Wholesome Foods - Sydney Australia

Wholesome Foods - Sydney Australia Kitchen to kitchen, from ours to yours. Healthy and Wholesome food products

رمضان گفٹ پیک:  سمندر پار سے  محبت بھرا تحفہ  اپنے پیاروں کو بھیجیں 🎁  ھولسم فوڈز فخر کے ساتھ اپنا رمضان گفٹ پیک پیش کرت...
07/03/2024

رمضان گفٹ پیک: سمندر پار سے محبت بھرا تحفہ اپنے پیاروں کو بھیجیں 🎁
ھولسم فوڈز فخر کے ساتھ اپنا رمضان گفٹ پیک پیش کرتے ہیں:
ایک دلی پیشکش جو دوری کے لحاظ سے الگ ہونے والے دلوں کے درمیان فاصلہ کو ختم کرنے کے لیے پیار سے تیار کی گئی ہے۔ چاہے آپ کے پیارے وسیع سمندروں کے پار رہتے ہوں یا محض چند قصبوں کے فاصلے پر، اس گفٹ پیک میں آپ کی محبت، دعائیں اور پرجوش خواہشات شامل ہیں۔
🌟 اس کی تفصیلات کیا ہے؟
1. کھجوریں : آپ کے مشترکہ بندھن کی مٹھاس کی علامت۔
2. لذیذ سموسے، رولز اور دیگر لذیذ فوڈز ایٹمز 3. ڈیجیٹل کاؤنٹر برائے تسبیحات: روحانی عکاسی کے لیے ایک جدید ٹچ
4. پھولوں کا گلدستہ: آپ کے جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے،
5. ایک عید کارڈ آپ کے پیار کی عکاسی کرتا ھوا۔
۔ آرڈر کرنے کا طریقہ: منتخب کریں: ہمارا رمضان گفٹ پیک منتخب کریں۔ ذاتی بنائیں: ایک حسب ضرورت پیغام شامل کریں، اسے اپنے حقیقی جذبات سے متاثر کریں۔ ڈیلیوری: ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ ان کی دہلیز تک پہنچ جائے، وہ لاہور، پاکستان میں کہیں بھی ہوں۔ 🌺 اس تحفے کو ایک روشن روشنی کے طور پر کام کرنے دیں، انہیں یاد دلاتے ہوئے کہ آپ کی محبت جسمانی حدود سے بالاتر ہے۔ میلوں کے فاصلے پر بھی ہمارے دل آپس میں جڑے رہتے ہیں۔ اللہ کرے یہ رمضان ہمارے رشتوں کو مضبوط کرے اور ہماری روحوں کو شکر گزاری سے بھر دے۔ 🙏 آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد! 🌙 اپنی پسند کا آرڈر دینے کے لیے، براہ کرم مندرجہ ذیل واٹس ایپ لنک کے ذریعے ہمارا مینو چیک کریں۔ 🤗
https://wa.me/c/923231414941

01/01/2022

Time has no holiday…
Dreams have no expiry date… and life has no Pause Button...a
Live it … Love it…
Enjoy each and every moment of your life!
Save only those memories which gives twinkle in your eyes… Not wrinkles on your face…
Have a fantastic & fantabulous 2022🎊

Aaj business b na tha aur Aaj Begum ne Began pakaney they, Main ne unka Paguin bana deya.
22/10/2021

Aaj business b na tha aur Aaj Begum ne Began pakaney they, Main ne unka Paguin bana deya.

21/07/2021
We are taking orders of Pakistani Mangoes for the season 2020. Special discounts for the Importers, traders, andbulk ord...
03/06/2020

We are taking orders of Pakistani Mangoes for the season 2020. Special discounts for the Importers, traders, andbulk orders suppliers.
Book ur orders now Wholesome Foods
0092 323 1414941
facebook.com/wholesomefoodsdha
E Mail [email protected]

08/01/2020
08/11/2019
20/10/2019

Get ready for Sydney's biggest Halloween Scarier event on 31st Oct.
Don't miss out to watch this video to prepare drinks for this event.

