31/12/2025
پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی , فیصل آباد کے ٹک ٹاکر نے 64 کروڑ روپے کی لیمبورگینی منگوا لی
پاکستان میں لگژری گاڑیوں کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، جہاں 64 کروڑ روپے مالیت کی دنیا کی جدید ترین سپر کار Lamborghini Revuelto پاکستان امپورٹ کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس مہنگی گاڑی کی شپمنٹ پر 11 کروڑ روپے خرچ ہوئے، جبکہ 43 کروڑ روپے کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں ادا کیے گئے۔ اس طرح مجموعی لاگت 64 کروڑ روپے تک جا پہنچی، جو اب تک پاکستان میں امپورٹ ہونے والی سب سے مہنگی گاڑی سمجھی جا رہی ہے۔
یہ لگژری سپر کار Pasban Group نے امپورٹ کی ہے، جبکہ اس حوالے سے معروف ٹک ٹاکر Shameel Zahid کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ گاڑی کی امپورٹ Faisalabad سے منسلک بتائی جا رہی ہے۔
Lamborghini Revuelto کو جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی، طاقتور V12 انجن اور جدید ڈیزائن کی وجہ سے دنیا بھر میں بے حد مقبولیت حاصل ہے۔ پاکستان میں اس گاڑی کی آمد کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ مل رہی ہے، جہاں صارفین اس کی قیمت اور ٹیکسز پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق موجودہ معاشی حالات میں اس قدر مہنگی گاڑی کی امپورٹ ایک منفرد مثال ہے، جو پاکستان میں لگژری لائف اسٹائل کے بدلتے رجحانات کی عکاسی کرتی ہے۔