The Ultimate Bihari Food Hub! ✨
🥟 Cook it your way: Premium Ready-to-Fry range.
🍗 Grab & Go: Perfectly Fried & Ready-to-Eat.
📍 Taste the tradition.
Freshness guaranteed.
👇 Order Now for a Bihari Feast!
28/04/2026
Flavours of Bihar✍️
"ہمارے معیار کے بارے میں ایک اہم وضاحت" 🌸
معزز کسٹمرز، آپ سب کے اعتماد کا شکریہ! اکثر آپ کا ایک سوال ہوتا ہے کہ "کیا آپ ری سیلر (Reseller) ہیں؟"
تو میں آپ سب کو یہ واضح کرنا چاہتی ہوں: "بالکل نہیں!" ✋
میں خود ایک مینوفیکچرر ہوں، یعنی ہر چیز میرے اپنے کچن میں، تازہ اجزاء اور خالص طریقہ کار سے بذاتِ خود تیار کی جاتی ہے۔ اس میں کوئی دوسرا فریق شامل نہیں ہوتا۔
کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں:
چونکہ میں 'میڈ ٹو آرڈر' (Made to order) پالیسی پر کام کرتی ہوں، اس لیے آرڈر ملنے کے بعد ہی تیاری شروع کرتی ہوں۔ اسی وجہ سے مجھے آپ کو بہترین اور فریش فوڈ پہنچانے کے لیے 2 دن کا وقت درکار ہوتا ہے۔ آپ کو جو بھی آئٹم ملے گا، وہ فریش تیار کردہ ہوگا
۔مزید یہ کہ ایک سوال ڈیلیوری کے حوالے سے بھی ہوتا ہے تو میں کلئیر کردیتی ہوں
میرا اپنا کوئی پرسنل ڈلیوری بوائے نہیں ہے۔ ڈلیوری چارجز (DC) کا تعین بائکیا (Bykea) یا رائڈر آپ کے علاقے کے مطابق طے کرتے ہیں۔ اس کا اسکرین شاٹ میں آپ کے ساتھ شیئر کر دیتی ہوں تاکہ شفافیت رہے۔ لہٰذا، ڈلیوری چارجز میرے کنٹرول میں نہیں ہیں، اس لیے میں اسے کم یا زیادہ نہیں کر سکتی۔ آپ کے تعاون کا بیحد شکریہ 💝
26/04/2026
کیا آپ کو اپنے گھر کے کھانے کی یاد آرہی ہے؟ فلیورز آف بہار لایا ہے آپ کے لئیے فروزن شامی کباب فروزن چکن نگٹس فروزن بہاری پسندے اور سب کا ہاٹ فیورٹ چکن چپلی کباب 😋 ذائقہ ہم نہیں آپ بتائیں گے۔۔۔۔میں ری سیلر نہیں، بلکہ آپ کی شیف ہوں 👩🍳
25/04/2026
(یہ چٹنی کھا کر مجھے اپنی امی کی یاد آگئی، وہ بھی بالکل اسی طرح سل پر چٹنی پیسا کرتی تھیں)۔۔۔ یہ میرے لیے محض تعریف نہیں، ایک اعزاز ہے۔ ❤️
23/04/2026
Flavours of Bihar: Green tikka😋
گھر کا ذائقہ، اب آپ کے کچن میں!
بہار کے روایتی ذائقے، اب آپ کی پہنچ میں۔ میں اپنے ہر مصالحے کو سل بٹے پر ہاتھ سے پیس کر تیار کرتی ہوں تاکہ آپ کو ملے وہ اصلی، دیسی ذائقہ جو آپ کو کسی اور جگہ نہیں ملے گا۔
ہماری خاصیت:
100% گھر کا بنا ہوا: میں ہر چیز خود بناتی ہوں، کسی بھی قسم کی ری سیلنگ نہیں ہے۔
22/04/2026
کیا آپ نے ہمارے بیف شامی کباب ٹرائی کئیے؟؟؟؟
21/04/2026
کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ بعض چیزوں کا ذائقہ اتنا گہرا کیوں ہوتا ہے؟ کیونکہ انہیں جلدی میں نہیں، بلکہ وقت دے کر بنایا جاتا ہے۔ ہماری مٹن کڑاہی میں گوشت پریشر ککر میں نہیں، بلکہ پتیلے میں ہلکی آنچ پر گلایا جاتا ہے اور ساری بھنائی کڑاہی میں ہوتی ہے جس سے لذت بھی قائم رہتی ہے اور غذائیت بھی۔ہم شارٹ کٹ پر نہیں ذائقے پر یقین رکھتے ہیں ککر میں وقت بچتا ہے، لیکن کڑاہی میں ذائقہ! ہم نے وقت نہیں، ذائقے کو ترجیح دی ہے۔ سل بٹے کے تازہ مصالحوں اور دھیمی آنچ پر بھنی ہوئی ہماری خاص مٹن کڑاہی، جس کا ذائقہ آپ کو برسوں یاد رہے گا یہ ہم نہیں ہمارے معزز کسٹمرز کہتے ہیں💝
20/04/2026
Satisfied customer ALHAMDULILLAH 💝
جب محنت، اخلاص اور سل بٹے کے پرانے ذائقے ملتے ہیں، تو خوشبو بھی کمال ہوتی ہے!