مسجد سے ایک انوکھا اعلان ہوا اور سننے والا ہر بندہ دنگ رہ گیا.اعلان یوں تھا کہ مسجد کے قریب ہی ایک ریڑھی پہ مختلف ریسٹور...
13/10/2019

مسجد سے ایک انوکھا اعلان ہوا اور سننے والا ہر بندہ دنگ رہ گیا.
اعلان یوں تھا کہ مسجد کے قریب ہی ایک ریڑھی پہ مختلف ریسٹورنٹ کے گاہکوں کا بچا ہوا سالن دستیاب ہے. وہ غریب اور نادار لوگ جو سالن پکانے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ اپنے برتن لے آئیں اور سالن فی سبیل اللہ لے جائیں.
مارے تجسس کے میں بھی مسجد کی طرف چل دیا کہ دیکھوں آخر ماجر کیا ہے. میں جیسے ہی وہاں پہنچا تو مردوزن کا ایک ہجوم برتن لے کر پہنچا ہوا تھا.کوئی سالن لے کے گھر کو جا رہا تھا تو کوئی حاصل کرنے کی تگ و دو میں تھا.
ریڑھی پہ تین پتیلے پڑے ہوۓ تھے.ایک پتیلے میں دال دوسرے میں قورمہ اور تیسرے میں مختلف اقسام کی مکس سبزیوں کا سالن رکھا ہوا تھا.
تھوڑی ہی دیر میں اس کے تینوں پتیلے خالی ہو گئے .
سالن لے جانے والوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی اور وہ سب دعائیں دیتے ہوۓ جا رہے تھے.
میں سالن بانٹنے والے کے پاس کھڑا ہو گیا اور اس سے استفسار کیا کہ یہ آئیڈیا اس نے کہاں سے لیا تو اس نے کہا کہ
”بس جی ایک دن ہوٹل میں کھانا کھایا تو آدھے سے زیادہ سالن بچ گیا. میں نے سوچا کہ انہوں نے ویسے ہی ضائع کر دینا ہے.
چنانچہ ایک ویٹر کو بلا کر سالن شاپر میں ڈلوایا اور کسی ضرورتمند کے گھر دے آیا.
اس کام سے دل کو بہت خوشگوار راحت حاصل ہوئی اور یقین کریں سالوں سے نیند کی گولی کھا کر سونے کا عادی تھا لیکن حیرت انگیز طور پر اس رات بغیر گولی کھاۓ بہت پرسکون ہو کر سویا.
بس پھر اس سلسلے کو بڑھانے کا تہیہ کر لیا. پانچ بڑے ریسٹورنٹ مالکان سے رابطہ کیا تو بہت مثبت جواب ملا اور پھر ہر ریسٹورنٹ پر تین تین برتن رکھوا دیے.
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میری وجہ سے بہت سے غریب گھروں میں بہترین کھانا پہنچتا ہے“وہ بتاتے ہوۓ ایسے خوش ہو رہا تھا جیسے اس کی لاکھوں کی کمیٹی نکل آئی ہو.
لیکن میں سوچ رہا تھا کہ واقعی اس کی لاکھوں کی کمیٹی تو نکل چکی تھی اور وہ کمیٹی تھی بے پناہ اجر وثواب کی.
اللہ کے ہاں مقرب ہونے کیلئے ضروری نہیں کہ آپ کروڑوں روپے خرچ کریں یا سالوں سال مراقبے کریں.
بعض اوقات ایک چھوٹی سی نیکی بھی ان سب نیکیوں کو مات کر دیتی ہے جن کیلئے ہم عمر بھر ریاضت میں گزار دیتے ہیں. آپ بھی اللہ کی مخلوق کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر کوئی چھوٹی سی نیکی کر کے دیکھیں شاید یہی نیکی آپ کا جنت کا پلڑہ بھاری کر دے۔“

Homemade salad dressing is simple to make and comes together in minutes. It tastes delicious and helps to avoid preserva...
09/10/2019

Homemade salad dressing is simple to make and comes together in minutes. It tastes delicious and helps to avoid preservatives in store-bought dressings.

07/10/2019
02/10/2019

Filling every occasion with great food and service.
We operate around three core values: Our food recipes to inspire, Economical rates, Our Services to excellence & Clean up because in your party, every detail matters, from foods to dish washing.
It Starts With Us. Handling the Stress so Your Party is a great Success.
Please visit our face book page as follows, Wholesome Foods Sydney, Australia, facebook.com/wholesomefoodsdha . For Indian & Pakistani cuisines.
Free delivery on an order of Aud $100 on Saturday and Sunday. Book your orders now at 0480 141 740

Filling every occasion with great food and service.We operate around three core values: Our food recipes to inspire, Eco...
01/10/2019

