04/07/2026
افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے حکومت متحرک،10جولائی سے خیبرپختونخوا میں اضافی نفری تعینات ہوگی
رضاکارانہ طور پر واپس نہ جانے والے افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 10 جولائی کے بعد خیبرپختونخوا میں پولیس کے ساتھ فیڈرل کانسٹیبلری بھی تعینات کی جائے گی۔
یہ اقدام غیر قانونی طور پر مقیم اور رضاکارانہ واپسی سے انکار کرنے والے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق اس فیصلے پر عملدرآمد آئندہ مرحلے میں شروع کیا جائے گا۔