ہمارے قیمتی کسٹمر کا یہ فیڈ بیک ہمارے لیے کسی ایوارڈ سے کم نہیں۔ 'Flavours of Bihar' کی کوشش ہے کہ آپ تک صرف کھانا نہیں، بلکہ گھر کا وہ روایتی ذائقہ پہنچے جو یادیں تازہ کر دے۔
شکریہ اس اعتماد کا! 🙏
20/04/2026
کیا آپ نے کبھی سل پر پسے مصالحوں کی مہک محسوس کی ہے؟ 🌿
ہم 'Flavours of Bihar' میں اپنی ہر ڈش کو محنت سے تیار کرتے ہیں۔ ہمارے بیف پسندوں میں پیاز اور مصالحوں کو خاص طور پر سل پر پیسا جاتا ہے تاکہ آپ تک وہی روایتی ذائقہ پہنچے جس کے آپ حقدار ہیں۔
کیونکہ ذائقے میں نا انصافی، ہماری روایت نہیں!
آرڈر کے لیے ابھی رابطہ کریں۔03453029901
19/04/2026
Flavours of Bihar کے کچن سے تازہ ترین! شامی کباب کی تیاری جاری ہے۔ یہ صرف گوشت اور دال نہیں اس میں شامل ہیں ہماری روایات اور معیار !!!!ہم معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے، تبھی تو ذائقہ لاجواب ہوتا ہے۔ آرڈر کے لیے رابطہ کریں۔ 🥢📦
18/04/2026
کباب تو ہر جگہ مل جاتے ہیں، لیکن وہ ذائقہ جو دل جیت لے، صرف ہمارے پاس ہے۔ ریشے دار، نرم اور مصالحوں سے بھرپور!!!!مشین کی تیزی نہیں، سل بٹے کا صبر اور ذائقہ! ہمارے شامی کباب میں وہ پرانا روایتی مزہ ہے جو اب ش*ذ و نادر ہی ملتا ہے۔ خود چکھیں اور فرق محسوس کریں۔
17/04/2026
ہمارے فروزن چکن چپلی کباب خاص طور پر ان لوگوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں جو کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔ ہم انہیں مکمل صفائی اور تازہ مصالحوں کے ساتھ تیار کر کے فریز کرتے ہیں تاکہ جب آپ اسے پکائیں، تو آپ کو ملے بالکل تازہ کبابوں والا مزہ۔
(ورکنگ ویمن اور مصروف ماؤں کے لیے)
کچن میں گھنٹوں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں۔ فلیورز آف بہار لایا ہے آپ کے لیے ریڈی ٹو فرائی (Ready to Fry) چکن چپلی کباب۔
خالص چکن اورگھر کے پسے ہوئے مصالحوں سے تیار کردہ فلیورز آف بہار کے فروزن چکن چپلی کباب منگوائیں اور جب چاہیں گرما گرم مزہ اڑائیں۔
16/04/2026
بچوں کی پہلی پسند اور ماؤں کا بھروسہ! پیش ہیں ہوم میڈ کرسپی چکن نگٹس—صاف ستھرے، لذیذ اور غذائیت سے بھرپور۔ اب لنچ باکس ہو یا شام کی چائے، مزہ ہوگا دوبالا!
باہر کے نگٹس کو کہیں بائے بائے! ہم لائے ہیں خالص چکن اور بہترین مصالحوں سے تیار کردہ نگٹس، جو خاص طور پر بچوں کے ٹیسٹ کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔ کوئی فالتو ملاوٹ نہیں، صرف خالص ذائقہ۔
کیا آپ کے بچے بھی نگٹس کے دیوانے ہیں؟
Be the first to know and let us send you an email when Flavours Of Bihar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.