Filling every occasion with great food and service.
We operate around three core values: Our food recipes to inspire, Economical rates, Our Services to excellence & Clean up because in your party, every detail matters, from foods to dish washing.
It Starts With Us. Handling the Stress so Your Party is a great Success.
Please visit our face book page as follows, Wholesome Foods Sydney, Australia, facebook.com/wholesomefoodsdha . For Indian & Pakistani cuisines.
Free delivery on an order of Aud $100 on Saturday and Sunday. Book your orders now at 0480 141 740

28/09/2019

ایک_انوکھا_خطبہ : "نبی ہمارے دل میں رہتے ہیں اور دل کا درد جسم کی درد سے بہت زیادہ ہوتا ہے"
(دل کے درد کو محسوس کرانے والے ایک طبیب کے نام )

آج میں نے ایک خطبہ سنا - نہ تو آج جمعہ مبارک تھا اور نہ ہی کوئی اسلامی تہوار - نہ رائونڈ کا اجتماع تھا اور نہ ہی یوم عاشورہ - نہ مسجد تھی اور نہ ہی کسی مسجد کا منبر - نہ خطبہ سنانے والا کوئی باریش مولانا تھا اور نہ ہی اس کے سننے والے سارے مسلمان - نہ خطبے کی زبان عربی تھی اور نہ اس کا انداز وجدانہ - نہ اس کا موضوع کوئی فتویٰ تھا اور نہ اس کا مقصد کوئی ثواب فقیرانہ - پھر بھی میں نے آج اپنی زندگی کا ایک شاندار خطبہ سنا - ایسا خطبہ جس کا موضوع پوری امت' امت کا وقار' امت کے رہبر اور فخر کائنات (صلی الله وسلم ) کی ناموس کا تحفظ اور اس امت پر دہشتگردی کے الزام کا دفاع تھا -

عجیب خطبہ تھا جس کا خطیب آکسفورڈ کا پڑھا ہوا ایک ملک کا وزیر اعظم تھا - یہ خطیب نہ زیادہ بلند آواز میں بول رہا تھا اور نہ آنسو بہا رہا تھا پھر بھی اس کے الفاظ سوا ارب مسلمانوں کے جذبات کے عکاس تھے- وہ مسلمان جن میں سے بہت سے ان پڑھ بھی ہونگے ؛ جاہل بھی ہونگے ؛ بے زبان بھی ہونگے توتلے بھی ہونگے؛ بہت مذہبی بھی ہونگے, مجھ جیسے بھی ہونگے، لیکن ہر دفعہ اپنے اپنے انداز میں تڑپتے بھی ہونگے اور سراپا احتجاج بھی ہوتے ہونگے جب جب ان کے مذھب کو دہشتگردی کی علامت قرار دیا جاتا ہوگا اور ان کے نبی جن پر ان کی آل اولاد قربان ہو؛ ان کی شان میں " آزادی رائے" کے نام پر گستاخی کی جاتی ہوگی- آج نیویارک میں "اسلامو فوبیا" کے خلاف ترکی کے طیب اردگان کے ساتھ مل کر یہ خطیب ان سب کا ترجمان بنا ہوا نظر آیا، مفت میں۔ بنا کہے، ایویں ہی، عاجزانہ، رضاکارانہ۔۔۔ ایسا خطبہ جس میں نہ صرف عشق رسول تھا بلکہ تدبر اور لوجک سے بھرپور تاریخ عالم کے دلائل اور حوالے بھی تھے کہ مذھب دہشتگردی نہیں سکھاتا بلکہ اس کا شکار ہوتا ہے۔ جنونی انتہاپسند صرف مسلمان نہیں ہوتا بلکہ یہودیت ، عیسایت اور ہندومت میں بھی ایسے جنونی پاے جاتے ہیں۔ خود کش حملے بس نائن الیون والا مسلمان نہیں کرتا بلکہ دوسری جنگ عظیم میں جاپانیوں نے بھی امریکا کے جہازوں پرایسے فدائی حملے کیے؛ ہندو تامل ٹائگرز نے بھی سری لنکا میں یہ حملے کیے لیکن ان معاملوں میں بس انسانوں کا نام آیا ان کے مذہب کا نہیں۔ نیوزی لینڈ میں جس نے پچاس مسلمان مارے کیا میں اس کو مذھب سے جوڑ دوں؟

