Lakki Digital News - Marwatiyan

Lakki Digital News - Marwatiyan ​🎙️ Aapki Awaz, Aapka Shehar! Lakki Marwat aur Marwatiyan ki har choti bari khabar, haqaiq ke saath, sab se pehle sirf Lakki Digital News par. 📲 Follow us now!

ضلع لکی مروت اور بنوں میں حساس مقامات کی حفاظت کیلئے ایف سی طلب کر لی گئی۔
29/08/2026

ضلع لکی مروت اور بنوں میں حساس مقامات کی حفاظت کیلئے ایف سی طلب کر لی گئی۔

لکی مروت میں موسم کی صورتحال/// 1 سے 4 ستمبر تک تیز  ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ///
28/08/2026

لکی مروت میں موسم کی صورتحال/// 1 سے 4 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ///

28/08/2026

شیر افضل خان مروت، ایم این اے، کا لکی مروت کے موجودہ حالات پر بیان۔...

28/08/2026

لکی مروت تھانہ تجوڑی
مقامی امن کمیٹی و پولیس کمیٹی کا خوارج کے ساتھ کراس فائر جاری
اللہ پاک رحم فرمائے

لکی مروت احتجاج سرائے نورنگ کرم پل کے مقام پر پشاور جانی والی سڑک انڈس ہائی وے کو پولیس امن کمیٹی نے ہر قسم کے ٹریفک کے ...
27/08/2026

لکی مروت
احتجاج
سرائے نورنگ کرم پل کے مقام پر پشاور جانی والی سڑک انڈس ہائی وے کو پولیس امن کمیٹی نے ہر قسم کے ٹریفک کے بند کر دی۔۔۔۔ذرائع
جب تک پولیس اہلکار بازیاب نہیں ہوتا سڑک بند رہیگی۔۔ ملک امداد خان لنڈیواہ

*خیبر پختونخوا میں 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عید میلاد النبی ﷺ (12 ربیع الاول 1448ھ) کے م...
25/08/2026

*خیبر پختونخوا میں 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان*

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عید میلاد النبی ﷺ (12 ربیع الاول 1448ھ) کے موقع پر 26 اگست 2026ء بروز بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
---

نو تعینات آر پی او بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا*  نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن عبدالغف...
25/08/2026

نو تعینات آر پی او بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا* نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
ڈی پی او بنوں فرقان بلال سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے نو تعینات آر پی او عبدالغفور آفریدی کا استقبال کیا، انہیں عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 لکی مروت پولیس امن کمیٹی کے صدر خالد خان کے مطابق ان سمیت تمام پولیس اہلکاروں کے تبادلے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔خالد خان ک...
25/08/2026


لکی مروت پولیس امن کمیٹی کے صدر خالد خان کے مطابق ان سمیت تمام پولیس اہلکاروں کے تبادلے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
خالد خان کا کہنا ہے کہ امن کمیٹی کے تمام متعلقہ اہلکار بدستور اپنی موجودہ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
#پولیس

لکی مروت ////ضلع لکی مروت سے پولیس امن کمیٹی کے ممبران کے تبادلے ///
25/08/2026

لکی مروت ////
ضلع لکی مروت سے پولیس امن کمیٹی کے ممبران کے تبادلے ///

*جی او سی 40 ڈویژن جنرل مدثر کا ضلع لکی مروت کا دورہ*آج جی او سی 40 ڈویژن *جنرل مدثر* نے ضلع لکی مروت کا دورہ کیا۔ دورے ...
24/08/2026

*جی او سی 40 ڈویژن جنرل مدثر کا ضلع لکی مروت کا دورہ*

آج جی او سی 40 ڈویژن *جنرل مدثر* نے ضلع لکی مروت کا دورہ کیا۔ دورے کی میزبانی ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے کی، جبکہ ڈی پی او لکی مروت، کمانڈر 55 بریگیڈ بریگیڈیئر حیدر علی، پاک فوج کے سینئر افسران اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔

دورے کے دوران جی او سی 40 ڈویژن نے *ٹاؤن کمپلیکس تاجہ زئی میں ڈپٹی کمشنر ماڈل سکول کا افتتاح* کیا۔ یہ سکول ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی جانب سے اپنے دستیاب وسائل کے ذریعے قائم کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد *شہداء کے بچوں اور ضلع لکی مروت کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ذہین و مستحق طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا* اور انہیں ضلع ہی میں بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔

بعد ازاں کانفرنس ہال میں *عوامی خدمات کی فراہمی (Service Delivery)* کے حوالے سے ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔ جی او سی 40 ڈویژن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع میں اب تک ہونے والی مثبت پیش رفت اور اچھی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے تمام محکموں پر زور دیا کہ عوام کو مؤثر اور بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مکمل لگن اور خلوص کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے پاک فوج، پولیس، ایف سی، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکموں کے مابین *باہمی تعاون، رابطے اور اتحاد* کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس مشترکہ کاوش کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور میزبان کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا اور *ضلع میں امن، استحکام، باہمی تعاون اور عوامی خدمت کے لیے مشترکہ کوششیں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم* کا اعادہ کیا گیا۔

Address

District Lakki Marwat
Lakki Marwat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lakki Digital News - Marwatiyan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lakki Digital News - Marwatiyan:

Shortcuts

Share