی ہوئی چینی، الائچی پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
دیسی گھی یا مکھن تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔ آٹا گوندھنا نہیں ہے، صرف اچھی طرح مکس کرنا ہے۔
مکسچر سے تقریباً ½ کھانے کا چمچ لے کر گول بسکٹ بنائیں اور ہلکا سا دبا دیں۔
کانٹے کی مدد سے بسکٹ پر ہلکی لکیریں بنا دیں۔
ایک چھوٹے پیالے میں دودھ اور چینی مکس کریں اور ہر بسکٹ کے اوپر برش کی مدد سے یہ مکسچر لگا دیں۔
اب بسکٹ بیکنگ ٹرے میں رکھیں۔
پتیلے کو پہلے سے تقریباً 5 منٹ گرم کر لیں، پھر بسکٹ کی ٹرے پتیلے میں رکھ کر ڈھک دیں۔
ہلکی آنچ پر 25 سے 30 منٹ بیک کریں۔
مزیدار اور خستہ گندم کے آٹے کے بسکٹس تیار ہیں۔ 🍪✨

آزادی مبارک پاکستان! 🇵🇰💚🤍پاکستان زندہ باد! 🇵🇰✨
14/08/2026

آزادی مبارک پاکستان! 🇵🇰💚🤍
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰✨

گندم کے آٹے سے، جس سے ہم عام روٹی بناتے ہیں، گھر میں بنائیں بچوں کے لیے مزیدار اور ہیلدی بسکٹس۔ 🥧🍪بچوں کے لیے اسنیک کے ط...
14/08/2026

گندم کے آٹے سے، جس سے ہم عام روٹی بناتے ہیں، گھر میں بنائیں بچوں کے لیے مزیدار اور ہیلدی بسکٹس۔ 🥧🍪
بچوں کے لیے اسنیک کے طور پر یا ان کے لنچ باکس کے لیے یہ ایک بہترین آپشن ہیں۔ 😊

آج دن کے کھانے میں بنایا آلو مٹر کا مزیدار پلاؤ 🍚🥔🫛 اور ساتھ گوشت کا گریوی والا مزے دار سالن 🍖❤️سادہ سا گھر کا کھانا، لی...
12/08/2026

آج دن کے کھانے میں بنایا آلو مٹر کا مزیدار پلاؤ 🍚🥔🫛 اور ساتھ گوشت کا گریوی والا مزے دار سالن 🍖❤️

سادہ سا گھر کا کھانا، لیکن ذائقہ ایسا کہ دل خوش ہو جائے!
اللہ پاک ہم سب کے رزق میں برکت عطا فرمائے، ہمارے دسترخوان ہمیشہ آباد رکھے اور سب کو حلال و کشادہ رزق نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین 🤲❤️

11/08/2026

Chicken handi 🍲😋

Adress

Stockholm
10316

Aviseringar

Var den första att veta och låt oss skicka ett mail när Tasty Flavors postar nyheter och kampanjer. Din e-postadress kommer inte att användas för något annat ändamål, och du kan när som helst avbryta prenumerationen.

Genvägar

Dela