عجیب خطیب تھا۔۔۔ جو اپنے آپ کو الزام دیتا رہا کہ ہم مسلم لیڈروں سے غلطی ہوئی کہ ہم نے مغرب کو مسلمانوں کے نبی صلی اللہ وسلم کے بارے میں احساسات سے ٹھیک سے آگاہ نہیں کیا - اس بات سے آشنا نہیں کیا کہ نبی ہمارے دل میں رہتے ہیں اور دل کا درد جسم کی درد سے بہت زیادہ ہوتا ہے -

اس خطبے میں "ہولو کاسٹ" کا بھی ذکر تھا - وہ ہولوکاسٹ جس پر امریکا میں بات بھی نہیں کی جاتی کہ یہودیوں کا دل نہ دکھے اور ان کے زخم ہرے نہ ہوجائیں - لیکن عجیب مبلغ تھا - اس کا بھی ذکر کر بیٹھا کہ دل مسلمان کے سینے میں بھی ہوتا ہے جو بری طرح مجروح ہوتا ہے جب اس کے دل سے بھی قریب محبوب نبی حضرت محمد صلی الله وسلم کی شان میں غلط الفاظ یا تصاویر کا استعمال کیا جاتا ہے - جیسے ہولوکاسٹ پر مغرب بات کرنے سے پرہیز کرتآ ہے ایسے ہی اسے شان محمدی صلی الله وسلم کے بارے میں بھی آزادی رائے کے نام پر حد سے تجاوز کرنے سے گریز کرنا ہوگا -

مجھے آج بہت خوشی ہوئی کیوں کہ کچھ ماہ قبل ایک سینئر یہودی ڈاکٹر نے مجھ سے نبی پاک اور اسلام کے بارے میں ایسے ہی سوال کیے تھے جن میں اس نے سورہ توبہ کی آیت کا ریفرنس دے کر یہ پوچھا تھا کہ "اسلام میں تو حکم ہے کہ سب کافروں کو جہاں ملے مار ڈالو ----- " اور دوسرا سوال تھا " کہ ہم جب اپنے نبی حضرت عیسی کے بارے میں فلموں میں کارٹون بنالیتے ہیں تو اپ لوگ اپنے نبی کیلئے کیوں اتنا برا مناتے ہیں " ----- اور تب میں نے جواب دیا تھا کہ " یہ آیت غزوہ احد کے دنوں میں نازل ہوئی تھی جب حالت جنگ میں سامنے والے کو مارا ہی جاتا ہے - کیا آپ امریکا ویت نام جنگ میں ویت نامی فوجیوں کو مارتے تھے یا پھول پہناتے تھے ؟ "اور ہم اپنے نبی کے ساتھ ساتھ حضرت عیسی کا بھی اتنا ہی احترم کرتے ہیں جیسا کہ سورہ بقرہ کی آخری آیات میں ذکر ہے - تو ہم آپ سے بھی ایسا کرنے کی امید کرتے ہیں " - آج عمران خان صاحب نے ایسے ہی خیالات کا ذکر کر کہ مجھے اپنے عقاید پر اور بھی پختہ کردیا -

یقین جانیے...! میں نے اب تک بہت سے خطبے سنے ہیں - عربی میں - اردو میں - جمعہ میں - عیدوں میں - لیکن یہ اپنی نوعیت کا انوکھا خطبہ تھا جس میں میں نے ایک "یہودی ایجنٹ " کو ایک نصرانی ملک میں بیٹھ کر ناموس رسالت اور حرمت اسلام کا پرچار کرتا دیکھآ - اور یہ سب اس وقت ہو رہا تھا جب ایک عالم دین ایک مسلم ملک پاکستان میں بیٹھا سیاسی دھرنے کیلئے "ناموس رسالت " کی پرچی بیچ رہا تھا - اس کے بعد مجھے فرق سمجھ آگیا - بہت اچھی طرح سے سمجھ آگیا فرق ----- "پرچی" میں اور "پرچار" میں -

دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اس نے کہا......!
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے !

24/09/2019
طاقت ہی طاقت ایک بار ضرور پڑھیں: “رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ ت...
21/09/2019

طاقت ہی طاقت ایک بار ضرور پڑھیں
: “رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔'' (ابن ماجہ)
رسول اللہﷺ نے حضرت جبرئیلؑ سے فرمایا کہ: جبرئیلؑ میں تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرئیلؑ نے جواب میں عرض کیا: اے الله کے رسولﷺ آپ تلبینہ استعمال کریں
آج کی جدید سائینسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو میں دودھ کے مقابلے میں 10 گنا ذیادہ کیلشیئم ہوتا ہے اور پالک سے ذیادہ فولاد موجود ہوتا ہے، اس میں تمام ضروری وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں
پریشانی اور تھکن کیلئے بھی تلبینہ کا ارشاد ملتا ہے۔
نبی ﷺ فرماتے کہ یہ مریض کے دل کے جملہ عوارض کا علاج ہے اور دل سے غم کو اُتار دیتا ہے۔'' (بخاری' مسلم' ترمذی' نسائی' احمد)
جب کوئی نبی ﷺ سے بھوک کی کمی کی شکایت کرتا تو آپ اسے تلبینہ کھانے کا حکم دیتے اورفرماتے کہ اس خدا کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے یہ تمہارے پیٹوں سے غلاظت کو اس طرح اتار دیتا ہے جس طرح کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر صاف کرلیتا ہے
۔نبی پاک ﷺ کومریض کیلئے تلبینہ سے بہتر کوئی چیز پسند نہ تھی۔ اس میں جَو کے فوائد کے ساتھ ساتھ شہد کی افادیت بھی شامل ہوجاتی تھی۔ مگر وہ اسے نیم گرم کھانے' بار بار کھانے اور خالی پیٹ کھانے کو زیادہ پسند کرتے تھے۔ (بھرے پیٹ بھی یعنی ہر وقت ہر عمر کا فرد اس کو استعمال کرسکتا ہے۔ صحت مند بھی ' مریض بھی)
نوٹ: تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا' ٹانک بھی' دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی۔۔۔۔خاص طور پر دل کے مریض ٹینشن' ذہنی امراض' دماغی امراض' معدے' جگر ' پٹھے اعصاب عورتوں بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا ٹانک ہے۔
" جو " -------- جسے انگریزی میں " بارلے " کہتے ہیں - اس کو دودھ کے اندر ڈال دیں ۔ پنتالیس منٹ تک دودھ میں گلنے دیں اور اسکی کھیر سی بنائیں ۔ اس کھیر کے اندر آپ چاھیں تو شھد ڈال دیں یا کھجور ڈال دیں ۔اسے تلبینہ ( Talbeena) کہیں گے ---
ترکیب:
۔دودھ کو ایک جوش دے کر جو شامل کر لیں۔
۔ ہلکی آنچ پر ۴۵ منٹ تک پکائیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔
۔ جو گل کر دودھ میں مل جائے تو کھجور مسل کر شامل کرلیں۔
۔ میٹھا کم لگے تو تھوڑا شہد ملا لیں۔
۔کھیر کی طرح بن جائے گی۔
۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
۔ اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک دیں۔
(کھجور کی جگہ شہد بھی ملا سکتے ہیں)
طبی فوائد:
طبی اعتبار سے اس کے متعدد فوائد بیان کئے جاتے ہیں-یہ غذا:
1۔غم ، (Depression)
2۔ مایوسی،
3۔ کمردرد،
4۔ خون میں ہیموگلوبن کی شدید کمی،
4۔ پڑهنے والے بچوں میں حافظہ کی کمزوری،
5۔ بهوک کی کمی،
6۔ وزن کی کمی،
7۔ کولیسٹرول کی زیادتی،
8۔ جسم ہاش بشاش
9۔ امراض دل،انتڑیوں،
10۔ معدہ کے ورم،
11۔ السرکینسر،
12۔ قوت مدافعت کی کمی،
13۔ جسمانی کمزوری،
14۔ ذہنی امراض،
15۔ دماغی امراض،
16۔ جگر،
17۔ پٹھے کے اعصاب،
18۔ نڈھالی
19.وسوسے (Obsessions)
20. تشویش (Anxiety)

کے علاوہ دیگر بے شمار امراض میں مفید ہےاور یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ جو میں دودھ سے زیادہ کیلشیم اور پالک سے زیادہ فولاد پایا جاتا ہےاس وجہ سے تلبینہ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے”۔

Copied

Address

Sydney, NSW

Opening Hours

Monday 9am - 5pm
Tuesday 9am - 5pm
Wednesday 9am - 5pm
Thursday 9am - 5pm
Friday 9am - 5pm
Saturday 9am - 5pm
Sunday 9am - 5pm

Telephone

+61480141740

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wholesome Foods - Sydney Australia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Featured

Share